Daily Ausaf:
2025-04-07@22:30:18 GMT

نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرنون لیگ و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دفتر کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دفتر سنبھالیں گے۔ نواز شریف لندن کے دورے کے بعد فعال ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اراکین صوبائی اسمبلی اور وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی

راولپنڈی:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی کینٹ کے شہریوں کو بین القوامی معیار کے علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کلثوم نواز ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہڑ چوک میں واقع پرانے جی ٹی ایس کے اڈے کی جگہ پر راولپنڈی کینٹ کے دل میں واقع 36 کنال زمین پر تیس سو بیڈ پر مشتمل اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میگا پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز رواں برس میں کیا جائے گا جبکہ پبلک سروس ڈویلپمنٹ پروجکیٹ پی ایس ڈی پی میں اس پروجیکٹ کی رقم کو منظور کیا جائے گا۔

اسپتال میں دل کے مریضوں کا وارڈ بھی بنایا جائے گا جبکہ کلثوم نواز اسپتال کی تعمیر سے راولپنڈی کی مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ٹیکسلا اٹک ہری پور فتح جنگ ترنول حسن ابدال گولڑہ کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔

رکن قومی اسمبلی ملک ابرا اور رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار کا کہنا ہے کہ قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے، ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اس اسپتال کی تعمیر ہمارا خوب تھا ماضی میں ہمارا علاقہ سیاست کی نظر ہوگیا لیکن اب اقتدار عوام کے پسندیدہ افراد میں ہے کلثوم نواز اسپتال کی تعمیر سے حلقے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجکیٹ کے لئے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم شہاز شریف اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا، لندن کے دورے کے بعد وزیر اعلی ہا ئو س میں دفتر سنبھالیں گے
  • جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا: شاہد خاقان عباسی
  • وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا 11 اپریل کو لندن پہنچیں گے
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی
  • وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے،اعلی سطح کاروباری وفد بھی ہمراہ ہوگا
  • نواز شریف کا مریم کے ہمراہ لندن جانے کا امکان
  • وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع
  • شہباز اور نواز شریف کی لندن روانگی، بڑی سیاسی گیم تیار
  • آئی ایم ایف وفد کے دورے کی مصروفیات کو منظر عام پرنہ لانےکا فیصلہ