قومی ایئرلائن پی آئی اے کو پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے کاکپٹ کریو اور کیبن کریو کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ 

ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ تنخواہوں کے کم پیکیج کی وجہ سے بڑی تعداد میں پائلٹس قومی ایئرلائن چھوڑ گئے ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کے حوالے سے اشتہار جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی بھرتی کےلیے جاری اشتہار میں کیپٹن کےلیے عمر کی حد 50 سال جبکہ فرسٹ آفیسر کےلیے عمر کی حد 40 سال رکھی گئی ہے۔

 فضائی میزبانوں کیلئے فریش امیدوار کی عمر کی حد 25 سال جبکہ تجربہ کار ائیرہوسٹس کےلیے عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔ فضائی میزبانوں کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویشن رکھی گئی ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فضائی میزبانوں کی عمر کی حد کی بھرتی

پڑھیں:

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

سٹی 42 : قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  کےاجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے15 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 15ویں اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود  سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

 قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ ، وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڈ،طارق فضل چوہدری،خالد حسین مگسی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور ممبران قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، اعجاز حسین جاکھرانی، سید امین الحق، محترمہ شازیہ عطاء مری اور پولین بلوچ، گل اصغر خان اور  سید حفیظ الدین بھی موجود تھی۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سے پیرس جانیوالی پرواز میں مسافر کا فضائی میزبان پر تشدد
  • پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی سے منع کرنیوالی ائیرہوسٹس پر تشدد کرنیوالا مسافر گرفتار
  • قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کی پرواز پر سگریٹ پینے سے روکنے پر مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ، ملزم گرفتار
  • پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں ہنگامہ، مسافر گرفتار
  • پی آئی اے کا پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ 
  • پی آئی اے کا کپتانوں اور فضائی میزبانوں کی بھرتی کا فیصلہ
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • پی آئی اے نے29؍اپریل سے حج آپریشن کا اعلان کردیا