پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوگیا۔
آئی سی سی کے مطابق تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی جس کے باعث قومی ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
دوسری جانب، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔
پاکستان کو پہلے ون ڈے میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوا تھا تاہم قومی ٹیم جرمانے سے کوئی سبق نہیں سیکھ سکی اور دوبارہ جرمانہ کروا بیٹھی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیویز نے گرین شرٹس کو 4-1 سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ون ڈے میں
پڑھیں:
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
ماؤنٹ مونگانوئی: (آئی پی ایس)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹی 20 کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا، میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں 43 رنز سے شکست دیدی۔
میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا گیا، میچ سے قبل ہونے والی بارش کے باعث میدان کا آؤٹ فیلڈ گیلا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، ٹاس میں تاخیر ہونے کی وجہ سے تیسرے ون ڈے میچ کو 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
میزبان ٹیم نے مقررہ 42 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 264 رنز بنائے، کپتان بریسویل نے 40 بالز پر 58 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گر گئی، نائیک کیلے 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، رائس ماریو نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیرل مچل 43 اور ہنری نکولس 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹم سائفرٹ نے 26 رنز بنائے، محمد عباس 11 اور مچل ہے 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ تین ون ڈےمیچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔