پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف، امریکا سے مذاکرات کیلئے حکومت کا اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔
حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کرے گی جس کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پچاس سے زیادہ مختلف کاروباری نمائندوں، بڑے تاجروں، درآمد اور برآمد کنندگان سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔
اجلاس میں نئے امریکی ٹیرف کے خاص طور پر پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات پر ممکنہ منفی اثرات کے سدباب کا جائزہ لیا گیا۔
حکام کے مطابق پاکستان کی امریکا کو برآمدات کا حجم اوسط پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر سے زیادہ ہے، امریکا کیلئے پاکستانی برآمدات کا زیادہ تر حصہ ٹیکسٹائل پر مبنی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس حوالے سے ایک ورکنگ گروپ اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی بھی قائم کر چکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ ٹیرف: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ممکنہ دورہ امریکا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو متوقع طور پر سوموار 7 اپریل کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہ دورہ منصوبہ کے مطابق ہوتا ہے، تو اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہوں گے، تاکہ محصولات (ٹیرف) کو ختم کرنے کے لیے معاہدہ کرنے کی کوشش کی جاسکے۔
مزید پڑھیں: یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟
واضح رہے کہ رواں ماہ 3 اپریل کو امریکی صدر نے بھارت پر 26 فیصد، پاکستان پر 29، بنگلہ دیش پر 37، برطانیہ پر 10، یورپ پر 20، چین پر 34، جاپان پر 24، ویت نام پر 46، تائیوان پر 32، جنوبی کوریا پر 25، تھائی لینڈ پر 36، سوئٹزر لینڈ پر 31، انڈونیشیا پر 32، ملائشیا پر 24، کمبوڈیا پر 49، جنوبی افریقہ پر 30، برازیل اور سنگاپور پر 10، اسرائیل اور فلپائن پر 17، چلی اور آسٹریلیا پر 10، ترکیہ پر 10، سری لنکا پر 44 اور کولمبیا پر 10 فیصد جوابی ٹیرف لگایا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف وار: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے اتحادی 30 سال سے مراعات لے رہے ہیں۔ امریکی مصنوعات پر ڈیوٹیز لگانے والوں کو اب جواب ملے گا۔ اب میں آپ کو بتادوں کہ وہ دن گنے جاچکے ہیں، درآمدات پر ٹیرف لگے گا۔ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا۔ امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی میڈیا اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ بینجمن نیتن یاہو ٹیرف وائٹ ہاؤس