اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارتخانے نے 15 اپریل کو آئی سی سی آئی میں ایک بزنس فورم کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے تاکہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سنگل کنٹری نمائش کے لئے متحرک کیا جا سکے۔ نمائش کا انعقاد وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

پیر کو یہاں اسلام آباد چیمبر میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ اور آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کے درمیان ایک اہم ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔دونوں اطراف نے ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور اسلام آباد چیمبر میں 15 اپریل 2025 کو کامیاب بزنس فورم کے انعقاد کے لئے مختلف طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سفیر نے صدر ناصر منصور قریشی کو آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ایتھوپیا کے سفارتخانہ اور آئی سی سی آئی کے درمیان مضبوط روابط کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ اقدامات کا ذکر کیا۔انہوں نے آئی سی سی آئی کے صدر کو ایتھوپیا میں غیر معمولی کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔

سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا کی حکومت اور ملک کی تاجر برادری سنگل کنٹری نمائش کے لئے پاکستان کے تاجروں کی میزبانی کے لئے پوری طرح تیار ہے جو عدیس ابابا میں 12 مئی سے 14 مئی 2025 تک منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی کاروباری فورم "انویسٹ ان ایتھوپیا 2025" کے موقع پر ہو گی ۔سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر ناصر منصور قریشی نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا اور کہا کہ ایتھوپیا افریقہ کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے اور نئی منڈیوں کی تلاش کے خواہشمند پاکستانی کاروباروں کے لئے نمایاں مواقع فراہم کرتا ہے۔

آئی سی سی آئی کے صدر نے سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔بات چیت میں زراعت، تجارت، ہوا بازی، کنکٹیویٹی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی میں تعاون کی مزید راہیں تلاش کی گئیں۔ صدر ناصر منصور قریشی نے کہا کہ پاکستان کی صنعتی طاقت اور سٹریٹجک محل وقوع ایتھوپیا کے افریقہ کے لئے گیٹ وے کے کردار کوتقویت دیتےہیں جو باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے لئے ایک مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی عدیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ایتھوپیا کے سفارتخانہ اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔اجلاس میں آئی سی سی آئی کے سابق صدر زاہد مقبول، سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، ایگزیکٹو ممبر محسن خالد ملک اور سیکرٹری جنرل غلام مرتضیٰ نے بھی شرکت کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد چیمبر آئی سی سی آئی کے ایتھوپیا کے کے درمیان کے لئے کے صدر کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد اور پنجاب بھر کےتمام تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔

پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تمام اسکول کھل گئے۔ پنجاب بھر کے طلبہ کے لیے چھٹیوں کا اختتام ہو گیا، سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے کھلنے کے ساتھ ہی اسکولوں میں بچوں کی چہل پہل لوٹ آئی ہے۔ صبح سویرے بچے نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق اسکولوں کا رخ کرتے نظر آئے، جبکہ والدین نے بھی سکون کا سانس لیا۔ اساتذہ کی جانب سے کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے اور پہلے دن طلبہ کو نئے تعلیمی سال کے حوالے سے ہدایات دی جا رہی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ تعطیلات کے دوران بچوں نے خوب موج مستی کی تاہم اب تعلیمی سفر کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں آج سے نئے تعلیمی سال کا باضابطہ آغاز ہو گیا، نیا تعلیمی سال طلبہ، والدین اور اساتذہ کے لیے نئی اُمیدوں اور کامیابیوں کا پیغام لے کر آیا ہے۔ صبح سویرے بچے یونیفارم میں ملبوس خوشی خوشی اسکول پہنچے، جہاں اساتذہ نے ان کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔  نئے تعلیمی سال کے پہلے دن اسکولوں میں خصوصی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں، جن میں طلبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیمی پیش رفت کے لیے پرامید ہیں جبکہ اساتذہ بھی عزم کے ساتھ نئے سال کے لیے تیار ہیں۔ نیا تعلیمی سال نہ صرف علم کی روشنی پھیلانے کا آغاز ہے بلکہ ہر بچے کے لیے ایک نیا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرے اور کامیابی کی نئی منزلیں طے کرے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ
  • آئی سی سی آئی اور ایتھوپین سفارتخانہ 15 بزنس فورم کا انعقاد کریں گے
  • پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلیے سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پہنچ گیا
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد، وزیر اعظم اور آرمی چیف شرکت کرینگے
  • اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل 8 سے 14 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
  • معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد کل سے ہوگا
  • اسلام آباد اور پنجاب بھر کےتمام تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔
  • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: ایرک مائر امریکی وفد کی قیادت کریں گے
  • چین کے 6 چیمبرزآف کامرس کی امریکہ کی جانب سے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت