غیر قانونی ایل پی جی باوزر میں دھماکوں کے واقعات,سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا سخت نوٹس,چیئرمین اوگراطلب
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں غیر قانونی ایل پی جی باوزر میں دھماکوں کے واقعات پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اوگرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔کیبنٹ سیکرٹریٹ کمیٹی نے اوگرا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے جواب بھی طلب کر لیا۔نوٹس میں کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی بازر میں دھماکوں سے ملتان میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، دھماکوں کے باعث 6 ہلاکتیں اور 38 افراد زخمی ہوئے، بائوزر پھٹنے سے گھروں سمیت متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔ اوگرا کی جانب سے غیر قانونی بازر کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ تین روز کے دوران مختلف شہروں میں ایل پی جی بازر پھٹنے سے دھماکے ہوئے تھے۔ بازر پھٹنے کا پہلا واقع ملتان جبکہ دوسرا ڈیرہ غازی خان میں ہوا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایل پی جی
پڑھیں:
حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی، بیرسٹر گوہر
پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لیے کوئی کمیٹی بنانے کی ہدایت نہیں ملی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہرراستہ کھلا ہے، بانی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مزاحمت کا راستہ بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ہر قسم کی کوششیں جاری رہیں گی، مراد سعید کے حوالے سے کبھی بانی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی بہنوں کے حوالے سے بھی زیر گردش خبریں درست نہیں، پی ٹی آئی کے بانی اور میرے متعلق کچھ غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔