پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا؟
جمعرات کو 100 انڈیکس ایک موقعے پر ساڑھے 500 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 478 تک گیا جو رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح تھی لیکن یہ صورتحال کاروبار کے اختتام تک برقرار نہیں رہ سکی اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔
مزید پڑھیے: اڑان پاکستان پروگرام نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مثبت اثرات ڈالے؟
بازار میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے 30.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹاک مندی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا منفی دنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹاک مندی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا منفی دن پاکستان اسٹاک
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1600 روپے سستا
اسلام آباد: پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے فی تولہ کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
آج سونے کی قیمت میں کمی آنے سے صارفین کو کچھ ریلیف ملا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1372 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں عالمی سطح پر سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 2888 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ یہ کمی پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو متاثر کرنے کی اہم وجہ بن رہی ہے۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کی تبدیلی پاکستان کی مقامی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہے، جس کی وجہ سے آج سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
یہ کمی اس وقت آئی ہے جب عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بھی کچھ تنزلی ہوئی ہے، جس کا اثر پاکستان میں بھی دکھائی دیا، مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باوجود سونا اب بھی ایک اہم سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے اور اس کی قیمتوں میں کمی یا اضافے سے خریدار اور سرمایہ کار متاثر ہو رہے ہیں۔