حکومت نے قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
حکومت نے نادرا قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔
خصوصی افراد کے لیے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا، انہیں وہیل چیئر کے لوگوں والا خصوصی کارڈ جاری ہوگا۔خصوصی بچوں کے ب فار یا جو وینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہوگا۔
خصوصی افراد کے لیے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہوگا، اعضاعطیہ کرنے والےافراد کو بھی تاحیات میعاد کا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا۔اعضا عطیہ کرنے والے کے کارڈ پر وہیل چیئر، ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے۔
علاوہ ازیں متعلقہ ڈونرز کے لیے رجسٹریشن اتھارٹیز میں اعضا کے عطیہ کے لیے اندراج ضروری ہوگا، ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ میں شائع ہونے پر تبدیلیاں نافذ العمل ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب نے فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی تجویز مسترد کر دی
اپنے ایک بیان میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری و مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیئے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔