چیمپئنز ٹرافی:کپتانوں کی پریس کانفرنس اور آفیشل فوٹوشوٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق کچھ ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے باعث کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہونے والی آٹھوں کپتانوں کی آفیشل فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگی۔
ایونٹ کے منتظمین کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں طے شدہ تاریخوں کے بعد پاکستان پہنچیں گی۔ شیڈول کے مطابق انگلینڈ ٹیم 18 فروری جب کہ آسٹریلوی ٹیم 19 فروری کو لاہور پہنچے گی۔
ان کے علاوہ بنگلادیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی پہنچیں گے جب کہ افغانستان کی ٹیم 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ پہلے ہی8 تا 14 فروری تک ہونے والی سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور ان کا ایونٹ سے قبل آنا طے ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہر
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کے پہلے میچ سے قبل ہی کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔کراچی کنگز میں ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا، وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس جمعرات کو انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں انگوٹھے میں ہیر لائن فریکچر آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے لٹن داس کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس:فیصلہ آج سنایا جائے گا