نئی دہلی، 1 لاکھ 65 ہزار وکلا محض 7745 چیمبر دفاتر نہ ملنے کا بحران سنگین
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور:
بھارتی دارالحکومت میں جگہ کی کمی سے ہزاروں وکلا مارے مارے پھرنے لگ، انہوں نے دفاتر نہ ملنے پر تھڑوں اور دکانوں میں دفتر بنا لئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک لاکھ 65 ہزار وکلا ہو چکے اور صرف 7745 چیمبر ہیں لہذا مناسب دفتر نہ ملنے کا بحران سنگین ہو رہا۔
شہر میں 2015ء تا 2024ء کے درمیان 99 ہزاروکلا رجسٹر ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج؛ شدید مندی کے بعد مثبت آغاز، انڈیکس کی ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز پیش آنے والی شدید مندی کے بعد آج مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس کی ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔
بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1446 پوائنٹس کے اضافے سے 116355 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی بھی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی اور کاروبار میں شدید مندی ریکارڈ ہوئی تھی۔
پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کے اختتام پر 3882 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہونے سے انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔