سندھ ہائیکورٹ :سابق شوہر سے تحفظ کی درخواست دائر کرنے والی 14 سالہ بچی کے قتل کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ میں 14 سال کی بچی کی سابق شوہر سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کے دوران وکیل نے انکشاف کیا کہ تحفظ کی درخواست دائر کرنے والی لڑکی قتل ہوچکی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں انکشاف کیا کہ تحفظ کی درخواست دائر کرنے والی لڑکی قتل ہوچکی ہے، لڑکی کو اس کے ماموں نے قتل کر دیا ہے، وکیل نے لڑکی کے قتل کی ایف آئی آر عدالت میں پیش کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ نے آبزرویشن دی کہ خواتین کو پسند کی شادی پر تشدد اور جبر کا سامنا رہتا ہے، ایسے واقعات پدر شاہی معاشرے کی تلخ حقیقت ہیں، پدر شاہی معاشرے میں خواتین کی زندگی کا فیصلہ کرنے کا اختیار مرد رکھتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے قتل کے بعد عدالت کے پاس کارروائی روکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مسمات شہزادی کے قتل کا مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج ہے، درخواست گزار کو 28 جولائی 2024 کو قتل کر دیا گیا تھا۔
شہزادی نے 9 مئی 2024 کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی تھی، لڑکی کی درخواست پر عدالت نے اسے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، قتل کی ایف آئی آر لڑکی کے ماموں کےخلاف درج ہے، لڑکی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی درخواست دائر سندھ ہائیکورٹ درخواست گزار کے قتل
پڑھیں:
یونس نے پاکستان کو چھوڑ کر افغان ٹیم کو جوائن کیا، انکشاف
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انکشاف کیا کہ سابق لیجنڈ یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کیساتھ کام کرنے سے انکار کرکے افغانستان ٹیم کو جوائن کیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے کہا کہ سابق کپتان و کرکٹر یونس خان نے پاکستان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ افغان ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہیں معلوم تھا کہ پاکستان میں کام کرنے سے انہیں کوئی مالی فائدہ نہیں ملے گا۔
چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان نے سابق کرکٹر یونس خان کو مینٹور بنایا تھا تاکہ وہ ہوم کنڈیشنز سے ٹیم کو فائدہ پہنچا سکیں اور اہم معلومات دے سکیں۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی شکست پر دلبرداشتہ شعیب افغان ٹیم کو سپورٹ کرنے لگے
اس سے قبل بھارت میں ہونیوالے 50 اوور کے ورلڈکپ میں افغان ٹیم نے اجے جڈیجا کو اپنا مینٹور مقرر کیا تھا اور میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک جگہ بنائی تھی۔