گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،امیرمقام
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے پانی کے منصوبوں پر اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، سیکرٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران ظفر حسن، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کامران الرحمان، اور جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر خٹک نے شرکت کی۔
اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مسائل کا خصوصی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں متفقہ طور وزیراعظم کے وژن کے مطابق متاثرین کے تمام جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور اس کے وسائل کو عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پرحکم امتناع ختم کردیا
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا۔سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں ہوئی۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ حکومت آرڈر 2018 کے مطابق تقرریاں کرے گی، معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان سے بات کی تھی۔اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نےکہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر مسائل بنیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نےکہا کہ ہمیں ابھی ججز تقریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے۔سماعت میں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سےججز طریقہ کارسےمتعلق درخواست واپس لے لی گئی۔بعد ازاں اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کےدرمیان ججز تقریوں کے طریقہ کارپراتفاق ہوا جس کے بعد سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پرحکم امتناع ختم کردیا۔سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں تقرریوں سے متعلق دیگر درخواستوں کو 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردیا۔