پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل سے کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی متوقع ہے، جو کل (16 فروری 2025) سے اگلے پندرہ دنوں کے لیے نافذ العمل ہوگی۔
متعلقہ حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 2.49 روپے سے 9.11 روپے تک کی کمی پر کام کیا ہے۔
سرکاری اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ طور پر 2.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل سے بڑی کمی متوقع ہے،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی ہے۔پیٹرولیم قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی،انڈسٹری کیجانب سے بھیجی ورکنگ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔اسی طرح، مٹی کا تیل3روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل5روپے 60 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری آج حکومت کو بھجوائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔