2025-02-22@09:58:42 GMT
تلاش کی گنتی: 3251
«اجلاس 28 فروری کو»:
(نئی خبر)
کراچی: حکومت سندھ نے 19 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں عام تعطیل کا اعلان سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کےحوالے سےکیا گیاہے۔ اس حوالے سےمحکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈینیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 19 فروری کو صوبے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ آج جمعہ کے روز بھی حکومت سندھ کے اعلان کے پیش نظر شب برأت کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل تھی۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 6 فروری کو جاری نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں...
سندھ حکومت نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقعے پر کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امن و محبت کی دھرتی سندھ کی ثقافت کے دلکش رنگ واضح رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس17 فروری سے شروع ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں حضرت لعل شہباز قلندر حضرت لعل شہباز قلندر عرس سندھ عام تعطیل سیہون شریف
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ عام تعطیل کا اعلان 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس17 فروری سے شروع ہوگا۔ مزیدپڑھیں:بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 فروری 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، قومی سیاسی امور قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید چوہدری کی ہسپتال جاکر عیادت کی اور مسلم لیگ (ن) کے سماجی رہنما مولاداد گوجر کی اہلیہ کے انتقال پر جیون ہانہ میں تعزیت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے دہشت گردی کے سدِباب کے لیے مجلسِ مشاورت اور گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے اتحاد و وحدت کے لیے کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہونے پر کہا کہ جماعتِ اسلامی مِلی یکجہتی کونسل کی اولین ترجیح ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم ہو، ہر نوعیت کی دہشت گردی کا...
سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔حضرت لعل شہباز قلندر کا 777 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے میونسپل کارپوریشن ماڈل ٹاؤن نارتھ ناظم آباد کے تحت پولوں کی نمائش کا دروہ کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ڈائریکٹر پارک اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت شہر کے نوجوانوں کو مایوسی کی جانب دھکیل رہی ہے،ہم کراچی کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت بنوقابل کے 3.0 پروگرامات مکمل ہوچکے ہیں اوراب 4.0 کا آغاز ہوگیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہناتھا کہ گزشتہ چند برس...
ویب ڈیسک : حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر حکومت سندھ نے 19 فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری بروز بدھ حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19 فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے 773 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز 17 فروری بروز پیر کو ہوگا ۔ لال...
کراچی: حکومت سندھ نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پرتعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری بروز بدھ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اسلام آباد: مسلم لیگن کےرہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں، چیف جسٹس سے آئی ایم ایف سے ملاقاتیں غیر معمولی ہیں مگر ایسی صورتحال سے ہمیں کس نے دوچار کیا؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا کوئی ارادہ نہیں اگر ایسا ارادہ ہوتا تو حکومت ضرور کہہ دیتی، ایسی کارروائی خفیہ نہیں ہوتی اس کا طریقہ کار ہوتا ہے اس طرح کی کسی کارروائی پر نہ ہی سوچا جا رہا ہے اور کابینہ میں بھی اس حوالے سے بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے یہ ضرور کہا تھا کہ ججز کا کنڈیکٹ ایسا...
سیئول:جنوبی کوریا کے طبی سائنسدانوں نے کینسر کے علاج میں ایک اہم پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے ایک’سوئچ‘دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔ یہ جدید ترین اور حیران کن تحقیق کینسر کے علاج کے لیے ایک نئے راستے کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں کینسر زدہ خلیوں کو ختم کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ صحت مند بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ جنوبی کوریائی تحقیق کاروں نے اپنی ری سرچ میں مالیکیولر سطح پر خلیوں کو فعال کیا اور کینسر زدہ خلیوں کو صحت مند حالت میں واپس لانے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ طریقہ کار روایتی کینسر کے علاج کے برعکس ہے، جس میں کینسر زدہ خلیوں...
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نےڈسکوزکےحصص صدرِمملکت کےنام منتقل کرنےکی مشروط منظوری دیدی، نادراکیلیے 1.914 ارب روپے کے فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی۔ یہ فنڈزفاٹامیں بےگھرافراد کی بحالی کے منصوبے کے تحت خرچ ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے خزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت جمعے کو ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی ڈسکوزکے حصص کی منتقلی کی سمری منظور کی گئی۔ حصص کی منتقلی سے کسی قسم کے مالی اثرات مرتب نہ ہوں اس لیے ڈسکوز کےحصص صدرِ مملکت کے نام منتقل کرنے کی مشروط منظوری دیدی گئی ہے اور مختلف شعبوں کیلیے تکنیکی مالی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کی جانب...
لندن:ترک قونصل خانے کے باہر قرآن مجید کو جلانے کی کوشش کرنے والے ایک ملعون شخص پر چاقو حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب ملعون شخص نام نہاد احتجاج کی آڑ لے کر قرآن مجید کو جلانے کی ناکام کوشش کے لیے وہاں پہنچا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ملعون شخص نے ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کو جلانے کی ناپاک کوشش کی، تاہم اس کے ارادے کو ایک راہگیر نے ناکام بنا دیا۔ اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہ گیروں میں سے ایک شخص نے ملعون پر حملہ کر کے اسے زمین پر گرایا اور اس کے ہاتھ...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس 28 فروری کو سپریم کورٹ میں ہوگا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب کے 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ راجہ غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان کے نام زیرغور آئیں گے، اسی طرح جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ریونیو سینٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ترلئی ریونیو سینٹر کا دورہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اشرف بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہری اب اراضی کی ڈیجیٹل فرد حاصل کر سکیں گے۔ شہری 25 موضعات کا ریکارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ بہت جلد شہر بھر کے تمام موضعات کا ریکارڈ آن لائن میسر ہوگا۔شہر میں سٹیمپ پیپرز کی بائیو میٹرک ویری فکیشن شروع کر دی گئی ہے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے مزید ڈیجیٹل ریفارمز متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ ڈیجیٹل ریفارمز سے شہریوں کے زیر التوا ریونیو کیسز نمٹانے میں مدد ملے گی۔ مزیدپڑھیں:آئی...
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025ء کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ 2017 کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے۔ چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (تقریباً 62 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم دی جائے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (تقریباً 31 کروڑ 11 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے۔ اسی طرح سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کو 560,000 ڈالر (تقریباً 15 کروڑ 55 لاکھ پاکستانی روپے) دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں ہر جیت پر فاتح ٹیم کو 34,000 ڈالر (تقریباً 94 لاکھ پاکستانی روپے) ملیں گے جب کہ...
لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے پر ایک راہگیر نے چاقو سے حملہ کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک بدبخت احتجاج کے نام قرآن پاک کو جلانے کے ناپاک ارادے سے آیا تھا۔ جس دوران وہ یہ مکروہ حرکت کرنے جا رہا تھا راہگیروں میں سے ایک نے اس پر حملہ کرکے اُسے گرا دیا۔ راہگیر نے زمین پر گرے بدخت شخص کے ہاتھ سے قرآن لے لیا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدخت شخص کے ہاتھ میں ایک بڑی کتاب ہے جو قرآن پاک ہے اور اس کا کچھ حصہ جل رہا ہے۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اربوں ڈالر مالیت کا جنگی سازو سامان دینے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممبئی حملوں کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ بھارت جتنا ٹیرف لگائے گا ہم بھی اتنا ہی لگائیں گے، انتہاپسند دہشت گردی کا بھارت کیساتھ ملکرمقابلہ کریں گے، یوکرین کونیٹو میں نہیں ہونا چاہئے، جنگ کی وجہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی بات تھی، چین سے امریکا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو حب چوکی سے ملی ہے، مصطفیٰ کو گاڑی سمیت 6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا، ملزم ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کر گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ کہ ملزم نے مصطفیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر آگ لگائی، مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش گاڑی سے ملی ہے، اس سے قبل ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی...
پندرہ شعبان کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تمام انبیاء کرام نے انسانیت کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے کہ ظلم اور جبر کا خاتمہ ہوگا اور زمین پر نیک اور صالح بندوں کی حکومت قائم ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عالم بشریت کے نجات دہندہ، حضرت امام مہدی علیہ السلام کے عالمی اسلامی انقلاب اور صالحین کی عالمی حکومت کا تذکرہ تمام الہامی کتب تورات، زبور، انجیل اور قرآن مجید میں موجود ہے۔ جہاں زمین پر صالحین کی حکومت کے وعدے کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پندرہ شعبان المعظم کو جشن میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی...
مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر میں گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش آج پولیس کو مل گئی، مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا۔23 سالہ مصطفیٰ عامر کی لاش ملنے کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کو قتل کیا گیا، مصطفیٰ ارمغان کے گھر گیا تھا وہاں لڑائی جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے اس کو قتل کیا گیا،...
سپریم کورٹ : فوٹو فائل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے ملاقات کی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی آئی ایم وفد سے ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی، سپریم کورٹ بار کے وفد میں میاں رؤف عطا اور ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا شامل تھے۔ملاقات میں محمد اورنگزیب خان، میر عطاء اللّٰہ لانگو صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بلوچستان موجود تھے۔بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد سے کرپشن کے خاتمے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پر بات ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ نور عالم کا سوال، خواجہ آصف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) مشن سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے وفد سے آئی ایم ایف مشن نے ملاقات کی جس کے دوران مقدمات کے التوا سمیت عدلیہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق نجی ہوٹل میں مثبت ماحول میں ملاقات ہوئی اور وکیل رہنماؤں نے آئی ایم ایف وفد کوعدلیہ میں خود احتسابی کے نظام سے آگاہ کیا۔ملاقات میں مقدمات کے التوا کے ساتھ گورننس سسٹم سے کرپشن کے خاتمے کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار نے قانون کی حکمرانی کیلئے پختہ عزم...
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو حب چوکی سے ملی ہے، مصطفیٰ کو گاڑی سمیت 6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا، ملزم ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کر گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے مصطفیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر آگ لگائی، مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش گاڑی سے ملی ہے۔اس سے قبل ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی کی تھی تو تلاشی کے دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور قالین پر خون کے دھبے پائے گئے تھے۔...

امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے:ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے. جس کے لیے وہ 18 فروری کو نیویارک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 نوجوانوں کو شہید کیے جانے اور شہدا کی جائیدادوں پر قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ترجمان نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ اسے اب تک مجرم قرار دیا گیا ہے یا دیا جائے گا.لیکن فرض کریں...
اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر موجود آئی ایم ایف کے وفدنے سینئر وکلا میاں روف عطا اور حسن رضا پاشا کی قیادت میں سپریم کورٹ بار کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں عدالتی نظام اور آئین کے بارے میں بات چیت کی گئی، سپریم کورٹ بار نے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہونے والی ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جارہی ، ملاقات میں پاکستان کے عدالتی نظام اور آئین کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ سپریم کورٹ بار کی ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق وفد سے کرپشن کے خاتمے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پر بات ہوئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وفد سے کرپشن کے خاتمے،...
سپریم کورٹ بار کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات، عدالتی نظام اور آئین پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )سینئر وکلا میاں روف عطا اور حسن رضا پاشا کی قیادت میں سپریم کورٹ بار کے نمائندوں کی آئی ایم ایف وفد سے ملاقات ختم ہوگئی، عدالتی نظام اور آئین کے بارے میں بات چیت کی گئی، سپریم کورٹ بار نے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رف اور حسن پاشا سے آئی ایم ایف وفد نیملاقات کی، اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہونے والی ملاقات تقریبا 40 منٹ تک جارہی ہے، ملاقات میں پاکستان کے عدالتی نظام اور آئین...
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) مشن سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف ڈوزیئر جمع کروایا ہے تو بہت افسوسناک، ترجمان دفترخارجہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے وفد سے آئی ایم ایف مشن نے ملاقات کی تھی جس کے دوران مقدمات کے التوا سمیت عدلیہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی اور وکیل رہنماؤں نے آئی ایم ایف وفد کوعدلیہ میں خود احتسابی کے نظام سے آگاہ کیا۔ مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے وفد نے ججز سے نہیں، چیف جسٹس سے...

امید ہے ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآب و ہوا میں تبدیلیوں کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورے کریں گے، پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں اہم امور پر کام جاری رکھے گا۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم...
مشعل پاکستان نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025ء جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غیرمعمولی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے ’یواکنامک اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم‘ کے کنٹری پارٹنر مشعل پاکستان نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے جو مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا...
فوٹو: فائل پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے متعلق حوالے کو یکطرفہ، گمراہ کن، حیران کن اور سفارتی اقدار کے منافی قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور امریکا کے تعاون کے باوجود مشترکہ اعلامیے میں ایسا حوالہ آجانا حیران کن ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی مشترکہ بیان میں ایسے حوالے کو شامل کروا کر بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی سرپرستی، محفوظ پناہ گاہوں اور اپنی سرحدوں سے باہر نکل کر ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔خیال رہے کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا...
جامشورو : 17 فروری بروز پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا. تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو کے ڈپٹی کمشنر نے 17 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا۔حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر بند رہیں گے۔حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے باعث تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے . عرس کے تقریبات کا آغاز پیر سے ہورہا ہے، جو تین دن تک جاری رہے گا۔تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے تمام عقیدت مندوں نے سہون پہنچناشروع کر دیا ہے. صوفی بزرگ کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں دھمال، قوالی...
حکومت نے گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن منصوبہ کو فائنل کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے گوادر پورٹ آپریشنلائزیشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی کنوینیر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں 13 رکنی ممبران پر مشتمل ہے ، کمیٹی ممبران میں وزیر دفاع، وزیر بحری امور، وزیر کامرس اور وزیر مواصلات سیکرٹری وزیر بحری امور شامل ہیں، سیکرٹری خارجہ امور، سیکرٹری کامرس، سیکرٹری ریلوے ،کمیٹی میں ڈی جی این ایل سی، چیئرمین این ایچ اے، چیئرمین ایف بی آر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی گوادر پورٹ کے آپریشنلائزیشن میں رکاوٹ پیدا کرنے والے متعدد مسائل کا جائزہ لے گی ،کمیٹی اندرون ملک رابطہ...
اسلام آباد: سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کو پرامن جلسے منعقد کرانے کی اجازت سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی، اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی بھی کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف قرارداد پیش کرنے سے پہلے ہی وزیر قانون نے کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ملتوی کروا دیا۔ سینٹ کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت شروع ہوا، سینیٹ میں مالیاتی بل اور انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 بھی پیش کیا گیا۔ بل پر تجاویز پیر تک طلب کر لی گئیں، دس دن میں فنانس کمیٹی تجاویز پر رپورٹ پیش کرے گی جبکہ بل سفارشات قومی اسمبلی بھجوائی جائیں گی۔ تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل...
لاہور: پنجاب میں دیہات میں بنی ہاؤسنگ اسکیموں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کا نیا فارمولہ سامنے آگیا ۔ صوبائی حکومت نے لینڈ مافیا کے گرد شکنجہ کس لیا۔ اس حوالے سے مجوزہ بل کے مطابق دیہات میں بنی ہاؤسنگ اسکیمیں بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق لینڈ مافیا دیہات میں اسکیمیں بنا کر ٹیکس نیٹ سے بچ جایا کرتے تھے، جس کے بعد اب ٹیکس ’’شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس ایکٹ 1958‘‘ کے تحت لگایا جائے گا۔بل کا بنیادی مقصد پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ ٹیکس کے اطلاق کا دائرہ شہری علاقوں میں بھی وسیع...
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی وزیراعظم سے ملاقات پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جناب محمد یحییٰ نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری اہم کام کو سراہا، اور پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے عالمی حمایت اکٹھا کرنے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی تعاون اور شراکت داری میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے مقصد...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا۔ ڈیرہ بگٹی میں تقریب سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب سوئی کے بچے بھی وہاں پڑھیں گے جہاں سرداروں کے بچے پڑھتےہیں، غریب کے بچے تعلیم حاصل کریں گے، میرٹ پر داخلے دیے جائیں گے، پورے بلوچستان سے 30 ہزار نوجوان باہر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، میں نے کہا تھا سوئی ماڈل ٹاؤن بنے گا، آج ہم اسے دوبارہ شروع کررہے ہیں، سوئی میں ہر گلی کو پکا کیا جائے گا۔ حکومت نے عدلیہ کی ساکھ اور خود مختاری کونقصان پہنچایا: علی ظفر پی ٹی آئی...

لاہورشہر سمیت نادرا لاہور ریجن بھر کے 9اضلاع کے مزید27نادرا مراکز کو ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) عوام الناس کو قومی شناخت اور رجسٹریشن کی خدمات ان کی دہلیز پر شب و روز فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام، بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن کا ’نہ قطار، نہ انتظار“ویژن کے تحت لاہورشہر سمیت نادرا لاہور ریجن بھر کے 9اضلاع کے مزید27نادرا مراکز کو ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ۔ نادرا ترجمان کے مطابق نادرا لاہور ریجن کے 9 اضلاع لاہور،شیخوپورہ،ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، نارووال، قصور، اوکاڑہ، کے 27 نادرا مراکز 15فروری سے عوام الناس کی سہولت...

ملائیشین کنسلٹیو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن (MAPIM) کے صدر کی وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ملاقات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے ملائیشین کنسلٹیو کونسل آف اسلامک آرگنائزیشن (MAPIM) کے صدر حاجی محمد اعظمی حامد کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہوں نے کشمیر کاز پر ملائیشین حکومت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے وفد کو بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر انسانی لاک ڈاؤن کے بعد IIOJK میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ نے انسانی اسمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کر لیے۔ سینیٹر شیری رحمٰن کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تینوں بلز پیش کیے۔ تینوں بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے جبکہ کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔ پہلا بل تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025، دوسرا بل روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 اور تیسرا ایمیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل شامل ہے۔ ان قوانین کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو تین سے...
پاکستان اس وقت بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، کوئی خط ملا بھی توپڑھے بغیروزیراعظم کو بھجوادوں گا،جنرل عاصم منیر کی اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت آرمی چیف کی گفتگواظہاراعتماد ہے ،واضح ہوگیا حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں ( سکیورٹی ذرائع) ،لگتا ہے اب خطوط بھیجے جانے کا سلسلہ رک جائے گا، سیاسی تجزیہ کار آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر ملا بھی تو اسے پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ...

محمود اچکزئی کا حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان، پی ٹی آئی سے بھی کمیٹیاں چھوڑنے کا مطالبہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محمود اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں تمام کمیٹیوں سے استعفی دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے، میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہئے جس کے اسپیکر اسدقیصر ہوں، ہمارے ممبر سو سے زائد ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی پارلیمنٹ ہے، پی ٹی آئی...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں نٸے آنے والے 7 ججز کا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں نٸے ججز نے 10 کیسز کی سماعتیں کیں، جس میں سے ضمانت منسوخی کی 4 درخواستیں مسترد کر دیں۔ لارجر بینچ کے ججز میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔ جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، قاٸم مقام جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا 2025 سے بھارت کو فوجی ساز و سامان کی فروخت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کرے گا اور ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت کو فوجی فروخت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کریں گے، ہم بھارت کو ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے اس حوالے سے کوئی مدت تو نہیں بتائی لیکن بیرون ملک فوجی ساز و سامان کی فروخت، خاص طور پر ایف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر وزارتِ قانون اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔عدالتِ عالیہ نے وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور وزارتِ داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ سہ فریقی فائنل: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا،ٹیم...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جشن بہار اں میلے کے انعقاد کا مقصد پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا ہے۔ اسلام آباد کے شہری 25، 26 اور 27 فروری کو جشن بہاراں سے محظوظ ہو سکیں گے، جشن بہاراں میں پاکستان بھر کے روایتی اور مشہور کھانوں کے سٹالز لگائے جائیں گے ، جشن بہاراں میں رینجرز کا دستہ مشعل پریڈ اور اسلام آباد پولیس کا دستہ شمع پریڈ کا مظاہرہ کرے گا۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی میلے میں پاک فوج کے بینڈز بھی پرفارم کریں گے، جشن بہاراں کے دوران آتش بازی کا زبردست مظاہرہ ہو گا جبکہ خٹک، کیلاش اور کتھک سمیت روایتی رقص کے شوز...
سپریم کورٹ کا حصہ بننے والے 7 ججز کا بینچ تشکیل دیدیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ کے نٸے ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے 10 مقدمات کی سماعت کی، بینچ نے ضمانت منسوخی کی 4 درخواستیں مسترد کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز، 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی ،جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس ہاشم کاکڑ، قاٸم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج نے آج صبح ہی...
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری تھے، جنہوں نے وکلا کو لائف ٹائم ممبرشپ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی راجہ علیم عباسی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد تبادلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خط لکھنے والے 5 ججز تاریخ میں درست سمت پر کھڑے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی تعیناتی کے بعد 2 انتظامی جج تبدیل راجہ علیم عباسی کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عہدوں سے کوئی بڑا نہیں ہوتا، ملکی آئین کو مسخ کیا گیا،...

صدر آصف علی زردار ی نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔(جاری ہے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب جمعہ کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔\932
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جب کہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے جب کہ ہر گروپ میچ جیتنے پر ٹیموں کو 34 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر وزارت قانون و انصاف اور وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس جاری کردیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پی ایف یو جے اور صحافیوں کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے الیکٹرانک کرائم روکنے کیلئے متنازع...
انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) مشن آج سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ بار سے رابطہ کیا ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطاء نے آئی ایم ایف مشن کو دوپہر تین بجے بلالیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز پہلے آئی ایم ایف کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی تھی۔
حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج نے اس حوالے سے کیے گئے ہر پروپیگنڈے کو غلط ثابت کردیا ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ غربت، مالیاتی امور، صنعتوں کے زوال ، غریبوں پر ٹیکس کے بوجھ ، حکومتی فضول خرچیوں کو معیشت کی تباہی سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ ملک میں افراط زر اور عوام کی قوت خرید، قرضوں کو بحران اور معاشی اصلاحات کو فضول قرار دیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سے آگے بڑھ کر جامع اصلاحات کی ہیں جن میں توانائی کے شعبے...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیراکرام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ شام پر پچھلی رجیم کے زمانے میں عائد کی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ شامی عوام کی زندگیاں ان پابندیوں کی وجہ سے مشکلات میں نہ گھری رہیں۔پاکستان کے سفیر بدھ کے روز سلامتی کونسل میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ شام میں ایک مستحکم اور قابل بھروسہ سیاسی عبوری نظام کی کوشش کی جائے۔ تاکہ ملک میں استحکام آ سکے۔ انہوں نے اس موقع پر شام کی صورت حال اور مستقبل کے لیے کیے گئے اجلاسوں کی تحسین کی۔پاکستان کے سفیر نے ان رپورٹس پر تشویش ظاہر کی کہ شام کے حکومتی ڈھانچے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممبئی حملوں کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ بھارت جتنا ٹیرف لگائے گا ہم بھی اتنا ہی لگائیں گے، انتہاپسند دہشت گردی کا...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لیے بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہیں۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاءاللہ لانگو، انجنئیر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رائوف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے ساتھ ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔

حکومت کو اکثریت کے فیصلوں کا احترام نہیں، پی ٹی آئی، جے یو آئی کو لڑانے کی کوشش کی گئی: فضل الرحمن
اسلام آباد (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے دو صوبے انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں جہاں حکومتی رٹ نہیں، مگر اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کیلئے سوچیں گے۔ پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمروں نے ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے سے پہلے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ حکومت صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق نہ بنائے صحافی خود بنائیں، یقین ہے صحافی خود اپنے لئے ضابطہ اخلاق بنائیں تو یہ سب سے بہتر ہوگا۔ ہر ڈکٹیٹر نے آئین، جمہوریت، پارلیمنٹ پر شب...
واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف عالمی اور دوطرفہ مسائل پر بات چیت کی۔ ملاقات میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرے گا، کیونکہ امریکہ کے پاس یہ وسائل کافی مقدار میں موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی اور گزشتہ دور صدارت میں مودی کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)گورنمنٹ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن تعلقہ حیدرآباد رورل کی ایک اہم میٹنگ کل گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 ٹنڈو جام میں منعقد ہوئی اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ضمیر خان نے کی جس میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں اپریل میں کراچی میں ہونے والے اہم اجتماع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے ریٹائرڈ ملازمین کو درپیش مالی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریٹائرڈ اساتذہ کو فوری طور پر گروپ انشورنس فنڈ اور بینوویلنٹ فنڈ فراہم کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین اپنی ساری زندگی ملک و قوم کی خدمت میں گزار دیتے ہیںلیکن ریٹائرمنٹ کے بعد...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے امیگریشن قوانین سخت کرنے کا اعلان کردیا تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے شہریت حاصل کرنا ناممکن ہو جائے۔ نئی ہدایات کے تحت سمندر کے راستے یا گاڑیوں کے پیچھے چھپ کر آنے والے تارکین وطن کو شہریت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ عام انتخابات کے دوران نائجل فیرج کی امیگریشن اصلاحات مخالف یوکے پارٹی نے تقریباً 40 لاکھ ووٹ حاصل کیے تھے جس کے بعد وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت پر تارکین وطن کی تعداد میں کمی لانے کا دباؤ ہے۔
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی زیرصدارت ٹاؤن کونسل کااجلاس ہورہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی ٹاون میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، ٹاؤن میونسپل کمشنر، دریا خان پتافی، کوآردینیٹر صغیر احمد انصاری، لیاقت آباد ٹاؤن کے یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، ڈائریکٹرکونسل محمد وسیم، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی و دیگر افسران بھی موجو د تھے۔ اجلاس کا آغازتلاو ت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد چیئرمین فراز حسیب، لیاقت آباد ٹاون کے چچا مرحوم طاہراحمد، محکمہ تعلیمات کے افسر مرحوم اویس اختر شمیم، نجمہ ماجد صاحبہ کے شوہر مرحوم ماجد صاحب ورفیعہ آفتا ب کی...
اسلام آباد (اے پی پی)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اے این پی جلائو گھیرائو کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، اسے جلسے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ اے این پی جمہوری جماعت ہے، کبھی جلائو گھیرائو کی سیاست پر یقین نہیں رکھا، ان کے جلسے پرامن ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ماضی میںبھی پرامن جلسے کئے، ہر جماعت کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، اے این پی کو جلسے کیلئے ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے۔
اسلام آباد(آ ن لائن)تحریک انصاف کی کور اور سیاسی کمیٹیوں کے رات گئے مشترکہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن تقرریوں پر حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو حکومت سے ازخود مشاورت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بیرسٹر گوہرنے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر الیکشن کمیشن تقرریوں پر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، حکومت کو 45 روز میں الیکشن کمیشن کی تقرریاں کرنی چاہئیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنر متعصب ہیں، عدالت عظمیٰ کے واضح آرڈرز کے باوجود مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دیں،جن 39 ارکان کو پی ٹی آئی کا قرار دیکر نوٹیفکیشن کیا گیا اس پر بھی مخصوص نشستیں نہیں، حکومت کا منصوبہ ہے...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا خط نہیں ملا اور اگر کوئی خط ملا بھی تو پڑھوں گانہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا، خط کی باتیں سب چالیں ہیں۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے اور ملک بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کے وکلا اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان آرمی چیف...
سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا میں بہت تھوڑے غیر نمائندہ لوگوں کو جمع کر کے کروا دیئے گئے انترا پارٹی الیکشن کی کیس کو دوبارہ سننا شروع کر دیا ہے اور 11 فروری کی سماعت کا شارٹ آرڈر اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو اکبر ایس بابر کی درخواست پر دلائل کے لئے مزید تین ہفتے کی مہلت دے دی۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے متنازعہ انتراپارٹی الیکشن کے کیس کی گزشتہ تمام 8 سماعتوں کے شارٹ آرڈر بھی اپنی ویب سائت پر اپ لوڈ کر دیئے ہیں۔ گیارہ فروری کی سماعت...
لاہور : پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کے لیے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 پلاٹ دیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 سکیموں میں 288 پلاٹ ملیں گے۔ لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں 518 ، بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 270 اور بہاولپور ریجن کی 3...

شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بن گئے، ندیم اسلم چوہدری بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد میں تعینات
شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا بن گئے، ندیم اسلم چوہدری بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد میں تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری کے عھدے پر شہاب علی شاہ کی تقرری کر دی، جبکہ سابق چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہسری کوسیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد تعینات کردیا ہے۔ شہاب علی حال ہی میں بلوجستان میں خدمات انجام دے رہے تھے، گریڈ 21 کے شہاب علی شاہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی، کمشنر پشاور اور پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاک ترک اعلیٰ سطح کے اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مزید مستحکم اور متنوع بنانے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاع، تجارت، سرمایہ کاری اور بینکاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔ تعلیم، صحت، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔ پاک ترک صدور کا عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق، اعلامیہدونوں صدور نے عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر...
اسد الدین اویسی نے کہا کہ جن لوگوں کا بل سے کوئی تعلق نہیں تھا انہیں اس بل پر بحث کیلئے بلایا گیا تھا، مودی حکومت مسلمانوں سے مسجد، قبرستان اور درگاہ چھیننے کیلئے یہ بل لائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف بل پر جے پی سی کی رپورٹ پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ کے درمیان پیش کی گئی۔ کانگریس نے اسے غیر آئینی بتایا اور سماجوادی پارٹی نے اس کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ اسد الدین اویسی نے اس معاملے پر اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی ہے۔ جگدمبیکا پال کی سربراہی میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی رپورٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کی گئی۔ اس پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے...
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ یہ پیکا ایکٹ دراصل پھیکا ایکٹ ہے، ہم صحافیوں کے قدم بہ قدم چلیں گے، آمروں اور ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے پہلے میڈیا کا گلہ گھوٹنے کی کوشش کی مگر اب جمہوری حکومتیں یہ کررہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے حوالے سے علی اعلان صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیکا ایکٹ دراصل پھیکا ایکٹ ہے، ہم صحافیوں کے قدم بہ قدم...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلام ذہن حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو عدالتوں اور اداروں تک بھی رسائی دے دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ترکیے کے صدر طیب اردوان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے دونوں ممالک غزہ میں امن کے لیے جان دار کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسلامی اور فلسطین کے حامی ممالک کی سربراہی کانفرنس بلائی جائے، ٹرمپ غزہ خالی کرانے کا بیان غیرسنجیدگی اور قبضہ گیروں کی طرح جاری کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا...
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بروقت آپریشن کرکے 13 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، 13 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں، پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کے قانون کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد اب یہ مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت حکومت سرکاری افسران کے مالی معاملات کی نگرانی اور ضابطہ بندی کر سکے گی۔ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ملکی و غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، جنہیں ایف بی آر کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھی ان اثاثوں تک...
اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے 2صوبے عملی طور پر انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں، جہاں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، لیکن اسلام آباد میں جاری سیاسی کھیل ختم ہونے کے بعد ہی ملکی مسائل پر توجہ دی جا سکے گی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر آمر نے سب سے پہلے میڈیا کو دبانے کی کوشش کی جب کہ ہم ہمیشہ اس بات کے حامی رہے ہیں کہ حکومت صحافیوں کے لیے ضابطہ اخلاق نہ بنائے، بلکہ صحافی خود اپنے لیے اصول مرتب...
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ۔ فوٹو فائل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ججوں کے خلاف ریفرنس لانے کا نہیں کہا، ریفرنس کی نوبت آئی تو ضرور بتائیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناءاللّٰہ کی جانب سے ججز کیخلاف ریفرنس لانے سے متعلق اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے ان کی نظر میں مس کنڈکٹ ہے، انہوں نے بالکل نہیں کہا کہ ریفرنس لارہے ہیں۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ نہ ہی حکومت نے ریفرنس سے متعلق کہا ہے، ایسی نوبت آئی تو ضرور بتائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے آئی ایم ایف وفد ججوں سے نہیں، چیف جسٹس سے ملا،...
سٹی42: چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بتایا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترکیہ کے صدر طیب رجب اردوان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیو ں کو جنرل عاصم منیر سے براہ راست باتیں کرنے کا موقع مل گیا۔ دوسری باتوں کے ساتھ ایک صحافی نے آرمی کے چیف سے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں قید کی سزا کاٹ رہے، پی ٹی آئی کے بانی کے مبینہ خطوط کے متعلق سوال کر دیا۔ اس سوال کے جواب میں آرمی چیف نے مختصر جواب دیا، "مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔" لاہور کے دو ایس ایچ...
اسلام آباد میں موجود آئی ایم ایف مشن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ بار سے رابطہ کر کے بار کے نمائندوں سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے، جس پر صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے آئی ایم ایف مشن کو کل دوپہر 3 بجے ملاقات کے لیے بلایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کی مخالفت کا خدشہ نہیں رہا، وزیراعظم اس سے قبل آئی ایم ایف مشن نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں چیف جسٹس نے جوڈیشل...
اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف مشن کل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقات کرے گا۔ آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ بار سے رابطہ کیا، صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے آئی ایم ایف مشن کو کل دوپہر تین بجے بلالیا ہے۔ اس سے قبل آئی ایم ایف کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن سے متعلق اہم آئینی پیش رفت اور اصلاحات پر روشنی ڈالی تھی اور اعلیٰ سطح پر عدالتی تقرریاں، عدالتی احتساب اور جوڈیشل کمیشن...

آرمی چیف کا عمران خان کے کسی بھی خط ملنے سے انکار، وصول ہونے کی صورت میں وزیر اعظم کوبھیجنے کا اعلان
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کاکہنا ہے کہ مجھے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی خط وصول نہیں ہوا ہے، اگر کوئی خط ملا بھی تو وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوادوں گا۔ ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، ملک کے ہرشعبے میں ترقی ہورہی ہے، مزید پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے جہدوجہد جاری ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھے جانے کی خبر میڈیا پر وائیرل ہوئی تھی، جس کی تصدیق بانی پی ٹی آئی کے وکیل...

وزیراعظم اورترکیہ کے صدرکے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ کا جاری بیان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے، متنوع اور ادارہ جاتی بنانے کا روڈ میپ بھی دیتا ہے۔ بیان کے مطابق فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 24 مفاہمت کی یادداشتوں، معاہدوں اور پروٹوکولز پر بھی دستخط کیے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیا، دفاع، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید اضافہ ہو گا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے وہ وزیر اعظم ہاؤس کے ظہرانے میں موجود تھے، وہاں پر آرمی چیف سے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خطوط بھیجنے کا سوال ہوا تھا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی خط نہیں ملا، اگر ملا بھی تو وزیرِاعظم کو بھیج دیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق عرفان صدیقی نے کہا کہ وہاں پر آرمی چیف سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو کوئی خطوط آئے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی خط نہیں ملا، میں وہاں پر موجود تھا میرے سامنے یہ بات ہوئی۔عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ پھر آرمی چیف سے سوال ہوا کہ اگر آپ...
پاکستان کے تنخواہ دارطبقے نے مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 285 ارب روپے یا 100 ارب روپے زیادہ انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکسز کے اس بوجھ کا کچھ حصہ دوسرے شعبوں پرمنتقل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مطمئن کرنے کے لیے گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے پر75 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا بوجھ ڈالا تھا۔ تاہم وصولیاں پہلے ہی اس رقم سے تجاوز کر چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نان کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین نے 122 ارب روپے، کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین نے 86 ارب روپے،...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جو 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ عمران خان کا آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوائے جانے کا فیصلہبانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی معاملات پر بریف کیا، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات...
اجلاس میں اہم فیصلے اور ملی یکجہتی کمیٹی کیجانب سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں کو شامل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان نے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر یوم القدس ریلی کے انعقاد، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیمینار میں شرکت اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف پریس کانفرنس سمیت دیگر اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ شب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر الفلاح ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، محمد یونس ہزارہ، حاجی غلام حسین اخلاقی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنماء علامہ آصف حسین حسینی اور...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکا کہنا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا،اگرخط ملا بھی تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے.پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ خط کی باتیں صرف چالیں ہیں، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا. بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔ یاد رہے کہ سیکیورٹی ذرائع پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں کوئی خط نہیں ملا، نہ ہی اسے ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے۔ذرائع...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر ملا بھی تو اسے پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے بڑھنا ہے اور پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط؛ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ اٹھادیا آرمی چیف نے کہا کہ خط کی باتیں صرف چالیں ہیں، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، بلکہ وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کوئی...