حکومتی کاوشیں رنگ لے آئیں، چین کی اہم شعبے میں سرمایہ کاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سٹی42: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کی میڈیکل آلات کے شعبے میں اہم سرمایہ کاری، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور حکومتی کاوشوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار۔
چین کی 80 کمپنیوں نے پاکستان میں طبی آلات کے شعبے میں شراکت داری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا،میڈیکل اور سرجیکل شعبے میں تجارت کےفروغ کے لیے تقریباً 250 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
چینی کمپنیوں نے پاکستان میں میڈیکل آلات کے شعبے کی مزید ترقی کے لیے جوائنٹ وینچرز کے قیام پر زوردیا،چین کی جدید ٹیکنالوجی طبی صنعت کو ترقی دینے میں معاون، ٹیکس مراعات اور لیبر فورس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہے۔
پاکستان کی میڈیکل صنعت کی مالیت 600 ملین ڈالر سے زائد، چینی سرمایہ کاری سے مزید ترقی متوقع ہے، ایس آئی ایف سی نے معاونت سے معاشی بحالی کے لیے کاروباری سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا۔
پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کے لیے چین کی
پڑھیں:
مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی سرمایہ کاری کتنے فیصد بڑھی؟
اسلام آباد:مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
مالی سال 2025 کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوا۔
پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے رہا۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
چین مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں 535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار رہا۔ ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری 2025 کے پہلے نصف میں 14فیصد بڑھ کر 134.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
ایف ڈی آئی کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت میں ترقی پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر اور ہنر مند افرادی قوت کے لیے اہم موقع ہے۔
ایس آئی ایف سی کے ذریعے قابل تجدید توانائی اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پُرکشش منزل ہے۔
مالی سال 2024 میں ایف ڈی آئی میں 25 فیصد اضافہ ہوا جس کے سبب سال کا اختتام 2.5 بلین ڈالر پر ہوا۔