اڈیالہ جیل میں 6 وکلا رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اڈیالہ جیل حکام نے 6 وکلا رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، مبشر مقصود اعوان، ظہیر عباس چوہدری، علی عمران اور رضیہ سلطانہ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔
قبل ازیں ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ 6 وکلا کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی جس میں سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس، مشال یوسفزئی، نیاز اللہ نیازی، آصف نسوانا اور مبشر رحمان کا نام شامل ہے۔ترجمان نے بتایا تھا کہ آج عمران خان سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن ہے، فہرست بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھیجی گئی۔
اس سے قبل عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی تو اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے۔علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ جب تک ملاقات نہیں ہوگی جیل کے باہر رہیں گے یہ احتجاج یا دھرنا نہیں، تین ہفتے سے بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔۔ سیاسی رہنماؤں کی ملاقات تو پانچ مہینے سے نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی سے ملاقات تھا کہ
پڑھیں:
عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، نیاز اللّٰہ نیازی
فوٹو: فائلبانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ فہرست کے مطابق ملاقاتیں کروائی جائیں۔ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر گفتگو کرنا تھی، بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل پر ہدایت لینی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی، عمران خان کے ترجمان نیازاللّٰہ نیازی، رہنما سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چوہدری کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔
بانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج 6 رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کیلئے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا۔
نیاز اللّٰہ نیاز نے کہا کہ پاکستان بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہے، ہمارے اختلافات ختم ہوجائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم ساڑھے 12 بجے اڈیالہ جیل پہنچ گئے تھے۔ علامہ راجہ ناصر، احمد بھچر اور حامد رضا کو چوکی انچارج نے روک دیا۔