ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین، مدعی ہی ڈاکو نکلا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور میں ڈکیتی کی واردات میں مقدمے کا مدعی ہی ڈاکو نکلا۔
ترجمان پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے کیشیئر کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر مالک کے 11 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ڈکیتی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 11 لاکھ روپے، پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ زبیر اور دیگر ملزمان کو مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن کے سپرد کردیا گیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کے نرخ میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
کراچی:
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3218 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی تولہ کا تاریخ ساز اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔
مقامی سطح پر سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 8573 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی ہے۔
Tagsپاکستان