کراچی؛ تیزرفتار گاڑی بے قابو ہو کر پول سے ٹکرا گئی، نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق اور2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
شارع فیصل پر کارساز پر پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار سوار شخص جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ لاش اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ صفان ولد صغیر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی خواتین کی شناخت 26 سالہ فضہۃ خان اور 16 سالہ کشمالہ معاذ کے نام سے ہوئی۔جاں بحق اور زخمیوں کے دوست شعیب نے پولیس کو بتایا کہ متوفی شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھا جبکہ زخمی خواتین کورنگی کی رہائشی ہیں۔ ورثا نے پولیس کارروائی سے انکار کردیا اورلاش کو لے گئے۔
مزید پڑھیں: کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق
دوسری جانب ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ سلطان آباد ٹریفک پولیس چوکی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے کی لاش اور خمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 28 سالہ عثمان اور زخمی کی 23 سالہ معین ولد اسلم کے نام سے کی گئی۔ پولیس حادثے کے بارے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جاں بحق اور
پڑھیں:
کراچی میں ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی، کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو زخمی کردیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
پولیس کانسٹیبل علی حیدر کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا، 2 ملزمان نے ہوٹل پر لوٹ مار کی، فرار ہوتے وقت ملزمان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔