اسلام آباد: پاکستان میں دسمبر 2024 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 9.10 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق، اس مدت میں موبائل فونز کی درآمدات 45.4 ارب روپے تک محدود رہیں، جبکہ دسمبر 2023 میں یہ حجم 49.9 ارب روپے تھا۔ یوں، ایک سال کے دوران درآمدات میں 4.5 ارب روپے یعنی 9 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، اور اب پنجاب میں موبائل فونز کی تیاری کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔

فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں نجی موبائل کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ دو سالوں میں یہاں موبائل فونز کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی کا پہلے موبائل فونز کی اسمبلنگ اور اب مینوفیکچرنگ کے میدان میں آنا ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے موبائل فون کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، اور چین سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

جلد ہی پنجاب میں اربوں روپے کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے، اور حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

چوہدری شافع حسین نے فیصل آباد میں موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے تعمیراتی عمل کا جائزہ بھی لیا اور اسے ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: موبائل فونز کی

پڑھیں:

سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر پھر اضافہ

سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔24 قیراط فی تولہ سونا 1800 روپے بڑھ کر پہلی بار 3 لاکھ 40 ہزار 6 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے بڑھ کر پہلی بار 2 لاکھ 92 ہزار 9 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر بڑھ کر پہلی بار 3236 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور
  • بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • استعمال شدہ موبائل فونز کی خریداری کیلئے نئی شرائط عائد
  • سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر پھر اضافہ
  • سونے کے نرخ میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
  • سونے کے نرخوں میں آج پھر بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • توانائی کے شعبے کی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
  • آرمی چیف سرحدوں کی طرح ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ