حکومتی نااہلی کے سبب چینی کی قیمتوں میں اضافہ، ماہ رمضان میں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد: حکومتی نااہلی کے سبب چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ماہ رمضان میں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، منافع خوروں نے چینی کا اسٹاک کرنا شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے،گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عام بازار میں چینی 170روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، رمضان میں چینی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، ساتھ میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ایسے میں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں سہولیات فراہم کرنے کے بجائے اپنی تجوریاں بھرنے میں لگی ہوئی ہے، حکومت کو چاہیے کہ دعوے کرنے کے بجائے عوام کو سستی اشیاکی فراہمی کو یقینی بنائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیسٹ سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خدشہ
زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔