Jasarat News:
2025-04-15@09:47:51 GMT

پی ٹی سی ایل کو 14 ارب سے زائد کا خسارہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پی ٹی سی ایل کو 14 ارب سے زائد کا خسارہ

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے سال 2024 میں 14.39 ارب روپے کا بھاری نقصان ریکارڈ کیا۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دستیاب مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی کو سال 2023 میں 16.73 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔یعنی سال 2024 میں فی حصص 2.82 روپے کا نقصان (ایل پی ایس) ہوا جب کہ 2023 میں ایل پی ایس 3.

28 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔یہ نقصان زائد آمدنی اور مجموعی منافع کے باوجود ہوا۔لسٹڈ کمپنی کی آمدنی 2024 میں 16 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 219.78 ارب روپے ہوگئی جو سال 2023 میں 188.67 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔کمپنی کے ریونیو کی لاگت 2024 میں 11 فیصد سے زائد بڑھ کر 162.38 ارب روپے ہوگئی جبکہ 2023 میں یہ 145.93 ارب روپے تھی۔اس کے نتیجے میں پی ٹی سی ایل کا مجموعی منافع سال 2024ء میں 34 فیصد اضافے سے 57.4 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ 2024 میں منافع کا مارجن 26.1 فیصد ہے جو 2023 کے 22.7 فیصد سے زیادہ ہے۔سال کے دوران کمپنی کے آپریٹنگ اخراجات 27 فیصد اضافے کے ساتھ 51.3 ارب روپے تک پہنچ گئے جو 2023 میں 40.5 ارب روپے تھے۔ نتیجتا پی ٹی سی ایل نے 6.12 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا جبکہ 2023 میں اسے 2.3 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع ہوا تھا۔دریں اثناء کمپنی کی دیگر آمدنی 16 فیصد کم ہو کر 2024 میں 25.6 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال 30.4 ارب روپے تھی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب روپے کا

پڑھیں:

گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا

ریاض: سعودی عرب کے نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کا حج آخری بار شدید گرمیوں میں ہوگا، کیونکہ اسلامی قمری کیلنڈر کی وجہ سے آئندہ 16 سال تک حج کا وقت ٹھنڈے موسم میں آ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 2026 سے حج کا انعقاد بہار کے موسم میں ہوگا، اور پھر 2034 سے 2041 تک یہ سردیوں میں آئے گا۔ قمری کیلنڈر ہر سال تقریباً 10 دن پیچھے جاتا ہے، جس کے باعث حج گرمی سے بہار اور سردی کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ 2042 میں حج دوبارہ گرمی کے موسم میں واپس آئے گا۔

یہ تبدیلی دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں مسلمانوں کے لیے خوش خبری ہے، جو گزشتہ کئی سالوں سے مکہ کی شدید گرمی میں حج ادا کر رہے تھے۔ 2024 کے حج کے دوران درجہ حرارت 46 سے 51 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک دن میں 2,700 سے زائد حجاج گرمی سے متاثر ہوئے اور کئی اموات بھی ہوئیں۔

سعودی حکام نے موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حجاج کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں سایہ دار راستے، اضافی پانی کی تقسیم، موبائل کولنگ یونٹس، اور گرمی سے بچاؤ سے متعلق آگاہی مہمات شامل ہیں۔

2024 میں سعودی حکومت نے 33 نئے موسمیاتی اسٹیشنز بھی نصب کیے اور جدید موبائل ریڈار سسٹمز کا استعمال بڑھایا تاکہ حج کے راستوں پر موسم کی فوری نگرانی کی جا سکے۔

2025 میں متوقع 18 لاکھ سے زائد حجاج کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جو کہ آخری بار گرمیوں میں حج کریں گے۔ اس کے بعد حجاج کو موسم کی شدت سے کچھ دیر کے لیے نجات مل جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پختونخوا پولیس کو ایک سال میں 30 ارب سے زائد کا سامان فراہم کیا گیا
  • حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
  • اسلام آباد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ ،الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد
  • وفاقی دارلحکومت میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ ،اطلاق آج سے شروع
  • پاکستان سولر پینلز درآمد کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
  • پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان
  • گرمیوں کے حج سے چھٹی! سعودی اعلان نے حجاج کو خوش کر دیا
  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • ملک بھر میں 9 ایئرپورٹس مکمل طور پر غیر فعال، مگر عملہ تعینات: سرکاری دستاویزات کا انکشاف
  • کراچی: سولجز بازار سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار