لاہور، جماعت اسلامی کا ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ 11 اپریل کو مال روڈ پر ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
یکجہتی غزہ مارچ جمعتہ المبارک کو شام 4 بجے اسٹیٹ بنک سے شروع ہوگا اور چئیرنگ کراس تک آئے گا۔ انکا کہنا تھا کہ مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچے شرکت کریں گے۔ امیرجماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ یکجہتی غزہ مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاءالدین انصاری کی زیرصدارت 11 اپریل کو مال روڈ پر ہونیوالے ’’یکجہتی غزہ مارچ ‘‘کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے انچارج پروگرام غزہ مارچ عبدالعزیز عابد سے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ لی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور نے ذمہ داران کو ڈور ٹو ڈور عوام تک یکجہتی غزہ مارچ کی دعوت پہنچانے کی ہدایات دیں۔ اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، وقاص احمد بٹ، جبران بٹ، مرزا شعیب یعقوب، مغیث شاہد قریشی، محمد شفیق ملک، عبدالعزیز شگری، محمد وقاص ظفر سمیت غزہ مارچ کی معاون کمیٹیوں کے انچارچز نے شرکت کی۔
ضیاءالدین انصاری کا کہنا تھا کہ اہل لاہور 11 اپریل کو مظلوم فلسطینیوں کیساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کیلئے غزہ مارچ میں اپنی فیملی کیساتھ شرکت کریں، جبکہ یکجہتی غزہ مارچ جمعتہ المبارک کو شام 4 بجے اسٹیٹ بنک سے شروع ہوگا اور چئیرنگ کراس تک آئے گا۔ انکا کہنا تھا کہ مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچے شرکت کریں گے۔ امیرجماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ یکجہتی غزہ مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی لاہور امیرجماعت اسلامی یکجہتی غزہ مارچ کا کہنا تھا کہ غزہ مارچ کی کریں گے
پڑھیں:
پشاور، جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے فلسطینی پرچم، احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی علامتی لاشیں اٹھا کر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
پشاور میں جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے تحت پشاور میں خواتین نے احتجاجی مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع اور امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور بحراللہ ایڈووکیٹ نے کی۔ مارچ ہشتنگری سے شروع ہوکر اشرف روڈ اور جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے فلسطینی پرچم، احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی علامتی لاشیں اٹھا کر اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں اور شہریوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے جبکہ عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل معاہدے کے باوجود فلسطینی آبادی پر مسلسل بمباری کر رہا ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو فوری کردار ادا کرنا ہوگا۔