مرغی کا گوشت پھر مہنگا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور میں مرغی کا گوشت 14روپے کلو مہنگا ہو گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 569روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
صافی گوشت 650 سے 670 روپے کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ برائلر زندہ ہول سیل 379 جبکہ پرچون میں 393 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں فارمی انڈے 235 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:صدر نے وزیراعظم پر مقدمہ دائر کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کا سلسلہ؛ موسم خوشگوار ہوگیا
لاہور:پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے موسم کے ساتھ ساتھ شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مغرب کی جانب سے آنے والے کم ہواؤں کے بادلوں کے لاہور اور پنجاب داخل ہونے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس دوران ژالہ باری ہونے سے موسم کی شدت میں کمی آ گئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورا پنجاب گزشتہ دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا اور موسم خشک ہونے کے سبب گرمی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس ہوئی۔
مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کا سلسلہ جونہی لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں پہنچا تو کئی مقامات پر بارش شروع ہوگئی ۔ لاہور میں آج صبح سویرے سے اب تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور سے زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ایم ڈی واسا کی ہدایت پر ملازمین و افسران نکاسی آب کے لیے متحرک ہیں، تاکہ شہریوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے کا یہ سسٹم آج رات پاکستان سے نکل جائے گا اور کل سے دوبارہ خوشگوار موسم کا سلسلہ شروع ہوگا۔
پی ڈی ایم اے (پنجاب) کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع چکوال، فیصل آباد، جہلم، جوہر آباد، منڈی بہا الدین، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ جھنگ میں بارش ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔