فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد میں زیرو ویسٹ مہم کا کام تیز کردیا گیا۔اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے صفائی مہم کی کڑی نگرانی کا آغاز کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی انتظامات کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کلاک ٹاور ، جھنگ روڈ،ائیرپورٹ چوک،لکڑ منڈی،پرتاب نگر میں صفائی کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی صورتحال بارے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الفطر پر مثالی صفائی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا۔صفائی نظام آؤٹ سورس کرنے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمرشل و رہائشی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر ویسٹ کولیکشن کی جائے۔شہری صفائی کے حوالے سی1139 پر شکایات درج کرائیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور:

پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے۔

اسی طرح، صوبے میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے، خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ملیں گے۔ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملازمین کی تنخواہوں میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد میں زیرو ویسٹ مہم کا کام تیز کردیا
  • پنجاب حکومت کا صوبے کے مختلف شہروں میں الیکٹرک، فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بسیں چلانے کا فیصلہ
  • مریم نواز کا صحت کے عالمی دن پر پیغام
  • صحت مند پنجاب ہمارا وژن اور عزم ہے، مریم نواز کا صحت کے عالمی دن پر پیغام
  • 300 گراؤنڈ، سپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان: ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بڑھائیں گے، امن ہو گا تو کھیل ہونگے: مریم نواز
  • مریم نواز کا پنجاب میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
  •  نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری، نوازشریف کے وژن کے مطابق مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دے دی