سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ ‘ فنانس کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینٹ ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر سینٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے سینیٹرز کی تنخواہ بھی ارکان قومی اسمبلی کے مساوی 5 لاکھ 19 ہزار کی جائیگی ، ارکان سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہی ہوگا۔ ارکان سینٹ کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوگا۔سینٹ فنانس کمیٹی میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی ، ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ، قائد ایوان اسحاق ڈار ، قائد حزب اختلاف شبلی فراز ‘ شاہزیب درانی ، عطاالرحمان ، فیصل سبزواری ، رانا محمودالحسن ، شہادت اعوان ، انوشہ رحمان ، لیاقت خان ، ثمینہ ممتاز زہری ، ہدایت خان اور سلیم مانڈوی والا شامل ہیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سینٹ کی
پڑھیں:
رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار، سپیکر نے دستخط کر دیئے
اسلام آباد (خبرنگار) ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر ایازصادق نے ایم این ایز کی تنخواہ بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد اب رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ 5لاکھ 19ہزار روپے ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہ وفاقی سیکرٹری کے پے سکیل کو مدنظر رکھ کر بڑھائی گئی ہے۔ قبل ازیں پنجاب اسمبلی نے بھی اپنے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔