اسلام آباد:قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے اپوزیشن سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہ آنے کا شکوہ کیاہے۔ ایازصادق کاکہناتھاکہ کاش آپ لوگ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں آجاتے ، وہ حکومت یا اپوزیشن کی نہیں نیشنل سیکیورٹی میٹنگ تھی ،  کے پی اور بلوچستان میں حالات پر بریفنگ تھی آپ کو سننا چاہیے تھا  ، ساری جماعتوں کو پاکستان کی خاطر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مذاکرات ناکام، دھرنا جاری، آج کوئٹہ کی طرف مارچ ہو گا: اختر مینگل

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی وفد اور بی این پی قائدین کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔ لک پاس پر دھرنا جاری ہے۔ محمود اچکزئی بھی دھرنے میں پہنچ گئے۔ محمود اچکزئی اور اختر مینگل نے سیاسی امور پر گفتگو کی۔ حکومتی وفد میں صادق سنجرانی، ڈپٹی سپیکر غزالہ، راحیلہ درانی شامل تھے۔ حکومتی وفد سردار اختر مینگل کو لانگ مارچ کی منسوخی پر راضی نہ کر سکا۔ کوئٹہ میں فون اور انٹرنیٹ سروس پھر معطل ہو گئی۔ مینگل کا کہنا ہے کہ آج کوئٹہ کی طرف مارچ کریں گے۔بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔ سردار اختر مینگل نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اپنا مطالبہ سردار ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا۔ ایاز صادق نے مطالبات وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کی یقینی دہانی کرائی۔ گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا۔محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کی جانب سے  کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرکے شہر کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا۔ سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا، ذخیرے میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سپیکر قومی اسمبلی نے بھی ملک میں انٹرنیٹ کی صورتحال پر تبصرہ کر دیا
  • قومی اسمبلی اجلاس میں آرمی چیف کی والدہ کیلیے دعائے مغفرت
  • قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن ارکان اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی، نکتہ اعتراض کا مطالبہ
  • صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے معیاری خوراک کی فراہمی ناگزیر ہے ،سردار ایاز صادق
  • قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج ہوگا۔
  • تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
  • مذاکرات ناکام، دھرنا جاری، آج کوئٹہ کی طرف مارچ ہو گا: اختر مینگل
  • اختر مینگل سے اسپیکر ایاز صادق کا رابطہ