2025-03-29@15:44:05 GMT
تلاش کی گنتی: 1161
«روپے کا نقصان»:
(نئی خبر)
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) خیبرپختوںخواہ حکومت 6 ماہ میں 169 ارب روپے سر پلس بجٹ دینے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈاپور کو صوبائی حکومت کے مالی نظم ونسق اور کارکردگی بارے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران صوبائی حکومت کا سر پلس بجٹ 169 ارب روپے ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران صوبائی حکومت نے اپنے ٹیکس اور نان ٹیکس آمدن میں ریکارڈ 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔موجودہ صوبائی حکومت نے گزشتہ حکومت کے دور کے مختلف بقایاجات کی مد میں 78.5 ارب روپے ادا کئے۔صوبائی حکومت نے قرض اتارنے کے لئے ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈ قائم کیا ہے اور 30 ارب روپے اس...
اسلام آباد: وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی جس میں رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔ چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہوگی، چینی کے اسٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔
— فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 8 کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان کارروائیوں میں 79 لاکھ سے زائد مالیت کی 63.402 کلو منشیات برآمد ہوئی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں 2 مختلف یونیورسٹیز کے قریب 2 ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔علاوہ ازیں لاہور میں کارگو آفس میں تھائی لینڈ سے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اس ہفتے کے دوران، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1762 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3533 پوائنٹس کی حد میں متغیر رہا۔ اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اس ہفتے کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 482 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 948 پوائنٹس تک پہنچا۔ اس ایک ہفتے کے دوران بازارِ حصص میں 2.62 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جب کہ شیئرز بازار کی ہفتہ وار کاروباری مالیت 136 ارب روپے تک پہنچی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ایک ہفتے میں 201 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 13 ہزار...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی متوقع ہے، جو کل (16 فروری 2025) سے اگلے پندرہ دنوں کے لیے نافذ العمل ہوگی۔ متعلقہ حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 2.49 روپے سے 9.11 روپے تک کی کمی پر کام کیا ہے۔ سرکاری اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ طور پر 2.49 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.11 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ بین الاقوامی تیل مارکیٹ کے بنیادی عوامل مستحکم ہیں۔
عوام کیلئے اچھی خبر! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہونے جارہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 45...
حکومت نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ برقی گاڑیوں کی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نظرثانی کی جائے۔ تجویز کے مطابق، بجلی کی قیمت 23.57 روپے فی یونٹ تک فراہم کی جا سکتی ہے۔ تاہم، ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد چارجنگ اسٹیشنز کی لاگت 39 روپے فی یونٹ تک پہنچنے کی توقع ہے، جو موجودہ قیمت سے 45 فیصد کم ہوگی۔ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے کراس سبسڈی میکانزم استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد گاڑیاں برقی گاڑیوں میں تبدیل ہو جائیں۔ اس وقت چارجنگ اسٹیشنز 45 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں، لیکن ٹیکس شامل کرنے کے...
کراچی(کامرس رپورٹر) بینک الفلاح نے مالی شمولیت کے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے قسط بازار میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کر دیا ہے ۔تازہ ترین فنڈنگ راؤنڈ کے تحت، بینک الفلاح نے قسط بازار کے سیریز اے فنڈنگ راؤنڈ میں 55 ملین روپے کی اضافی سرمایہ کاری کی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 800 ملین روپے ہے۔ بینک الفلاح نے ایکویٹی سرمایہ کاری کے علاوہ، قسط بازار کو 460 ملین روپے کی قرض سہولت بھی فراہم کی ہے، جو ایک پری اپرووڈ کریڈٹ لائن کے طور پر کام کرے گی اور اس کے ذریعے اسٹارٹ اپ ضرورت کے مطابق فنڈز حاصل کر سکیں گے۔ یہ مالی تعاون قسط بازار کی توسیع اور ترقیاتی مقاصد کو مزید مستحکم...
کراچی (کامرس رپورٹر) پاک ایگرو پیکجنگ کے منافع میں ششماہی کے دوران 18.37 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران پاک ایگرو پیکجنگ کا منافع 21.9 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ سال 2023کی دوسری ششماہی کیلئے کمپنی کو 18.5 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔اس طرح سال 2023 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں گذشتہ سال 2024 کے اسی عرصہ کے دوران پاک ایگرو پیکجنگ کے منافع میں 3.4 ملین روپے یعنی 18.37 فیصدکا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے بڑی کمی متوقع ہے، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔ قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی۔ انڈسٹری کی جانب سے بھیجی گئی ورکنگ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے اور لائٹڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا، وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں...
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، تاجروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز حصص مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت 700 سے زائد پوائنٹس اضافہ ہوا لیکن کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 478 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 45 کروڑ شیئرز کے سودے 23.21 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 71 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 851 ارب روپے ہے۔
اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی ہوئیں جب کہ 15 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں کیلے، چکن، انڈے، لہسن، چینی، مٹن، بیف، دودھ، دہی، اور دال ماش شامل ہیں۔...
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ 2017 کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (تقریباً 62 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم دی جائے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (تقریباً 31 کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔ اسی طرح سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو 560,000 ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 55 لاکھ پاکستانی روپے) دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں ہر جیت پر فاتح ٹیم کو 34,000 ڈالر (تقریباً 94 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے جب کہ...
حکومت کی جانب سے عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث 15 فروری سےملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کی کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل میں قیمتوں کی کمی کی تجویز پر مبنی سمری حکومت کو بھیج دی ہے، جس میں فروری کے وسط سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے فی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ 15 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی متوقع ہے، جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اڑھائی روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ یہ کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے کی جائے گی۔ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوادی ہے، اور اوگرا عالمی مارکیٹ کے حساب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا۔ وزیر...
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے بڑی کمی متوقع ہے، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔ قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی۔ انڈسٹری کی جانب سے بھیجی ورکنگ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح، مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے جدید سہولیات سے آراستہ شاہراہ فیصل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت قانون نافذ کرنے کے نظام میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، صوبے کے ہر ضلع میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل 31 ماڈل پولیس اسٹیشنز کے لیے 28 کروڑ 84 لاکھ 10 ہزار روپے مختص کیے ہیں جس میں کراچی کے 8 پولیس اسٹیشنز کیلئے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے، حیدرآباد کیلئے 9...
اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے نمایاں کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل میں 5 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جو 16 فروری سے نافذ العمل ہوں گی۔ خیال رہےکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6...
راولپنڈی: وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خالہ زاد بھائی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں مبین، حسن رضا اور حماد شامل ہیں۔ ملزم مبین مدعی کا خالہ زاد بھائی تھا جس نے فیملی کی غیر موجودگی میں دوستوں کے ہمراہ طلائی زیورات چوری کیے۔ واقعے کا مقدمہ چند روز قبل تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کے مطابق ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،...
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2025ء ) انملک بھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔ اعدادو شمار پر مبنی ایک پورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، 16 فروری کو ڈیزل...
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کوسونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور ایک تولہ سونا2500روپے بڑھ کر3لاکھ4ہزارروپے ہو گیا اسی طرح2144روپے کی تیزی سے 10گرام سونے کی قیمت2لاکھ60ہزار631روپے ہو گئی ۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2025ء) عین رمضان سے قبل ایک ماہ میں چینی کی بیرون ملک فروخت میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہو جانے کا انکشاف، دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات میں 103.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی کی برآمدات کی وجہ سے ملک میں چینی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 103.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں چینی برآمد ات کاحجم 86 ملین ڈالر رہاجبکہ دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات 175.1 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات میں 89.1...
سولر پینلز کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے، سولر پینلز چین سے منگوائے گئے مگر رقم متحدہ عرب امارات، سنگاپور، سوئٹزر لینڈ، امریکا، آسٹریلیا، جرمنی، کینیڈا، جنوبی کوریا، سری لنکا اور برطانیہ بھی بھیجی گئی۔ سینیٹر محسن عزیر کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سولر پینلزکی آڑ میں ہونے والی اربوں روپےکی منی لانڈرنگ کےمعاملے کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض کے دبئی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئےگی، نیب کا انتباہ اجلاس میں ایف بی آر نے بتایا کہ ،2017 سے 2022 کے دوران سولر پینلز کی آڑ میں 69.5 ارب کی اوورانوائسنگ کا انکشاف ہوا،سولر پینلز چین...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا؟ جمعرات کو 100 انڈیکس ایک موقعے پر ساڑھے 500 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 478 تک گیا جو رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح تھی لیکن یہ صورتحال کاروبار کے اختتام تک برقرار نہیں رہ سکی اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔ مزید پڑھیے: اڑان پاکستان پروگرام نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مثبت اثرات ڈالے؟ بازار میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے 30.96 ارب روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے کم ہوکر 13922 ارب روپے ہے۔...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ذیلی کمیٹی اجلاس میں سولر امپورٹ سکینڈل میں دلچسپ انکشاف۔سکینڈل میں ملوث کمپنی سمارٹ امپیکٹ کی مالیت صرف 2 ہزار روپے نکلی ،2 ہزار مالیت کی کمپنی نے بینک میں ایک ارب 54 کروڑ سے زائد کا کیش ڈیپازٹ کرا دیا سینیٹ خزانہ ذیلی کمیٹی سولر کی امپورٹ میں ہم نے 80 مشکوک کمپنیوں کو شارٹ لیا، 80 میں سے 63 کمپنیاں اوور انوائسنگ میں ملوث نکلیں،63 کمپنیوں کی سولر امپورٹ کیلئے 69 ارب کی ٹرانزیکشن مشکوک تھیں،اوور انوائسنگ کے خلاف ہم نے 13 ایف آئی آرز درج کرائی ہیں،ایف بی آر کا سولر کی امپورٹ میں ایک ڈمی کمپنی کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ،کمپنی نے مالک نے کاغذات میں خود کو تنخواہ دار ظاہر کیا تھا،تنخواہ...
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 304000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کے اضافے سے 260631 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 25 ڈالر سے بڑھ کر 2913 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔ آج بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے بعد 304000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2144 روپے اضافے کے بعد 260631 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 238920 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 2913 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے گریٹر تھل کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کی مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری کا جواب دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے موقف کی حمایت کردی ہے سندھ کی جانب سے مشترکہ مفادات کی کونسل میں بھیجی گئی سمری پر ارسا نے ہر پیرا کا جواب دے دیا.(جاری ہے) جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب نے چشمہ جہلم لنک کینال سے گریٹر تھل کینال نکالی ہے جو 17 لاکھ 39 ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرے گی انگریزی جریدے کے مطابق جواب میں کہا گیا ہے کہ گریٹر تھل کینال فیز ایک پر 2001 میں کام شروع ہوا جس سے 8500 کیوسکس...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت کا رمضان پیکج کے تحت مستحق گھرانوں کو 10، 10 ہزار روپے دینےکا اعلان کر دیا۔ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں 5 ہزار مستحق گھرانوں کی معاونت کی جائے گی، پیکج کی تقسیم ایک صاف اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدرات صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کو صوبائی حکومت کے مالی نظم نسق اور کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران حکومت کا سرپلس بجٹ 169ارب روپے ہے، موجودہ حکومت نے ایک سال میں اپنی آمدن میں ریکارڈ 49 فیصد اضافہ کیا، حکومت نے سابق دور حکومت کے بقایاجات میں...
بھارت کے ضلع پونے کی بھوکم گاؤں کی مانس لیک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پاکستانی 20 روپے کا کرنسی نوٹ برآمد ہوا جو بھارتی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین سہدیو یادو کو لفٹ کے قریب 20 روپے کا پاکستانی نوٹ نظر آیا۔ انہوں معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قریبی باودھن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 84 فلیٹس ہیں اور لفٹ کے قریب ایک سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب ہے، مگر بدقسمتی سے وہ 24 نومبر سے خراب پڑا ہے۔ اب...
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیار سماعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا لیکن ڈسٹرکٹ جج کو 10ارب روپے مالیت کا دعوی سننے کا اختیار نہیں، ڈسٹرکٹ جج صرف پانچ کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کر سکتا ہے جبکہ 10ارب روپے کا ہتک عزت دعوی ڈسٹرکٹ کورٹ ٹرائل کر سکتی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کو نوٹیفائی کرتا ہے۔ عدالت ڈسٹرکٹ جج کو ہتک عزت کیس پر سماعت سے...
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے سال 2024 میں 14.39 ارب روپے کا بھاری نقصان ریکارڈ کیا۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دستیاب مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی کو سال 2023 میں 16.73 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔یعنی سال 2024 میں فی حصص 2.82 روپے کا نقصان (ایل پی ایس) ہوا جب کہ 2023 میں ایل پی ایس 3.28 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔یہ نقصان زائد آمدنی اور مجموعی منافع کے باوجود ہوا۔لسٹڈ کمپنی کی آمدنی 2024 میں 16 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 219.78 ارب روپے ہوگئی جو سال 2023 میں 188.67 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔کمپنی کے ریونیو کی لاگت 2024 میں 11 فیصد سے زائد بڑھ کر 162.38 ارب روپے ہوگئی جبکہ 2023...
اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے اور اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو فی یونٹ تقریباً 2 روپے سستی بجلی ملنے کا امکان ہے، جس سے مجموعی طور پر 52 ارب 12 کروڑ روپے تک کا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ نیپرا کی سماعت کے دوران سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے بتایا کہ کے فور منصوبے کی ڈیٹ ری پروفائلنگ سے 18 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ دورانِ سماعت انکشاف ہوا کہ گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کا بوجھ براہ راست صارفین...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ فروری میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280 روپے پر آنے کی پیشگوئی اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے روپیہ پر دباؤ رہا۔ آئی ایم ایف چیف کے پاکستان کے اسٹرکچرل اصلاحات پر اظہار اطمینان جیسے عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 279 روپے 10 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی سے ڈالر سپلائی متاثر...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات، بشمول لاہور کے، اب زیادہ مہنگے ہو گئے ہیں کیونکہ اداروں نے سرٹیفکیٹ، نقل اور ڈیٹا کی اصلاحات کے لیے فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اوورسیز استعمال کے لیے سرٹیفکیٹ یا فوٹوکاپی کی تصدیق کی فیس اب 6,000 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، جلدی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی فیس 1,000 روپے سے بڑھا کر 6,000 روپے کر دی گئی ہے۔ 2010-12 کے نتائج کارڈز کے لیے دیر سے جمع کرانے کی فیس 700 روپے سے بڑھا کر 1,000 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ نقل کے نتائج کارڈز کی قیمت اب 5,000 روپے ہے۔ دیگر فیسوں میں تبدیلیاں درج ذیل ہیں: رجسٹریشن یا نتیجے کے کارڈ کی...
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا حکومت نے ماہ رمضان میں صوبے کے عوام کو رمضان پیکیج بصورت نقد دینے کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا عمران خان علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خاموشی توڑ دی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے منتخب عوامی نمائندے اور مقامی انتظامیہ مل کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کابینہ اراکین اپنے متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں۔صوبائی حکومت نے...
شہباز شریف کا 10ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ؛ عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیار سماعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کیے۔ وکیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں نے قانون میں لکھے ڈسٹرکٹ کورٹ کی تشریح کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، بجلی کی قیمت میں تقریباً 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے نیپرا کو درخواست دی ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ کم کیے جائیں۔ اگر درخواست منظور کر لی گئی تو صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کی امید ہے۔ نیپرا آج اس درخواست پر سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے، جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست دی گئی ہے۔ اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف وزارتوں اور اداروں کے 36,718 آڈٹ اعتراضات زیر التوا ہیں، جن میں مجموعی طور پر 2.5 ٹریلین روپے کی بے قاعدگیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پی اے سی کو یہ رقم وصول کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ پی اے سی 36 ہزار سے زائد آڈٹ اعتراضات زیر التوا چھوڑ کر گئی، جن کی مالیت 202 ٹریلین روپے بنتی ہے۔ مزید یہ کہ آڈٹ رپورٹ 2022-23 اور 2023-24 کے کسی بھی اعتراض...
بھارت(نیوز ڈیسک)پونے کے ایک پُرسکون علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک رہائشی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پاکستانی 20 روپے کا کرنسی نوٹ برآمد ہوا۔ یہ حیران کن دریافت بھوکم گاؤں کی مانس لیک ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی، جو کہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ہوا کچھ یوں کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین سہدیو یادو کو لفٹ کے قریب ایک پاکستانی نوٹ نظر آیا۔ انہوں نے فوراً دیگر رہائشیوں کو آگاہ کیا اور معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے باودھن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔پولیس انچارج انیل وبھوٹے کے مطابق، سوسائٹی...
حکومت کو رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کم کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی گزشتہ ایک ماہ کی کوشش کے باوجود شوگر ملز چینی کی قیمت میں کمی پر تیار نہیں۔ حکومت رمضان المبارک میں 120 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی قیمت فروخت چاہتی ہے جبکہ شوگر ملز کا موقف ہے کہ چینی کی لاگت 170 روپے فی کلو ہے۔ اس وقت چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شوگر ملزنے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جی ایس ٹی ختم ہونے سے چینی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی...
الیکٹرک چارجنگ ( ای وی) اسٹیشنزکو 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت نے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے نئے نرخ مقرر کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ اسٹیشنز کو فی یونٹ بجلی 23 روپے 57 پیسے تک فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔ٹیکسز میں نظرثانی کے بعد چارجنگ اسٹیشنز کو بجلی 39 روپے میں پڑے گی۔ نیپرا کو حکومتی درخواست میں موقف لیا گیا ہے کہ پہلے سے نافذ نرخ اور نئے نرخ میں فرق کو کراس سبسڈی کے ذریعے مینج کیا جائے گا۔ 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنا ہے۔ ای وی چارجنگ اسٹیشنز پر موجودہ نرخ تقریبا 45 روپے فی یونٹ...
اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے تقیسم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ ڈسکوز نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کی درخواست کی ہے جس بجلی صارفین کو 52ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ قیمت میں کمی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی۔ درخواست کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی اور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی۔ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ اکتوبر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے تقیسم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکوز نے بجلی تقریباً 2 روپے فی یونٹ سستی کی درخواست کی ہے جس بجلی صارفین کو 52ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔قیمت میں کمی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی۔ درخواست کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی اور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی۔ آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب...
چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ میں نئے اصلاحات لانے پر کام جاری ہے۔ کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز (آباد) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے اصلاحات کے بعد ملک بھر میں زمین، فلیٹ اور گھر ایک ویلیو پر فروخت ہوگا، اب ڈی سی ویلیو یا ایف بی آر ویلیو پر پراپرٹی فروخت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف بینکوں کے ذریعے ہی پراپرٹی کی خریدوفروخت ہوگی، کراچی میں زمینوں کے بہت مسائل ہیں، اور اس کی وجہ 7 سے 8 اتھاریٹیز کا ہونا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ اصلاحات میں دبئی کے طرز پر آسٹرو اکاونٹ بنانے جارہے...
کراچی(کامرس رپورٹر ) ٹھٹھہ سیمنٹ کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 283 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کو 938 ملین روپے منافع ہوا ہے جبکہ 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے 6 ماہ کے لئے کمپنی کا منافع 245 ملین روپے رہا تھا۔اس طرح سال 2023 کی دوسری ششمالی کے مقابلہ میں سال 2024 کیآخری 6 ماہ کے دوران ٹھٹھہ سیمنٹ کے منافع میں 693 ملین روپے یعنی 282.85 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جنوری میں ترسیلات زر تین ارب ڈالر رہی ہیں جوگزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں ریکارڈ ہے، برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایف پروگرام کے بعد میکرو اکنامک صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔ معاشی انڈیکیٹرز مثبت ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے،کرنسی مستحکم ہے اور انفلیشن نیچے آ رہا ہے، شرح سود میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مثبت ریٹنگ پاکستان کی معیشت میں بہتری...
لاہور(نیوز ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں مرغی کا گوشت 14روپے کلو مہنگا ہو گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 569روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ صافی گوشت 650 سے 670 روپے کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ برائلر زندہ ہول سیل 379 جبکہ پرچون میں 393 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں فارمی انڈے 235 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ مزیدپڑھیں:صدر نے وزیراعظم پر مقدمہ دائر کردیا
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پینی (سینٹ) کے سکے کی ڈھلائی روکنے کا حکم دیا ہے، یہ فیصلہ سکے کی لاگت میں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا میں شایع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک پینی یا ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنے پر آنے والی لاگت اُس کی فیس ویلیو سے زیادہ ہے اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ایک سینٹ کا سکہ نہیں ڈھالا جائے گا۔ دنیا بھر میں کرنسی کے سب سے چھوٹے یونٹ کی ڈھلائی بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔ پاکستان سمیت بہت سے ممالک میں کرنسی کی قدر اتنی گرچکی ہے کہ سکوں کی تو کچھ قدر ہی باقی نہیں رہی۔ پاکستان میں بھی...
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 22 پیسے کا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شیئر بازار کا 100 انڈیکس 780 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 158 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 199 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
میرپور ماتھیلو ر(نمائندہ جسارت میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو کے افسران کے خلاف میونسپل ملازم میر حسن میرانی کی پریس کانفرنس میونسپل کمیٹی میں ہونے والے گھپلوں سے پردہ اٹھا دیا ، اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو میں پی آر او کی پوسٹ پر کام کرنے والے سترہ گریڈ کے افسر میر حسن میرانی نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں سیاسی مداخلت کے باعث ٹاؤن چیئرمین شہباز لونڈ کے کہنے پر چند سال قبل جونیئر آپریٹر طور بھرتی ہونے کے بعد غیر قانونی پروموشنز کے زریعے سترہ گریڈ کی پوسٹ پر قابض کرتا دہرتا بنے ہوئے زاہد نائچ نے میری دو برسوں سے سیلری بند کردی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ ہر ماہ 5 کروڑ...
کراچی(بزنس رپورٹر)اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 28.26 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو 2023 میں ریکارڈ کیے گئے 26.19 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔سال 2024 میں فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 21.16 روپے رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 19.61 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘‘یہ اضافہ لاگت کو بہتر بنانے اور پلانٹ کے موثر انتظام کے ذریعے کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے 07 فروری کو منعقدہ اپنے اجلاس میں سال کے لئے حتمی نقد منافع کا اعلان بھی کیا جو 8 روپے فی حصص...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3لاکھ روپے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 3 روپے ہوگئی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کوشاں ہے، ٹاسک فورس نے مزید 45 پاور پلانٹس سے مذاکرات شروع کر دیئے، مجموعی طور پر بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی ہوگی۔نجی ٹی وی سما نیوز نے ذرائع وزارت توانائی کے حوالے سے بتایا کہ 25 کے قریب سرکاری پاور پلانٹس کا منافع 19 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کیا جائے گا، پلانٹس کا منافع کم کرنے سے بجلی ٹیرف میں 50 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق سرکاری پاور پلانٹس کو اب مجموعی پیداواری صلاحیت کے بجائے اصل پیداوار کے مطابق ادائیگی ہوگی۔ٹاسک فورس کی سفارشات کی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ کابینہ اجلاس سے منظوری کا امکان ہے۔ ...
دسمبر 2024 کے دوران موبائلز فونز کی درآمدات میں 9.10 فیصد کمی ہوئی ۔ ادارہ برائےشماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 45.4 ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ دسمبر 2023 میں 49.9ارب روپے مالیت کےموبائلز فونزدرآمد کئے گئے تھے ۔ اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران موبائلز فونز کی قومی درآمدات میں 4.5 ارب روپے یعنی 9 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے دورہ چین کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،اب موبائل فون پنجاب میں تیار ہوںگے۔ صوبائی وزیرنے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں نجی موبائل کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ...
اسلام آباد: پاکستان میں دسمبر 2024 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 9.10 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق، اس مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 45.4 ارب روپے تک محدود رہیں، جبکہ دسمبر 2023 میں یہ حجم 49.9 ارب روپے تھا۔ یوں، ایک سال کے دوران درآمدات میں 4.5 ارب روپے یعنی 9 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، اور اب پنجاب میں موبائل فونز کی تیاری کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں نجی موبائل کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کا...
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 4000 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 303000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے کے اضافے سے 259773 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 42 ڈالر سے بڑھ کر 2903 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 4000 روپے اضافے کے بعد 303000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3429 روپے اضافے کے بعد 259773 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 238133 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 42 ڈالر اضافے کے بعد 2903 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر سونے کی...
پاراچنار(نیوزڈیسک) پارا چنار میں حالات درست ہونے کے بجائے دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ راستوں کی طویل بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت ۔ اپر کرم کے مختلف مقامات پر فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 1200 روپے میں فروخت جاری جبکہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے سبب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل جانے پر مجبور ہیں۔ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے دو درجن سے زائد ٹینکرز ہنگو میں روک دیئے گئے جس کی وجہ سے ایندھن کی فراہمی معطل ہو چکی ۔ پاراچنار شہر میں پانی کی سپلائی بھی شدید متاثر ۔ٹرانسپورٹ...
بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 75 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 247 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 845 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک: ڈالر 279 روپے 15 پیسے کا ہو گیا انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔...
بدین (نمائندہ جسارت ) بدین میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کے باعث کاشتکاروں نے کروڑوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق بدین میں ٹماٹر 20 روپے فی کلو فروخت ہونے کے باعث کاشتکاروں کی جانب سے فصلوں کی کٹائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے کسانوں نے اپنے مویشیوں کو ٹماٹر کھلانا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کاشتکار اللہ بچایو ہالیپوٹہ، علی اکبر بھوت، وجیہ الدین گیلانی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ دو ماہ قبل مارکیٹ میں ٹماٹر 200 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے، تاجروں نے منڈی میں 10 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ بدین شہر میں فروخت کرنے کے لیے کرایہ ادا کرنے میں...
پاکستان میں گندم کی قیمت میں خاصی کمی دیکھی گئی ہے، فی من گندم کی قیمت 3 ہزار 900 روپے سے 2 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے، حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں کمی کسانوں کے لیے بے حد پریشانی کا باعث ہے۔ جس کے بعد کسانوں کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ گندم کاشت نہیں کریں گے، جس سے مستقبل میں گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ، کیا نئے بحران کو جنم دے گا؟ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں کمی گندم کی پیداوار میں خاصی کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے ملک میں پہلے سے...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک بھارتی فلم "صنم تیری قسم” نے دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک کیا ہے۔ اپنی پہلی بار ریلیز میں اس فلم نے باکس آفس پر محدود کامیابی حاصل کی تھی اور تقریباً 8.03 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ کلیکشن کے ساتھ اسے فلاپ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم فلم کے 7 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہونے پر شائقین کی جانب سے حیران کن ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ فلم نے پہلے ہی دن 5.14 کروڑ بھارتی روپے کا شاندار بزنس کیا اور اگلے ہی دن اپنی اصل ریلیز کی مکمل کمائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے کا نیٹ کلیکشن حاصل کر لیا۔ رادھیکا...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عوامی سہولت کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی تمام پارکنگ سائٹس کو بغیر کسی فیس کے فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں، اس لیے چارج پارکنگ سے حاصل ہونے والے 4 سے 5 کروڑ روپے کی مزید ضرورت نہیں۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہر کی 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 مقامات پر پارکنگ فیس ختم کر دی جائے گی، تاہم 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس بدستور نافذ رہے گی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر کے شہریوں کو...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک بھارتی فلم "صنم تیری قسم" نے دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک کیا ہے۔ اپنی پہلی بار ریلیز میں اس فلم نے باکس آفس پر محدود کامیابی حاصل کی تھی اور تقریباً 8.03 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ کلیکشن کے ساتھ اسے فلاپ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم فلم کے 7 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہونے پر شائقین کی جانب سے حیران کن ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ فلم نے پہلے ہی دن 5.14 کروڑ بھارتی روپے کا شاندار بزنس کیا اور اگلے ہی دن اپنی اصل ریلیز کی مکمل کمائی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے کا نیٹ کلیکشن حاصل کر لیا۔ رادھیکا راؤ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) 14 فروری سے پنجاب بھرمیں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ منظور نہیں۔ سرپرست اعلی مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب حاجی پرویز بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ایف بی آر کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے، 4 روپے کا ،75مائیکرون کے بیگ پیکنگ لیبر سمیت دس...
پاکستانی شہری جو ترکیہ کی سیر کے خواہشمند ہیں، انہیں عام پاسپورٹ پر سیاحتی ویزہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ترکیہ دنیا بھر میں سیاحت کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے جہاں تاریخی مقامات، خوبصورت تفریحی مقامات، لگژری ریزورٹس اور دیگر سرگرمیاں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں،پاکستان میں ترکیہ کے ویزہ درخواستیں اناطولیہ ویزہ اپلیکیشن سینٹرز میں جمع کروائی جاتی ہیں جو مختلف شہروں میں واقع ہیں کیونکہ ترک سفارتخانہ براہ راست ویزہ درخواستیں وصول نہیں کرتا۔ ویزا درخواست کے لیے درکار دستاویزات؛ ویزہ کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات جمع کروانی ہوں گی جن میں بینک سٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس ، پاسپورٹ سائز تصاویر، فنگر پرنٹس، ریٹرن ٹکٹ،ہوٹل کی بکنگ اور دیگر متعلقہ...
پاکستان میں مہنگائی میں تیزی سے اضافہ اور روپے کی گرتی ہوئی قدر اکثر بحث کا موضوع بنتی ہے۔ پرانے وقتوں کے لوگ جب اپنے سستے دور کا ذکر کرتے ہیں تو آج کی نسل کے لیے ان کی تمام باتیں ناقابلِ یقین لگتی ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 1947 میں امریکی ڈالر کی قیمت کیا تھی؟ جب پاکستان 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا تو ایک امریکی ڈالر صرف 3.31 روپے کا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ معاشی تبدیلیوں، افراط زر اور کرنسی پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ آتا رہا۔ 1947 میں روپے کی مضبوطی کی وجوہات مہنگائی کنٹرول میں تھی: آزادی کے وقت پاکستان کی معیشت نسبتاً چھوٹی تھی...
اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں میں اضافے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس کے تحت رواں مالی سال 570 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں55 فیصد زیادہ ٹیکس نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تنخواہ دار طبقہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد زائد ٹیکس ادا کرے گا۔ ایف بی آر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 368 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا، جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ہی 243 ارب روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔ 5 برس میں ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ اعداد و شمار کے...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں رمضان سے پہلے ہی چینی کی نایابی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب نے حکومت پنجاب سے چینی کے نرخوں کو طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر اس سلسلے میں حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ چینی کے موجودہ نرخوں پر عام دکانداروں کیلئے چینی 155 روپے فی کلو میں فروخت کرنا ممکن نہیں رہا۔ رمضان سے پہلے سٹہ باز سرگرم ہوگئے ہیں اور اس صورتحال میں دوکانداروں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 549 ارب 41کروڑ روپے سے زائد رہی جس سے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔(جاری ہے) وصولی کا ہدف 1281ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور فی لیٹر پیٹرول پر60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 76 ارب 64 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔جولائی تا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)پاکستان رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا، صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔وزارت خزانہ کی تفصیلات میں بتایا گیا...
مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 11سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20فیصد خرچ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مالی سال کے پہلے 7ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق 11 سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20 فیصد خرچ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری تک صرف 220ارب 19کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ 7 ماہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 629 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ دستاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 48ارب 64 کروڑ جاری کرنے کی منظوری دی گئی اور اسکیموں پر 7 ماہ میں صرف 82 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ صوبوں اور خصوصی...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد) کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر (2700 روپے) میں فروخت ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریدا۔ شہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ کام کی ضرورت...
اسلام آباد: پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اہم شرائط پوری کر دی ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پرائمری سرپلس 2,900 ارب روپے کے ہدف کے برعکس 3,600 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ چاروں صوبوں نے 750 ارب روپے کے تخمینے کے مقابلے میں 776 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا، جبکہ صوبائی ٹیکس آمدن 376 ارب روپے کے ہدف کے بجائے 442 ارب روپے رہی۔ زرعی آمدن پر ٹیکس سے مزید ریونیو بڑھنے کی توقع ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 384 ارب روپے کے ٹیکس خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ 2,313 ارب روپے تک پہنچ گیا۔...
ڈینور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد)کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر(2700 روپی)میں فروخت ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریدا۔ شہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا، صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔وزارت خزانہ کی تفصیلات میں...
اسلام آباد: پاکستان جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2900 ارب ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا۔ صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔ اسی طرح زرعی...
پاکستان 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(سب نیوز)پاکستان رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب ہوگیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2900 ارب ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، اسی طرح چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اس ہفتے کے دوران، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 3,932 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5,215 پوائنٹس کی حد میں متغیر رہا۔ اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اس ہفتے کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 620 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 405 پوائنٹس تک پہنچا۔ ایک ہفتے میں شیئرز کی مجموعی خرید و فروخت کا حجم 1 ارب 73 کروڑ شیئرز تک پہنچا، جب کہ مارکیٹ کا کل کاروباری حجم 84.83 ارب روپے رہا۔ مارکیٹ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں 403 ارب روپے کی کمی آئی، جس...
لاہور(نیوز ڈیسک)مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ منظور نہیں۔ سرپرست اعلی مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب حاجی پرویز بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ایف بی آر کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے، 4 روپے کا ،75مائیکرون کے بیگ پیکنگ لیبر سمیت دس روپے فی کلو چینی پر خرچہ پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دوکاندار کے لئے صرف...
لاہور میں ڈکیتی کی واردات میں مقدمے کا مدعی ہی ڈاکو نکلا۔ ترجمان پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے کیشیئر کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر مالک کے 11 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ڈکیتی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 11 لاکھ روپے، پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ زبیر اور دیگر ملزمان کو مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن کے سپرد کردیا گیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین...
لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے گھر اور گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والوں پر 10ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا گیا۔سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو 1 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے سی ٹی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے اور کرکٹ ایونٹ پر شہریوں کو آگاہی دینے کا بھی حکم دیا۔
کراچی(کامرس روپورٹر)سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے لئے اپنے غیر آڈٹ شدہ مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بعد از ٹیکس منافع میں 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ فی حصص آمدنی (ای پی ایس) میں 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ زبردست ترقی حاصل کی ہے۔مالی سال 2024-25ء کیپہلی ششماہی کے دوران ایس پی ایل نے 4.1 ارب روپے کی خالص فروخت کا اعلان کیا جو کے پچھلے سال کے اسی عرصے کے 3.4 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہیایس پی ایل کامالی سال 2024-25ء کی پہلی ششماہی میں بعد از ٹیکس منافع 802 ملین روپے تک...
ہیمیش ریشمیا کی نئی ایکشن فلم 'بیڈاس روی کمار' ایڈوانس بکنگ میں دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے جمعرات شام 5 بجے تک ملک کے تین بڑے سنیما چینز – پی وی آر، آئینوکس اور سنی پالس – میں 30,000 ٹکٹیں فروخت کر دی ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ تعداد 45,000 ٹکٹوں سے تجاوز کر جائے گی۔ یہ فلم 2025 کی سب سے بڑی سرپرائز ہٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ فلم کی زبردست ٹریلر ریلیز اور مشہور گانے 'تاج محل' کی کامیابی نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔ فلم 'بیڈاس روی کمار' اپنے مقابلے 'لوویہ پا' سے کہیں آگے نکل چکی ہے، جس نے جمعرات 5 بجے تک صرف 4500 ٹکٹیں فروخت کی ہیں۔...
اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رواں ہفتے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔...
مردان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے 600 ارب روپے کا حساب لیا جائے گا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے ایک پارٹی صوبے پر مسلط کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک صوبے میں انتخابات درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ لیکن بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو پارٹی نے کہیں بھی احتجاج نہیں کیا۔ پی ٹی آئی قیادت کو لیڈر کی فکر نہیں بلکہ عہدوں کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں۔ فیصل...
ملتان اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے کلو مہنگا ہو گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روزگوشت کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی تھی۔ سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کے ریٹ میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے کلو ہو گیا ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے...
اسلام آباد:حکومت نے ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسی مدت میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 1.02 فیصد بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں کیلے، ڈیزل، چینی، لہسن، پیٹرول، سگریٹ اور خشک دودھ شامل ہیں، جبکہ ٹماٹر، آلو، پیاز، برائلر مرغی، دال چنا، دال ماش، چاول، سرسوں کا تیل اور آٹا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 6.99...
اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیلے کی قیمت میں فی...