بھارتی وزیراعظم مودی وسط اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کے وسط میں 22 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران مودی کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا امکان ہے۔
(جاری ہے)
یاد رہے ہندوستانی وزیر اعظم نے 2016 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت مودی نے سعودی شاہ سلمان سے شاہ عبدالعزیز کا سکارف وصول کیا تھا۔ یہ سعودی عرب کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ہے۔ انہوں نے ملاقاتوں اور بات چیت کے آغاز سے پہلے اسے اپنے سینے پر لٹکایا تھا۔ ان کا یہ دورہ پانچ معاہدوں پر دستخط کے ساتھ ختم ہوا تھا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع
لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی، وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن جائیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اس موقع پر کئی اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
Post Views: 1