کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عوامی سہولت کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی تمام پارکنگ سائٹس کو بغیر کسی فیس کے فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں، اس لیے چارج پارکنگ سے حاصل ہونے والے 4 سے 5 کروڑ روپے کی مزید ضرورت نہیں۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہر کی 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 مقامات پر پارکنگ فیس ختم کر دی جائے گی، تاہم 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس بدستور نافذ رہے گی۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر کے شہریوں کو اس سہولت سے مستفید ہونے کا موقع دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

کراچی میں کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

کراچی:

شہر قائد میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں اور مزید کی توقع ہے اس لیے کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نوٹیفیکشن جاری کرکے شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا جبکہ کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی۔ کے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہیں، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں پارکنگ مفت کرنے کا فیصلہ
  • کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
  • کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
  • کراچی میں کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
  • کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس جلد مفت کرنے کا فیصلہ
  • مرتضیٰ وہاب کے اردگرد لوگ مال بٹورنے میں مصروف ہیں، پی پی رکن اسمبلی بھی کرپشن پر پھٹ پڑے
  • قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی اور میئر کراچی مرتضی وہاب کے درمیان ملاقات
  • ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم کی تکمیل پر میئر کراچی کا محسن نقوی کو خراج تحسین