چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیش گوئی کردی۔
رکی پونٹنگ نے ساتھ یہ بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔
رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان ہے، ان کی ون ڈے کرکٹ کچھ عرصے سے شاندار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بارے میں زیادہ پیش گوئی نہیں کی جاسکتی لیکن لگتا ہے پاکستان نے کچھ چیزوں کو بہت بہتر کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رکی پونٹنگ نے کہا کہ
پڑھیں:
عالمی کریڈٹ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کردی
عالمی کریڈٹ ایجنسی فچ نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لُک مستحکم قرار دیتے ہوئے کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردی۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک میں واقع عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی غیرملکی قرضہ جاتی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردی ہے، اور مقامی کرنسی ریٹنگ کو بھی بی مائنس کردیا ہے۔
فچ نے کہا کہ یہ اپ گریڈ اس اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ ملک ساختی اصلاحات پر عمل درآمد کرے گا، جس سے اس کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی کارکردگی اور فنڈنگ کی دستیابی میں مدد ملے گی۔ایجنسی نے کہا کہ اگرچہ جاری عالمی تجارتی تناؤ بیرونی دباؤ پیدا کر سکتا ہے، لیکن اس کا برآمدات اور مارکیٹ فنانسنگ پر کم انحصار خطرات کو کم کرے گا۔
اشتہار