قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سٹی 42 : قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کےاجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے15 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 15ویں اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ ، وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڈ،طارق فضل چوہدری،خالد حسین مگسی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور ممبران قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، اعجاز حسین جاکھرانی، سید امین الحق، محترمہ شازیہ عطاء مری اور پولین بلوچ، گل اصغر خان اور سید حفیظ الدین بھی موجود تھی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے اجلاس میں
پڑھیں:
قومی اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن ارکان اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی، نکتہ اعتراض کا مطالبہ
قومی اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن ارکان اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی، نکتہ اعتراض کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان اوراسپیکر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اپوزیشن ارکان نے نکتہ اعتراض کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے لگائے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے اپوزیشن کو نکتہ اعتراض کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان بولے تو حکومتی بینچ پر خاموشی رہی، حکومت کی طرف سے جواب کے وقت شور مچانا شروع کر دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاجا اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا، تحریک انصاف اراکین نے ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے بلند کیے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے سیڑھیوں پر بیٹھ گئے۔مختصر احتجاج کے بعد اپوزیشن اراکین لابی میں چلے گئے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکان نے وزیر مملکت طلال چوہدری کی تقریر کے دوران بھی احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی کی اور ڈیسک بجا کر احتجاج کیا۔