بیجنگ:متعدد ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے حالیہ دنوں میزبان ممالک میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں، بیرون ملک مقیم چینیوں، چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کے نمائندوں اور چینی طلباء کے ساتھ چینی نئے سال کا جشن منانے کی سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔
بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق حال ہی میں، یوکرین میں چینی سفارتخانے نے 2025 کے نئے سال کا استقبال کیا۔ تقریباً 400 افراد نے اس تقریب میں شرکت کی جن میں یوکرین کے کابینہ کے وزیر نیمچینوف، نائب وزیر اقتصادیات اور تجارتی نمائندے کاچکا اور دیگر شامل تھے۔یوکرینی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین چیزیکوف نے کہا کہ میں تمام چینی باشندوں کو جشن بہار کی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ نئے سال میں چینی عوام خوش اور صحت مند ہوں، ملک خوشحال ہو اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تعاون کو مزید فروغ ملے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں چینی

پڑھیں:

صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، چینی سفیر

ایک ہزار پاکستانی گریجویٹس کو چین بھیجنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوئی اور مختلف امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات تیزی سے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، جس کا عملی مظاہرہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ کامیاب دورہ چین اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے زرعی تعاون سے واضح ہے۔ ایک ہزار پاکستانی گریجویٹس کو چین بھیجنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوئی اور مختلف امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، اور چین کی سفارتی پالیسی کا مقصد دوستانہ اور شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کا ایک ابتدائی اور اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے چینی سفیر نے بتایا کہ اس کے تحت اب تک 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی جا چکی ہے، جس سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک انتہائی اہم دن ہے، کیونکہ 1000 پاکستانی زرعی گریجویٹس اعلیٰ تعلیم و تربیت کے لیے چین جا رہے ہیں۔ انہوں نے چین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اپنے حالیہ دورہ چین میں انہوں نے زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں کی جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی سے وہ بے حد متاثر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے زرعی گریجویٹس کو تربیت کے لیے چین بھیج کر پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ان طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ٹیکنالوجی اور تحقیق کے ذریعے زراعت میں غیر معمولی ترقی کی ہے، اور اب پاکستانی طلبہ بھی چین میں تربیت حاصل کر کے واپس آ کر اپنے کسانوں کو جدید زرعی معلومات فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کے  چینی زبان کے دن  اور  چائنا میڈیا گروپ  کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول  کا کامیاب انعقاد 
  • صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، چینی سفیر
  • پاک چین تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، سی پیک خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ای سی او ممالک کے معزز وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام
  • چینی صدر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے
  • 2025 میں چینی لیڈرشپ کی ڈپلومیسی کا آغاز اور اس میں چھپے گہرے معنی
  • چین دنیا کی مارکیٹ ہے اور تمام ممالک کے لئے ایک موقع ہے، چینی  وزارت خارجہ
  • چینی لیڈر شپ کی ڈپلومیسی کا 2025میں نیا آغاز اور اس میں چھپے گہرے معنی
  • چینی اور غیر ملکی فلمی صنعتوں میں گہرا تعاون وقت کا تقاضہ ہے، چینی میڈیا
  • پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے دس ممالک میں شامل