پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی۔ پی ٹی آئی میں نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، اب اکیلے رہ گئے۔
سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بیرون ملک ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ بھی رک گئی، سپورٹروں کو پتہ چل گیا ہے سب نے فنڈنگ کے نام پر دکانیں کھولی ہیں۔
فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کہا تھا پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بتایا تھا حماد اظہر نے سمجھوتے کے تحت استعفیٰ دیا، حماد اظہار کی جلد منظرعام پر واپسی ہوگی، پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، اب اکیلے رہ گئے، بانی پی ٹی آئی سارے کارڈ الٹے کھیل کر مزید مشکلات میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب ڈرامے، سازشوں کا وقت سے پہلے بتا چکا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی میں فیصل واوڈا نے نہیں ملا کہا کہ
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجہ
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ شفاف انتخابات اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں لوگ اغواء نہ ہوں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے، اگر کوئی بات آگے بڑھتی ہے جس میں شخصی آزادیاں اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جاتا ہے تو سو بسم اللہ۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا میرے علم میں نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی بات اعظم سواتی اپنے طور پر کہہ رہے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات نہیں ہوتی تب تک کچھ نہیں کہہ سکتے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات ہوگی تو صورت حال واضح ہو گی اسی لیے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام برقرار رہے، ملاقات کے بعد پتا چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کا کہا ہے یا نہیں۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ شفاف انتخابات اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں لوگ اغواء نہ ہوں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے، اگر کوئی بات آگے بڑھتی ہے جس میں شخصی آزادیاں اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جاتا ہے تو سو بسم اللہ لیکن اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کریں تو ایسا نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما اعظم خان سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اب بھی مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو انہیں پی ٹی آئی کے بانی کی آشیرباد حاصل ہے۔