چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ میں نظر انداز ہونے والے بھارتی بلے باز کرُن نائر کا کہنا ہے کہ ان کو ٹیم میں شمولیت کی توقع نہیں تھی۔

بھارت کے وجے ہزارے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کرُون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم سے نظر انداز کرنے پر بھارتی سلیکٹرز کو کڑی تنقید کا سامنا تھا۔

بلے بازنے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے قبل انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت کا نہیں سوچا تھا۔ کم از کم اس چیز کے لیے ابھی خود کو بہت دور سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ آپ کے خواب ہوتے ہیں، خیالات ہوتے ہیں، آپ زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ یہ نہیں سوچ رہے ہوتے کہ ’میں یہ کر جاؤں گاْ/گی‘، آپ سوچتے ہیں کہ ’میں چاہتا/چاہتی ہوں کہ یہ ہوجائے‘۔

کرُون نائر نے مزید کہا کہ بھارت کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ان کا اب بھی ایک خواب ہے۔ ایمانداری کی بات ہے کہ یہی ان کے دماغ میں ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان پہنچ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شریک ممالک کا ٹور مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھر میزبان ملک پاکستان پہنچ گئی ہے اور اس کا شہروں کا سفر شروع ہوگیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے۔ اس سے قبل میگا ایونٹ کی ٹرافی شریک ممالک کا ٹور مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھر پاکستان پہنچ چکی ہے۔لاہور پہنچنے کے بعد اس چمچاتی ٹرافی نے مختلف شہروں کا سفر شروع کر دیا ہے۔ٹرافی کو آج شیخوپورہ لے جایا گیا ہے۔ کل ملتان اور 2 فروری کو فیصل آباد پہنچے گی۔ٹرافی 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی اور 5 فروری کو سرگودھا کا ٹور کرے گی۔ اس کے بعد 6 فروری کو پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی، ٹرافی پاکستان کے دوسرے مرحلے کا دورہ 15 فروری کو ختم کرے گی۔اسی دوران ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم اور 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کی ہونے والی افتتاحی تقریبات میں ان میدانوں میں بھی لائی جائے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے۔پاکستان 19 فروری کو نیوزی لینڈ سے اپنا افتتاحی میچ کھیلے گا۔ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 23 فروری کو بھارت سے دبئی میں ہوگا۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ جب ک فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ جانیوالی انسانی امداد توقع سے بہت کم ہے
  • چمپئنزٹرافی سے قبل فوٹو شوٹ اور کیپٹنز میٹ نا ہونے پر بھارتی میڈیا خوش
  • چیمپئنز ٹرافی میں فخر کے ساتھ کون اوپننگ کرے گا؟ سلیکٹر نے بتا دیا
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی پھر پاکستان پہنچ گئی
  • نہ فوٹو شوٹ، نہ کیپٹنز میٹ! بھارتی بورڈ خوشی کے شادیانے بجانے لگا
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تمام افتتاحی تقریب منسوخ
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، افتتاحی تقریب نہیں ہوگی
  • صدرکی جانب سے دستخطوں سے بہت افسوس ہوا،افضل بٹ