عوام کے لیے بڑی خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ 15 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی متوقع ہے، جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اڑھائی روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔
یہ کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے کی جائے گی۔ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوادی ہے، اور اوگرا عالمی مارکیٹ کے حساب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے، جس کے بعد وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
مزیدپڑھیں:واش روم جانے پر ڈپٹی کمشنر کا ملازم پر تشدد،تھپڑوں کی بارش کردی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی قیمت
پڑھیں:
کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں دائر کردی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔ نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گی۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔