کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ فروری میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280 روپے پر آنے کی پیشگوئی اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے روپیہ پر دباؤ رہا۔ آئی ایم ایف چیف کے پاکستان کے اسٹرکچرل اصلاحات پر اظہار اطمینان جیسے عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 279 روپے 10 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی سے ڈالر سپلائی متاثر ہونے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈیمانڈ برقرار رہنے سے ڈالر کی قدر 02 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 06 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر ڈالر کی قدر

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کا ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 75 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 247 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 845 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 279 روپے 15 پیسے کا ہو گیا
انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 05 پیسے کا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
  • انٹربینک میں روپیہ مضبوط، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی برتری
  • انٹر بینک: ڈالر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا
  • ڈالر آج کتنا سستا ہوا ؟
  • سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار کی بلند سطح پر پہنچ گئی
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج ،کاروبار کے آغاز پرشدید مندی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کا ملا جلا رجحان