صدر ٹرمپ آج میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصداور چین پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کا اعلان کریں گے.وائٹ ہاﺅس
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ہفتہ کے روز میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد جبکہ چین پر 10 فیصد اضافی درآمدی ٹیکسز عائد کرنے کا اعلان کریں گے قبل ازیں صدر ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جنوری کے آخری دن کینیڈا کے تیل پر 10 فیصد کم محصولات عائد کیے جائیں گے جس کا اطلاق بعد میں 18 فروری سے ہو سکتا ہے صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں یورپی یونین پر درآمدی محصولات عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان م±مالک کی جانب سے امریکہ کے ساتھ اچھا سلوک روا نہیں رکھا گیا.
(جاری ہے)
صدر ٹرمپ نے بارہا یہ بھی کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے دور کرنا ہے جو امریکی سرحدوں کے ذریعے آئے ہیں اور ساتھ ہی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارے کو بھی دور کرنا ہے وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کارولن لیویٹ نے وائٹ ہاﺅس میں ایک بریفنگ میں کہا کہ یہ صدر کی جانب سے کیے گئے وعدے ہیں جو وہ پورے کر رہے ہیں . انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے چینی ساختہ مصنوعات پر 60 فیصد تک درآمدی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی تھی لیکن وائٹ ہاﺅس میں اپنے پہلے ہی دن انہوں نے فوری طور پر کوئی کارروائی نہیں کی اور اس کے بجائے اپنی انتظامیہ کو اس معاملے پر کام کرنے کا حکم دیا تھا رواں ماہ کے اوائل میں چین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کی صدارت میں واپسی سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے. سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ ژوئیسیانگ نے کہا کہ ان کا ملک تجارتی تناو¿ کے حل کی تلاش میں ہے اور اپنی درآمدات کو بڑھانا چاہتا ہے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ یہ وہ نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں لیکن اگر وہ آگے بڑھتے ہیں تو ہم بھی اس نا مناسب کارروائی کا جواب دیں گے کینیڈا اور میکسیکو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ امریکہ کی جانب سے درآمدی محصولات میں اضافے کا جواب اپنے اقدامات کے ساتھ دیں گے جبکہ واشنگٹن کو یہ یقین دلانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی امریکی سرحدوں کے بارے میں خدشات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی جانب سے وائٹ ہاﺅس کہا کہ
پڑھیں:
چین کا امریکا پر مزید 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
چینی وزرات خزانہ کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والی مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد اب چین نے بھی جوابی طور پر امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے محصولات میں اضافے کے جواب میں چین امریکی زرعی درآمدات پر نئی اضافی ڈیوٹیاں عائد کرے گا۔ چینی وزرات خزانہ کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والی مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔ چینی حکام کے مطابق جوار، سویا بین، گائے کا گوشت، آبی مصنوعات، پھل، سبزیاں اور ڈیری مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا جب کہ ٹیرف کا نفاذ 10 مارچ سے ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر پہلے سے عائد 10 فیصد ٹیرف کو 20 فیصد تک بڑھانے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔ چین کی وزارت خزانہ نے امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں یکطرفہ قرار دیا ہے۔