2025-03-19@14:55:41 GMT
تلاش کی گنتی: 897

«چینی طرز کی جدیدکاری»:

(نئی خبر)
    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد بھارت کے سابق کپتان روی شاستری نے بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے روی شاستری نے پیشگوئی کی کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا کی کارکردگی ہمیشہ ہی شاندار رہی ہے اس لیے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو یہی دو ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ روی شاستری نے سیمی فائنل کے حوالے سے کہا کہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آ سکتی ہیں۔ انہوں نے اپنی فائنل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر مملکت بیجنگ میں صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور دیگر سینئر چینی رہنماؤں سمیت چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ بیان کے مطابق بات چیت میں اقتصادی اور تجارتی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات کے متعلق پاک چین تعلقات کے مکمل دائرہ...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 249 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 6 پر آ گیا۔ اب تک کے کاروبار کے دور ان آج انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 620 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری چینی ہم منصب شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری کے دوران چین کا سرکاری دورہ کریں گے، انہیں چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ چین کی دعوت دی ہے۔ اس دورے کے دوران صدر مملکت چینی صدر اور وزیر اعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات اور بالخصوص معیشت و تجارت، سی پیک، انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات میں باہمی تعاون پر گفتگو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی ملاقات اس دورے کے دوران بدلتی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال...
    امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا اور میکسیکو نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چین نے بھی امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹیرف ٹرمپ کارڈ‘، کینیڈا اور میکسیکو جوابی چال کے لیے تیار وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کینیڈین شہریوں سے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کینیڈا میں تیار...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص کی مقامی مارکیٹ میں دکانداروں نے ٹنڈوالٰہیار شوگر مل واقع چمبڑ تعلقہ کی چینی کا اسٹاک فروخت کے لیے رکھنا بند کر دیا اور دیگر شوگر ملز کی چینی کی فروخت کو اوپن مارکیٹ میں یقینی بنانے لگے،چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ،فی کلو 130 سے بڑھ کر150 کلو ہوگئی۔ اس حوالے سے دکانداروں نے نمائندے کو بتایا کہ حال ہی میں اچانک فیڈرل بورڈ اف ریونیو ایف بی آر حیدرآباد کی ایک ٹیم نے مقامی مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران مذکورہ ٹیم کو چیکنگ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ دکانداروں کے پاس ٹنڈوالٰہیار شوگر مل واقعہ چمبڑ کا اسٹاک موجود ہے مگر اس پر لگی...
    اوٹاوا /بیجنگ /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عاید کرنے کے بعد کہا ہے کہ اہم تجارتی شراکت داروں پر ٹیرفعاید کرنے سے امریکی شہریوں کو معاشی درد ہوگا لیکن یہ امریکی مفادات محفوظ کرنے کے لیے اہم ہوگا‘ہماری مشکلات بڑھیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات...
    کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت دلتوں پر ظلم کی علامت بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایودھیا میں ایک دلت بچی کے ساتھ ہوئی انسانیت سوز حرکت نے پورے ملک کو سکتہ میں ڈال دیا ہے۔ وہیں اس معاملے پر سیاست دانوں نے بھی کڑا رُخ اختیار کیا ہے۔ وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھی اس معاملے پر اترپردیش کی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ایودھیا میں بھگوت کتھا سننے گئی ایک دلت بچی کے ساتھ جس طرح کی بربریت ہوئی اسے سن کر کسی بھی انسان کی روح کانپ جائے...
    چین، میکسیکو اور کینیڈا کے بعد جاپان نےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا  ۔ جاپان کے وزیرخارجہ کٹسونوبو کٹو نے امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے جاپان کو بھی امریکا کی ٹیرف پالیسی پر تحفظات ہیں،جاپان کو امریکی پالیسیوں اور ان کے اثرات کو پرکھنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکا نے اپنی “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت بین الاقوامی تجارت میں سخت اقدامات کیےہیں جن میں اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنا شامل تھا۔ یہ ٹیرف پالیسیاں...
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے فینٹینیل کے مسئلے کو بہانہ بنا کر چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا ہے، چین اس پر سخت عدم اطمینان اور غیرمتزلزل مخالفت کرتا ہے، اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے گا، اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ چین کا موقف ہمیشہ سے مستحکم اور پائیدار رہا ہے۔ تجارتی جنگ اور ٹیکس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیکس عائد کرنے کا عمل عالمی تجارتی...
      امریکی وائٹ ہاؤس نے ایک فہرست جاری کی، جس میں چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر فینٹینیل جیسے مسائل کے بہانے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ چین نے اس پر شدید عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا ۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس اعلان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کی کارروائی عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو نہ صرف اپنے مسائل کو حل کرنے میں بے سود ہے بلکہ چین اور امریکہ کے درمیان معمول کے تجارتی تعاون کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ چین امریکہ کی غلط کارروائیوں کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائر کرے گا اور...
    لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی۔ ملک بھر کے 26 شہروں میں نجی کورئیر سروس کے 108 آؤٹ لیٹس پر یہ ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ اسی طرح 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچ کے ٹکٹوں کی معلومات بھی طے شدہ وقت پر فراہم کی جائے گی۔
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کا 3 فروری سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹس ملک بھر کے 26 شہروں کے ٹی سی ایس کے 108 آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔ فریکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگی۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، قیمتیں سامنے آگئیں تاہم متحدہ عرب امارات میں 20 اور 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بھارت کے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کی طرح اننگز کے آغاز کا ٹاسک دیدیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں انجری کے شکار صائم ایوب کی جگہ بابراعظم اور فخر زمان اوپننگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ بابراعظم مڈل آرڈر میں نمبر 3 پوزیشن پر کھیلتے ہیں تاہم میجنمنٹ کی جانب سے انہیں سابق لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی طرح بلےبازی کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ اننگز کو لیکر چلیں تاکہ وکٹیں گرنے کے سبب ایک اینڈ کو محفوظ رکھا جاسکے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر کون ہوگا؟ سلیکٹر نے بتا دیا سچن نے 1989 میں مڈل آرڈر بلے باز کے...
    امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات پر یکطرفہ طور پر ٹیکسز کا نفاذ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا مسائل کو حل کرنے کے بجائے ایسے اقدامات اُٹھا رہا ہے جس سے معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھانے کی دھمکیاں دینے کے بجائے فینٹانل...
    کینیڈا کا امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا امریکا سے درآمد ہونیوالی مخصوص اشیاء پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا امریکا کے تجارتی اقدام کا جواب 106 ارب ڈالر مالیت کے امریکی سامان پر 25 فیصد محصولات عائد کر کے دے گا۔ پہلے مرحلے میں منگل کو امریکا سے درآمد ہونیوالی 30 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف لاگو ہوگا، اس کے بعد تین ہفتوں میں 125 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کے سامان پر مزید ٹیرف لگے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ...
      ٭چین، کینیڈا ، میکسیکو پر ٹیرف سے امریکا میں 1.4 ٹریلین ڈالر کی درآمدی مصنوعات مہنگی ہونگیں ٭امریکی کاریں کینیڈا میں بنتی ہیں، ،چین سے درآمد ہ جوتے اور الیکٹرانک اشیا ء بھی مہنگی ہو جائیں ٹیرف لگانے سے امریکا میں مہنگائی کا بھونچال آنے کا امکان پیدا ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 3 ممالک کے ساتھ تجارتی جنگ سے امریکا میں مہنگائی بڑھے گی، چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف سے 1.4 ٹریلین ڈالر کی مصنوعات مہنگی ہوں گی، زیادہ ترامریکی کاریں جزوی طور پرامریکا اورکینیڈا میں بنتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، سٹیل، ادویات، گیس اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، امریکا میں تقریبا 99 فیصد...
    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیش گوئی کردی۔ رکی پونٹنگ نے ساتھ یہ بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان...
    میرپورخاص (بیورو رپورٹ) حیسکو کے بقایاجات پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمینوں نے واجبات وصولی کا بیڑا اٹھا لیا SE واپڈا کی جانب سے یوسی چیئرمین کو لسٹیں سپرد کردی تفصیلات کے مطابق حیسکو میرپورخاص کی جانب سے نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران حیسکو ، پولیس اور رینجرز پر شہریوں کو حراساں کرنے کے الزام کے بعد حیسکو کے SE امیر احمد میمن سے یوسی چیرمین حنیف میمن کی سربراہی میں چیئرمینوں ارشد ہزاروی ، شریف بلوچ ، ممتاز جھنڈیر اور دوست محمد خاصخیلی پر مشتمل یوسی چیئرمینوں کے ایک وفد نے ملاقات کی تھی ملاقات کے بعد حیسکو کی جانب سے نادھندگان کی لسٹیں یوسی چیرمینز کے حوالے کردی گئی ہیں اور...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینٹ ارکان  کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر سینٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے سینیٹرز کی تنخواہ بھی ارکان قومی اسمبلی کے مساوی 5 لاکھ 19 ہزار کی جائیگی ، ارکان سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہی ہوگا۔ ارکان سینٹ کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے  ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوگا۔سینٹ فنانس کمیٹی میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی ، ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ، قائد ایوان اسحاق ڈار ، قائد حزب اختلاف شبلی فراز ‘ شاہزیب درانی ، عطاالرحمان ، فیصل سبزواری ، رانا محمودالحسن ، شہادت...
    وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )موجودہ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، کیا کھویا کیا پایا؟ وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کردیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ1 سال میں ہونے والے ریفارمزپرعملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ وزارتوں/ اداروں کی طرف سے...
    بیجنگ :ٹورنٹو میں واقع چین۔کینیڈا تجارتی کونسل 1978 میں قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد کینیڈا اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ تاحال، یہ کونسل کینیڈا کے متعدد مقامات کے علاوہ چین کے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں اپنے نمائندہ دفاتر رکھتی ہے۔ اس کے 300 سے زیادہ رکن کاروباری ادارے ہیں۔ 2024 میں، چین۔کینیڈا تجارتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ دو سالہ رپورٹ کاروباری سروے’’ میں ذکر کیا گیا کہ کینیڈا کے لیے، ایک ایسا ملک جو بین الاقوامی تجارت پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، چین میں مارکیٹ کے مواقع کو محفوظ بنانا ‘‘اسٹریٹجک اہمیت” کا حامل ہے اور چین “کینیڈا کے لیے اپنے اقتصادی مفادات کو متنوع بنانے اور چیلنجوں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ہفتہ کے روز میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد جبکہ چین پر 10 فیصد اضافی درآمدی ٹیکسز عائد کرنے کا اعلان کریں گے قبل ازیں صدر ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جنوری کے آخری دن کینیڈا کے تیل پر 10 فیصد کم محصولات عائد کیے جائیں گے جس کا اطلاق بعد میں 18 فروری سے ہو سکتا ہے صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں یورپی یونین پر درآمدی محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان م±مالک کی جانب سے امریکہ کے ساتھ اچھا سلوک روا نہیں رکھا گیا.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے بارہا یہ بھی کہا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ،قومی سلامتی کے جائز مفادات پر مبنی ہے. مارکوروبیو نے وسطی امریکہ کے ایک دورے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ٹرمپ...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ میں نظر انداز ہونے والے بھارتی بلے باز کرُن نائر کا کہنا ہے کہ ان کو ٹیم میں شمولیت کی توقع نہیں تھی۔ بھارت کے وجے ہزارے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کرُون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم سے نظر انداز کرنے پر بھارتی سلیکٹرز کو کڑی تنقید کا سامنا تھا۔ بلے بازنے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے قبل انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت کا نہیں سوچا تھا۔ کم از کم اس چیز کے لیے ابھی خود کو بہت دور سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ آپ کے...
    واشنگٹن : امریکہ نے یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ چین پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری، کیرولین لیوِٹ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کے خلاف ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔   ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی نئے ٹیرف لاگو ہوں گے اور یورپی یونین پر بھی یہ اقدامات کیے جائیں گے۔   صدر ٹرمپ نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا (قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002) میں ترامیم کی منظوری کر دی گئی۔خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔ خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔متعلقہ ڈونر...
    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایک شاندار کارنامہ انجام دیا ہے، صرف 110 دنوں میں قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ محسن نقوی علی الصبح سٹیڈیم کا دورہ کرنے پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹیلٹی باکسز کا معائنہ کیا اور ان کی فنشنگ کا معیار چیک کیا۔ انہوں نے باکسز کے سامنے ریلنگ کی درستگی اور سٹیڈیم کے ویو کو بھی دیکھا۔   چیئرمین پی سی بی نے فنشنگ ورک کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت کی، اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے انہیں سٹیڈیم کی تکمیل پر موجودہ پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔   محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کی فنشنگ کا معیار...
    ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجے جانے والے سامان پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے بریفنگ میں کہا کہ امریکی صدر نے ابھی تک یورپی یونین کےخلاف ٹیرف نافذ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ٹیرف عائد ہونے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔   اس کے علاوہ پریس سیکرٹری نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو منگل کو امریکا کا دورہ کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ امریکا...
    سیالکوٹ (کامرس رپورٹر ) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ( نیپا) کی زیر نگرانی ان لینڈ سٹڈی ٹور 42 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے 13 رکنی وفد نے ڈپٹی سیکرٹری( نیپا )سروش اعجاز کی قیادت میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ نائب صدر سیالکوٹ چیمبرعمر خالد نے شرکاکا خیر مقدم کرتے ہوئے سرکاری افسران کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں نیپا کے کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ تمام افسران آنے والے دنوں میں مختلف وفاقی، صوبائی یا ضلعی سطح پر تعیناتی کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کاکہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان جمعرات 6فروری کو کیا جائے گا،  چینی کی قیمتوں کو رمضان میں بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہاکہ رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، کسانوں کو منافع میں شریک بنایا جائے گا، شوگر ملرز کو کسانوں کے پیداوار اور مالی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  چینی کی قیمتوں پر مشاورت کے لیے شوگر ملرز کو ایک ہفتے کا وقت دیا...
    حکومت نے نادرا قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ خصوصی افراد کے لیے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا، انہیں وہیل چیئر کے لوگوں والا خصوصی کارڈ جاری ہوگا۔خصوصی بچوں کے ب فار یا جو وینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہوگا۔ خصوصی افراد کے لیے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہوگا، اعضاعطیہ کرنے والےافراد کو بھی تاحیات میعاد کا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا۔اعضا عطیہ کرنے والے کے کارڈ پر وہیل چیئر، ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔ علاوہ ازیں متعلقہ ڈونرز کے لیے رجسٹریشن اتھارٹیز میں اعضا کے عطیہ کے لیے اندراج ضروری ہوگا، ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ میں...
    سندھ ہائیکورٹ میں 14 سال کی بچی کی سابق شوہر سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کے دوران وکیل نے انکشاف کیا کہ تحفظ کی درخواست دائر کرنے والی لڑکی قتل ہوچکی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت میں انکشاف کیا کہ تحفظ کی درخواست دائر کرنے والی لڑکی قتل ہوچکی ہے، لڑکی کو اس کے ماموں نے قتل کر دیا ہے،  وکیل نے لڑکی کے قتل کی ایف آئی آر عدالت میں پیش کر دی۔سندھ ہائیکورٹ نے آبزرویشن دی کہ خواتین کو پسند کی شادی پر تشدد اور جبر کا سامنا رہتا ہے، ایسے واقعات پدر شاہی معاشرے کی تلخ حقیقت ہیں، پدر شاہی معاشرے میں خواتین کی...
    پاکستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں فخر زمان کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ صائم ایوب، سعود شکیل بھی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقہ...
    سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ،فہم اشرف،خوشدل شاہ کی واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔سلیکٹر اسد شفیق کے مطابق ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی، فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔ اسد شفیق کے مطابق ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ نوجوان روتے ہوئے کہتا ہے کہ ’میں مریم نواز کو کیا سمجھتا تھا لیکن وہ اتنی اچھی نکلی‘۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں بتایا تھا کہ مریم نواز چور اور کرپٹ ہے لیکن انہوں نے راولپنڈی کا نقشہ بدل دیا ہے۔ نوجوان نے مریم نواز سے درخواست کی کہ وہ اسے معاف کر دیں۔ مریم نواز شریف ہمیں معاف کر دینا عمران خان نے ہمیں گمراہ کر دیا تھا صدر بازار راولپنڈی سے ایک نوجوان...
    کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سید نوازش رضا کے نام سے ہوئی جو ٹریول ایجنسی کے کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ ملزم کو نمائش چورنگی میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے 1950 امریکی ڈالر، 12130 سعودی ریال، 900 آسٹریلین ڈالر، 800 کینیڈین ڈالر اور 5 لاکھ 83 ہزار عراقی دینار برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزم سے 6 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔ ملزم کے زیر استعمال 32 ہزار امریکی ڈالر کا اکاؤنٹ بھی فریز کر دیا...
    چین میں برف کے مجسمے عالمی سیاحوں کی توجہ کا مرکز WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز ہاربن(شِنہوا)دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہاربن آئس سنو ورلڈ میں تجربہ کار برفانی مجسمہ ساز ژانگ ہونگیان 12 مجسموں کو حتمی شکل دے رہے ہیں جو دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے نئے چینی سال میں کشش پیدا کر رہے ہیں۔1996 کے بعد سے ژانگ ہونگیان تقریباً 3 دہائیوں سے برفانی مجسمہ سازی کے فن سے وابستہ ہے جو ہاربن کی برفانی مجسمہ سازی کی صنعت کی ترقی اور تبدیلی کا براہ راست مشاہدہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک انہیں یاد ہے چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے...
    ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے تہران کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج دوپہر دوحہ میں قطری وزیراعظم و وزیر خارجہ "شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ علاقائی مسائل سمیت جنگ بندی کے بعد فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور صدر و وزیراعظم کے انتخاب کے بعد لبنان کے سیاسی حالات موضوع سخن رہے۔ شام کا نیا منظرنامہ اور جنوبی لبنان پر مسلسل صیہونی جارحیت دونوں رہنماوں کی گفتگو کا مرکز رہا۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے دوحہ-تہران...
     چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کے کردار کو بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر اجاگر کیا۔  اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر مس اینڈریا ایڈر گٹشتلر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان آسٹریا کے تعلقات میں مستحکم پیشرفت کی تعریف کی اور...
    گاڑیوں کا معاملہ اٹھانے پر ایف بی آر افسران نے قتل کی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر کی گاڑیاں خریدنے کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں اٹھانے پر ایف بی آر افسران نے مجھے قتل کی دھمکیاں دیں، میں شواہد پیش کرسکتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال، کمیٹی کے ارکان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایف بی آر افسران کی 1010گاڑیاں خریدنے کے لیے معاہدے پر گرما گرمی ہوئی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق  کچھ ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے باعث کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہونے والی آٹھوں کپتانوں کی آفیشل فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگی۔ ایونٹ کے منتظمین کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں طے شدہ تاریخوں کے بعد پاکستان پہنچیں گی۔ شیڈول کے مطابق انگلینڈ ٹیم 18 فروری  جب کہ آسٹریلوی ٹیم 19 فروری کو لاہور پہنچے گی۔ ان کے علاوہ بنگلادیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی پہنچیں گے جب کہ افغانستان کی ٹیم 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ یاد رہے کہ...
    صوبے خیبرپختونخوا میں رواں برس ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا. قطر سے پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مشیر احتشام علی نے تصدیق کی کہ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر وائرس کی تصدیق ہوئی .جس کے بعد 2022 سے اب تک صوبے میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 11 ہو چکی۔مشیر صحت نے کیس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 5 ماہ کے بچی میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کی ہے، جو حال ہی میں قطر سے اپنے والدین کے ساتھ پشاور ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچی تھی۔محکمہ صحت نے...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر افسران کیخلاف ایف آئی اے میں کریمنل انکوائری کرانے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری رکوانے پر ایف بی آر افسروں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر افسران کیخلاف ایف آئی اے میں کریمنل انکوائری کرانے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، ایف بی آر گاڑیاں...
    بلاول بھٹو کی بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے،ترجمان بلاول ہائوس WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ترجمان بلاول ہاوس سریندر ولاسائی نے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر ڈاکٹر خالد مقبول جیسے کاغذی سیاستدان ذہنی توازن کھو بیٹھے، خالد مقبول اینڈ کمپنی کی آج کی پریس کانفرنس مایوس سیاسی یتیموں کی محفل غم تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تاجروں کو بھتہ خوروں سے تحفظ کی ضمانت نے ایم کیو ایم کی نیندیں اڑا دیں،خالد مقبول اینڈ کمپنی ٹی...
    قطر سے فلائیٹ میں پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں ایم  پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ خیبرپختونخوا میں رواں سال رپورٹ ہونے والا دوسرا ایم پاکس کیس ہے۔   مشیر صحت احتشام علی کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت نے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی نشاندہی کی ہے۔ صوبے میں 2022 سے لیکر اب تک ایم پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کردی ہے، بچی والدین کے ہمراہ قطر سے پاکستان پشاور ائیر پورٹ پر اتری تھی۔ محکمہ صحت نے بچی میں وائرس کی تصدیق کے بعد والدین  کے بھی تشخیص کےلئے نمونے لے لئے ہیں، جن...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی۔ شیڈول کے مطابق 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جہاں وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی جہاں صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی جس کا انعقاد حضوری باغ لاہور میں کیا جائے گا۔ تقریب میں اہم ملکی شخصیات،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چائنا انٹرنیشنل پریس کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔چینی سر ما یہ کاری نے پا کستان میں معیشت کو نئی توانائی فراہم کی اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ جمعرات کو ریڈیوپاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت ان منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے اب چین پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے، زراعت اور صنعتی شعبوں...
    چین انسانوں اور روبوٹس کے درمیان دنیا کی پہلی ہاف میراتھن ریس کی میزبانی کرنے والا ہے ۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل میں ہونے والی 22 کلومیٹر ( 13میل) کی اس دوڑ میں روبوٹس بھی حصّہ لیں گے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کے ڈیکسنگ ضلع میں بیجنگ اکنامک ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ ایریا (ای ٹاؤن) میں تقریباً 12ہزار انسان 20 سے زائد کمپنیوں کے روبوٹس کے مدِمقابل ہوں گے ۔اس حوالے سے ای ٹاؤن نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کی کمپنیوں، تحقیقی اداروں، روبوٹک کلبز اور یونیورسٹیز کو اس دوڑ میں روبوٹس کے ساتھ شرکت کے لیے مدعو کرے گا۔دوڑ میں حصہ لینے والے روبوٹس کے لیے یہ شرائط رکھی گئی ہیں۔(1)روبوٹس...
    وہ آیا اس نے دیکھا اور فتح کرلیا۔ کچھ اسی قسم کے جذبات لوگوں میں چین کے تازہ ترین مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم ڈیپ سیک DeepSeek کے بارے میں پائے جاتے ہیں۔ ڈیپ سیک چین کی ایک چھوٹی سی اسٹارٹ اپ کمپنی کی پروڈکٹ ہے جس کو قائم ہوئے ابھی ایک سال ہی ہوا ہے۔ ڈیپ سیک نے آتے ہی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ایک لرزہ طاری کردیا ہے اور فقط ایک دن میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان اسٹاک مارکیٹ میں امریکی کمپنیوں کو اٹھانا پڑا، جس میں سر فہرست مصنوعی ذہانت کے لیے استعمال ہونے والی چپس بنانے والی کمپنی اینویڈیا nVidia ہے۔ چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے یہ کام فقط ستاون...
    ملک خدا بخش اور یاسر بھمبانی چارجنگ اسٹیشنز کے حوالے سے بروشر صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کو پیش کررہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر ،چینی گروپ نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس میں 340 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔سندھ کے توانائی کے وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چینی کمپنی کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی،اگر چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بناتی ہے تو سندھ حکومت کراچی میں لگنے والے پلانٹ سے 20 فیصد سے زائد گاڑیاں سندھ حکومت اپنی خریداری کے لے گی ۔ انہوں نے یہ بات مقامی ہوٹل میں تقریب کے چیئرمین ملک گروپ اورچائنا کی کمپنی اے...
    پی پی چیئرمین کا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ بلوچستان میں یونین آف جرنلسٹس کی کامیابی جمہوری اور صحافتی جدوجہد کا تسلسل ہے، امید ہے کہ نومنتخب قیادت عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کے نام پیغام میں صدر خلیل احمد، سینئر نائب صدر منظور احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے نذر بلوچ، جبار بلوچ، ابرار احمد، فضل...
    اسلام آباد:صدر مملکت آصف زرداری کاکہنا  ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا، ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ۔صدر مملکت   نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو خط لکھ کر چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے مابین “آہنی دوستی” مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے خط میں لکھا ہےکہ چین نے سال 2024 میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے اور دوستی کے بندھن کو آگے بڑھانے کیلئے بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے تیسرے دن بھی مندی کا رحجان رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔ مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 31ارب 96کروڑ 47لاکھ 80ہزار 278روپے ڈوب گئے۔  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 44.92 کروڑ شیئرز کے سودے 28.18 ارب روپے میں طے ہوئے ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 738  ارب روپے ہے۔
    بیجنگ:متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے حالیہ دنوں میزبان ممالک میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں، بیرون ملک مقیم چینیوں، چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے نمائندوں اور چینی طلباء کے ساتھ چینی نئے سال کا جشن منانے کی سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق حال ہی میں، یوکرین میں چینی سفارتخانے نے 2025 کے نئے سال کا استقبال کیا۔ تقریباً 400 افراد نے اس تقریب میں شرکت کی جن میں یوکرین کے کابینہ کے وزیر نیمچینوف، نائب وزیر اقتصادیات اور تجارتی نمائندے کاچکا اور دیگر شامل تھے۔یوکرینی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین چیزیکوف نے کہا کہ میں تمام چینی باشندوں کو جشن بہار کی...
    چین کے جدید ترین اے آئی ماڈل DeepSeek نے، چیٹ جی پی ٹی، جیمینی اور کلاڈ اے آئی جیسے ممتاز اے آئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔  چینی چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور کے چارٹ میں سب سے اوپر پہنچ گیا ہے اور چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے۔ ڈیپ سیک کی شاندار کامیابی کا سہرا اس کی نوجوان اختراع کاروں کی باصلاحیت ٹیم کو دیا جا سکتا ہے جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود یہ اے آئی  ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔ اس ٹیم کی ایک ممتاز ممبر لو فولی ہیں جنہیں چین میں "AI prodigy" کہا جاتا ہے یعنی اے آئی کی غیر معمولی صلاحیتوں والی۔ 29...
    ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی ایل پی جی باوزر میں دھماکوں کے واقعات پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اوگرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی نے اوگرا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے جواب بھی طلب کر لیا۔نوٹس میں کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی بازر میں دھماکوں سے ملتان میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، دھماکوں کے باعث 6 ہلاکتیں اور 38 افراد زخمی ہوئے، بائوزر پھٹنے سے گھروں سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔ اوگرا کی جانب سے غیر قانونی بازر کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ تین روز کے دوران مختلف...
     پاک فضائیہ نے دنیا کی طاقتور ترین فضائی افواج کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ۔گلوبل فائر پاور ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے جس نے اپنے بیڑے میں 1434 طیارے شامل کر کے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔گلوبل فائر پاور اپنی رینکنگ کا تعین طیاروں کی تعداد اور اقسام کا جائزہ لے کر کرتا ہے۔امریکی فضائیہ 5737 ہیلی کاپٹرز، 1854 لڑاکا اور 3722 امدادی طیاروں کے ساتھ دنیا کی سرفہرست فضائیہ ہے، جبکہ اس کا سالانہ دفاعی بجٹ 800 بلین ڈالر ہے، روس اور چین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں اور چین اپنی فضائیہ کو تیزی سے جدید بنا رہا ہے۔رپورٹ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ، چینی عوام اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چین کے سال نو کے موقع پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی نشاۃ ثانیہ21ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے،پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے، ہمارے تعلقات اب جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔بدھ کو چین کے سال نو کے موقع پر اپنے وڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن...
    گولارچی (نمائندہ جسارت)آپریشن اور کارروائی سے قبل ہی ناہندگان اور بجلی چوروں کی دوڑیں لگ گئیں حیسکو افسران،رینجرز،پولیس سمیت لیبر ڈویژن کے چیئرمین پوری ٹیم کے ہمراہ گولارچی میں آپریشن و کارروائی۔تفصیلات کے مطابق حیسکو اہلکاروں نے گولارچی میں رینجرز کی مدد کے ساتھ بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف آپریشن کیا پہلے مرحلے میں احمد راجو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ناہندگان صارفین اور بجلی چوروں کی لائنیں کاٹ کر بجلی کی سپلائی معطل کردی آپریشن میں ایکسیئن حیسکو بدین وسیم کورائی اور عبدالستار لغاری کی نگرانی میں رینجرز کی مدد آپریشن میں پوری ٹیم کے ہمراہ ضلعی چیئرمین غوثہ خان اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ اس موقع ایکسیئن بدین وسیم کورائی اور ایس ڈی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتا ہو کر کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپس جانے سے انکار کر دیا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔ پولیس اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ آغاز میں 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مگر اس کے بعد انڈیکس میں 326 پوائنٹس کی کمی ہو گئی، جس کے بعد انڈیکس 111,703 پوائنٹس پر آ گیا۔   گزشتہ روز بھی کچھ وقت کے لیے انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا، مگر کاروبار کے اختتام تک یہ ایک لاکھ 13 ہزار سے نیچے آ گیا تھا۔ دوسری طرف، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 83 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے مطالبات میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور اسکا حل نکلے۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے، اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کر لیتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے پہل کی...
    صدر مملکت کا ون چائنہ پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے خط میں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک...
    حیدرآباد: جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین عبدالخالق جونیجو اور دیگر سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں
    اسلام آباد : دنیا بھر میں میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے  جشن بہار  کا استقبال کرنے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے ۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے اسلام آباد میں چینی نئے سال کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ پاکستانی بچوں کی جانب سے مارشل آرٹس، رقص اور گیت کی پرفارمنس نے جشن کے ماحول کو دوبالا کیا۔ چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے روایتی چینی تہوار کے رسوم و رواج کا تجربہ کیا جن میں ڈمپلنگ بنانا، ٹی آرٹ کی نمائش سے محظوظ ہونا اور چینی چائے اور روایتی پیسٹریوں کا ذائقہ چکھنا شامل ہیں۔
    حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ اسلام ٹائمز۔ شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 770 ارب روپے...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کا تعمیراتی کام  100 فیصد مکمل ہوگیا، 31 جنوری تک فنشنگ کا عمل بھی مکمل ہو جائے گا۔ پروجیکٹ منیجر بلال چوہان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں قائم کردہ نئی زیر تعمیر عمارت میں فنشنگ کا عمل جاری ہے،گراؤنڈ فلور پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ کے علاوہ میچ آفیشلز کے کمرے تیار کر لیے گئے ہیں۔ پہلی منزل پر دونوں ڈریسنگ روم اپنی تیاری کی آخری منزل پر ہیں، تیسرے اور چوتھے فلور پر جدید سہولیات سے اراستہ 24 ہاسپٹلیی باکسز بھی مکمل ہونے کے قریب ہیں، تاہم چوتھی منزل پر چیئرمین باکسز اور ایڈمن بلاک کی تیاری...
    چین کی ایک کمپنی کی بنائی گئی ’ڈیپ سیک‘ نامی مصنوعی ذہانت کے ماڈل نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے۔ حال ہی میں لانچ کی گئی ’ڈیپ سیک‘ کا موازنہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی سے کیا جارہا ہے اور دونوں کے فیچرز کے بارے میں بحث شروع ہوگئی ہے۔ لیکن ان دونوں آرٹیفشل انٹیلجنس ماڈلز میں بنیادی فرق کیا ہے اورڈیپ سیک کی کونسی خصوصیات اسے چیٹ جی پی ٹی سے بہتر بناتی ہیں؟ ماہرین کے مطابق دونوں ماڈلز میں سب سے بڑا فرق ان دونوں پہ لگنے والی لاگت کا ہے۔ اوپن اے آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے اپنے چیٹ جی پی ٹی کی ڈیٹا میں تربیت کے لیے کئی ملین...
    حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا ( قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002)میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء کیا جائے گا،پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ،اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے ۔متعلقہ ڈونر...
    کراچی: چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔  درخواست چینی  سرمایہ کاروں کے وکیل پیر رحمٰن محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے درخواست گزار چائینز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، جس کے بعد  درخواستگزار سندھ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔  مزید پڑھیں: چینی سرمایہ کاروں کے پولیس پر بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر انہوں نے کہا کہ درخواستگزار سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔  واضح رہے کہ 6 چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کی جانب سے بھتہ خوری اور دیگر الزامات کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں...
    سندھ ہائی کورٹ  — فائل فوٹو چینی سرمایہ کاروں کو سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے کیس میں 6 چینی باشندوں نے درخواست واپس لینے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامےجمع کرا دیے۔ چینی سرمایہ کاروں کا کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزامعدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ اس موقع پر چینی باشندوں کی پاکستان میں موجود ایسوسی ایشن کے صدر مسٹر لی بھی عدالت میں موجود تھے۔چینی باشندوں کے وکیل پیر رحمن ایڈووکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ درخواست واپس لینے کی کل استدعا کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 6 چینی باشندوں نے سندھ پولیس کی جانب سے ہراساں...
    بانی تحریک منہاج القرآن کا شب معراج کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شب معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں، شبِ معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کی غنیمت گھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شبِ معراج کے اخلاقی و روحانی اسباق اسلام کی تعلیمات کی روح ہیں۔ نمازِ پنجگانہ کی عبادت شب معراج کا تحفہ ہے۔ شب معراج گناہوں سے تائب اور اللہ کو راضی کرنے کے حوالے سے غنیمت گھڑی ہے۔ اس رات کی جانے والی عبادت اور دعائیں رائیگاں نہیں جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ سفرِ معراج حضور نبی اکرم ؐ کی...
    چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ڈیپ سیک لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز بیجنگ: چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے، چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے چیٹ جی پی ٹی کو مات دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی اے آئی پلیٹ فارم ڈیپ سیک کی مقبولیت سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تاریخی کمی ہو گئی۔اینویڈیا کے اسٹاکس میں ریکارڈ 17 فیصد کی کمی ہو گئی، اینویڈیا کو 593 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ چین کی تیار کردہ مصنوعی...
    اسلام آباد: حکومت نے ٹھٹھہ کے علاقے میں ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک کے تحت معاشی بحالی کے لیے اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اسپیشل اکنامک زون کے اسٹرٹیجک مقام کراچی کی بندرگاہوں کے قریب ہونے سے عالمی تجارتی راستوں سے بہترین رابطہ فراہم ہوگا جبکہ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہیں۔ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک...
    لاہور( نمائندہ جسارت)چینی کمپنی بی جی آئی گروپ نے پنجاب میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ، پیدوار بڑھانے کیلئے جی ایم او کاٹن لگانے کی پیشکش کی ہے اور پنجاب میں کینسر ٹریٹمنٹ اور جینٹکٹیسٹنگ کیلئے اشتراک کاربھی کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کینسر کے علاج اور جدید جینیاتی تحقیق کے لئے دورے چین میں ہونے والے ایم او یو پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفدنے بہاولپور کے صحرائی علاقے میں چاول اور مکئی کی کاشت کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کی پیشکش کی ، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی گروپ کی پیشکش کا خیر...
    بیجنگ (ویب ڈیسک) سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈیسنائیکے نے کہا ہے کہ چینی عوام نے کوششوں کے ذریعے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چائنہ میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی، معاشرے میں بہتری اور معیشت جیسے کئی شعبوں میں چین کی تیز رفتار ترقی کو خلوص دل سے سراہتے ہیں۔ سری لنکن صدر کا ماننا تھا کہ چینی عوام نے انتھک کوششوں کے ذریعے بہت شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکا کی ترقی میں مدد کیلیے مستقبل میں چین کے ساتھ مزید عملی تعاون کے خواہاں ہیں۔
    جامشورو (اسٹاف رپورٹر) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی جانب منعقد کیے جانے والے 2 دن کے کانووکیشن اور روزگار میلے کی تقریبات دوسرے دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئیں۔ کانووکیشن میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ایس ایم طارق رفیع، سندھ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے سیکرٹری نور احمد سموں، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر اقبال، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سابق چیئرمین سید عبدالقادر شاہ اور دیگر معروف شخصیات نے کانووکیشن کی تقریبات میں شرکت کی، کانووکیشن کی صدارت مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اساتذہ کو...
    اسلام آباد: حکومتی نااہلی کے سبب چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ماہ رمضان میں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، منافع خوروں نے چینی کا اسٹاک کرنا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے،گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عام بازار میں چینی 170روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، رمضان میں چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، ساتھ میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایسے میں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں سہولیات فراہم کرنے کے بجائے اپنی تجوریاں بھرنے میں لگی ہوئی ہے، حکومت کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا نیا تحفہ، چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہو گیا، ملک میں چینی کا نیا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کا نیا بحران جنم لینے لگا ہے ، چینی کی ہول سیل اور پرچون کی سطح پر قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ کرشنگ سیزن میں 43 لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی جبکہ رواں سیزن میں3لاکھ ٹن کمی سے 40 لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سٹے باز رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمتیں بڑھانے کے لئے متحرک ہیں اور انہوں نے...
      ہانگ کانگ میں امریکن چیمبر آف کامرس نے حال ہی میں ” ہانگ کانگ بزنس کنفیڈنس سروے” 2025 جاری کیا ہے ، جس کے مطابق ہانگ کانگ میں امریکی کمپنیوں کو ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول پر زیادہ اعتماد ہے اور وہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قوانین کے بارے میں زیادہ معروضی نکتہ نظر رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق 75 فیصد کاروباری اداروں کا ماننا ہے کہ ہانگ کانگ ایشیا کا بین الاقوامی کاروباری مرکز ہے اور نوے فیصد کمپنیوں کا ماننا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہنے کے حوالے سے ہانگ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی بین الاقوامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کریں گے۔کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان بھی شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
      پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی بین الاقوامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کریں گے۔ کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان بھی شامل ہیں۔  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
      میامی: بلوچستان کے ممتاز کھلاڑی شاہ زیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ KC52 جیت کر ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کی۔ شاہ زیب رند نے میامی میں ہونے والے مقابلے میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریوینرز کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا۔ شاہ زیب کی اس کامیابی نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا سامان فراہم کیا ہے۔ وہ تین بار کے قومی ووشو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں، اور ان کی کامیابیاں نوجوانوں کے لیے ایک تحریک کا باعث ہیں۔ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد شاہ زیب رند نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا،...
    چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کے لیے دلچپسی کا اظہار کردیا۔ اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل ( ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کے باعث چین کی 80 کمپنیوں  نے  پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کے لیے دلچسپی  کا اظہارکردیا۔ میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کےفروغ  کے لیے تقریباً 250 ملین ڈالر   کی مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ چینی کمپنیوں نے  پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کے لیے  جوائنٹ وینچرز کے قیام پر زوردیا۔ چین کی جدید  ٹیکنالوجی طبی صنعت کو ترقی دینے میں معاون ثابت ہوگی جبکہ  ٹیکس مراعات اور لیبر فورس  سرمایہ کاروں کی توجہ کا...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ضلع کی معاشی صلاحیت سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے فیصل آباد سے براہ راست بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے چیمبر کے صدر ریحان نسیم بھرارہ نے کہاکہ اگر اب توسیع شدہ فیصل آباد ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو ہوا بازی کی صنعت کے لیے ترقی کی ایک اہم گنجائش موجود ہے اس طرح کی پروازیں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کام کر سکتی ہیںجس سے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ضلع میں آسانی سے اترنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے.(جاری ہے) انہو...
    چین نے غیر ملکی صحافیوں کو سالانہ “دو اجلاسوں” کی کوریج کے لیے مدعو کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے بیجنگ :چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جنرل آفس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفس نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج کے حوالے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ...
    سٹی42: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کی میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار۔چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا،میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کےفروغ کے لیے تقریباً 250 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔چینی کمپنیوں نے پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کے لیے جوائنٹ وینچرز کے قیام پر زوردیا،چین کی جدید ٹیکنالوجی طبی صنعت کو ترقی دینے میں معاون، ٹیکس مراعات اور لیبر فورس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے۔پاکستان کی میڈیکل صنعت...