2025-04-01@15:37:28 GMT
تلاش کی گنتی: 928
«ویڈیو بنانے»:
(نئی خبر)
اداکارہ مشی خان نے فیملی وی لاگنگ پر ہونے والی تنقید کے درمیان ڈکی بھائی کی ویڈیوز کو ’’شرمناک‘‘ قرار دے دیا ہے۔ مشی خان کا کہنا ہے کہ فیملی وی لاگنگ غلط نہیں ہے، لیکن اس میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے۔ ڈکی بھائی کی ویڈیوز شرمناک ہوتی ہیں۔ مشی خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیوبر شام ادریس اور زید علی کا کانٹینٹ بہت اچھا ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے زید علی کے ’’براؤن مام‘‘ اور ’’براؤن بوائے‘‘ کے کانسیپٹ کی تعریف کی، جو منفرد اور لوگوں میں مقبول تھا۔ تاہم، ان کے بعد آنے والے یوٹیوبرز نے وہ معیار برقرار نہیں رکھا۔ مشی خان نے ڈکی بھائی کی ویڈیوز پر تنقید کرتے...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ دنیا میں ہرانسان کا کوئی نہ کوئی ہمشکل ضرورہوتا ہے، شائد آپ کا ہمارا بھی ہو، تاہم مشہور شخصیات کے ہم شکل یا ان سے ملتے جلتے لوگ سوشل میڈیا کے اس دور میں اکثر سامنے آجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے پاکستان کے ممتاز فاسٹ باولر نسیم شاہ کے ساتھ، جن کا اتفاق سے بھارت سے ایک ہمشکل نکل کر سامنے آگیا ہے۔ قومی ٹیم بلے باز نسیم شاہ سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ یوٹیوب شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ سے متعلق تنازعے پر برہمی کا...
چلی کے جنوبی پیٹاگونیا کے سمندر میں وہیل نے ایک شخص کو کشتی سمیت نگل لیا۔ اس خوفناک واقعے کی ویڈیو متاثرہ شخص کے والد نے بنالی جو وائرل ہورہی ہے۔ چلی سے تعلق رکھنے والے ایڈریان سیمانکاس اپنے والد کے ساتھ جنوبی پیٹاگونیا علاقے میں میگلیلان آبنائے کے قریب کائیکنگ کررہے تھے کہ اچانک ایک ہمپ بیک وہیل نے ان کی کشتی کو نگل لیا۔ یہ واقعہ ہفتے کے روز چلی کے جنوبی پٹاگونیا علاقے میں میگیلان آبنائے کے قریب سان اسڈرو لائٹ ہاؤس کے پاس پیش آیا۔ حادثے کے وقت ایڈریان کے والد ان کی ویڈیو بنارہے تھے جس کے باعث اس خوفناک حادثے کی ویڈیو بھی کیمرے میں قید ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا...
مکبینگ ویڈیوز کا رجحان پچھلے کچھ سالوں میں عروج پر پہنچ گیا ہے جس میں لوگ یوٹیوب پر خصوصاً کھانا کھانے کی ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں جنہیں مکبینگرز کہا جاتا ہے۔ مکبینگ کی دنیا میں کئی بڑے نام ہیں جن میں ایک ممقبول نام جاپانی مکبینگر خاتون کا ہے، یوکا کینوشیتا۔ یوکا کی ویڈیوز نے لاکھوں فالورز کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ یوٹیوب پر ان کے 5.2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہوں نے ایک ہی وقت میں 100 برگر اور دوسرے وقت میں 600 بروسٹ پیس کھانے کے بعد شہرت پائی تھی۔ تاہم اب حال ہی میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو مایوس کر دیا ہے۔ انہوں نے...
عید ولادت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قسم میں امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں رہبر انقلاب اسلامی کی ویڈیو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ منجی بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے روز ولادت 15 شعبان کی مناسبت سے ایران سمیت پوری دنیا میں جشن اور عبادات کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ انقلاب اسلامی ایران امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا زمینہ ساز ہے، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں، امام مہدی علیہ السلام کے وجود پرنور سے فیض حاصل کرتے ہوئے اس انفجار نور کی کرنیں پوری دنیا کو منور کر رہی ہیں،غاصب اسرائیل کے خلاف امریکہ...
بھارتی کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کے یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں کیے گئے متنازعہ سوال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رونے کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔ وائرل ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کرائی جارہی ہے کہ رنویر الہ آبادیہ حالیہ تنازعے کے بعد کام نہ ملنے سے پریشان ہیں اور اس بات پر رو رہے ہیں۔ ویڈیو میں بیئر بائیسپس کے خالق رنویر الہ آبادیہ کہہ رہے ہیں، ’’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جسے ان کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر روتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’مجھے اس لیے...
نور جہاں کے گانے ’بدی بدی‘ سے 2024 میں سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کی پاکستان شوبز کی اداکارہ میرا سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو اداکارہ میرا کے ساتھ اس ہی بےسُری آواز میں گانا ’بدو بدی‘ گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ میرا بھی ان کے ساتھ گانے کے بول دہرا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah...

’ان دونوں کی شادی کروا دیں‘، چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کے گانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کے تبصرے
سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز میں گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی پاکستانی اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کو گانا ’بدوبدی‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ویڈیو پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کسی نے میرا کو چاہت فتح علی خان سے زیادہ سریلا قرار دیا تو کئی صارفین نے دونوں کو شادی کا مشورہ دے ڈالا۔ یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں...
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نیا شرما نے پاکستانی اداکاروں کو خوبصورت اور ڈراموں کو بہترین قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں نیا شرما کو پاکستانی شوبز اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ پاکستانی اداکار بےحد خوبصورت ہیں مگر افسوس کہ وہ کبھی ان کے ڈرامے نہیں دیکھ سکیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی پاکستانی اداکاروں کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا کیونکہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ کون سے ٹی وی چینلز انہیں نشر کرتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) نیا شرما نے پاکستانی ڈراموں...
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز میں گانے گانے کی وجہ سے سے مشہور چاہت فتح علی خان کی پاکستانی اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔چاہت فتح علی خان نے لیجنڈ گلوکارہ نور جہاں کے گانےبدو بدی کو اپنے انداز میں گایا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا اور انہیں اس گانے پر 27 ملین ویوز بھی ملے تھے تاہم کاپی رائٹس کی وجہ سے یوٹیوب نے اس گانے کی ویڈیو ڈیلیٹ کردیا تھا۔ کوئی بھی موقع ہویا کوئی تقریب چاہت فتح علی بدو بدی گانا ضرور گاتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے نور جہاں کا یہی گانا گایا۔میرا کے ساتھ گانے کی یہ ویڈیو چاہت...
پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود ہیں۔پاکستانی خاتونِ اوّل نے ویڈیو سوشل...
پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Aseefa Bhutto Zardari (@aseefabz) ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر...
سوشل میڈیا سینسیشن اور مزاحیہ گلوکاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ چاہت فتح علی خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معروف اداکارہ میرا کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ویڈیو میں دونوں خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں اور اداکارہ میرا چاہت فتح علی خان کے ساتھ بدوبدی گانا بھی گا رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) سوشل میڈیا صارفین ویڈیو سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں شخصیات...
اسلام ٹائمز: گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، اعلیٰ حکام، متعدد سیاسی شخصیات، شیعہ اور سنی علماء کرام، کاروباری، تاجر و صنعتکار برادری، بشمول فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس، کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور اراکین سمیت سماجی اور میڈیا کے ساتھ وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری ایران میں حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے پُروقار تقریب کراچی میں ایرانی قونصل خانے میں منعقد ہوئی، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جبکہ اُن کا مہمان صدر سے تعارف وزیر اعظم نے کروایا۔ مریم نواز نے ترکیہ کے صدر سے گفتگو میں کہا کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور انہوں نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وہ بھی یہاں موجودگی کی خواہش رکھتے تھے مگر اُن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ اس پر ترکیہ کے صدر نے مریم نواز کے ہاتھ سلام کا جواب وعلیکم السلام کی صورت میں واپس بھجوایا۔ واضح رہے کہ ترک صدر وزیراعظم کی دعوت پر گزشتہ شب دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔
عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔ گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک مزاحیہ ویڈیو جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) ویڈیو میں عاطف سڑک کنارے ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ بیٹھے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ’ کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔اس ویڈیو پر عاطف...
لاہور: سسرال والوں کے تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے والی خاتون کو فروخت کرنے کی غرض سے اغوا کرلیا گیا، جسے بازیاب کروا کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے شاہدرہ کی رہائشی مغوی خاتون کو جہلم سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ خاتون سسرال والوں کے تشدد سے دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ آئی تھی، جسے ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دیا اور بیچنے کی نیت سے اغوا کر لیا۔ موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم...
جنگ فوٹو سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کے دوران منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا۔ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور خاتون بن کر ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ کوئٹہ: لڑکیوں کو نازیبا ویڈیوز سے بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈلکوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آ گیا، ملزمان...
راولپنڈی: گھریلو ملازمہ کو چاکلیٹ کھانے پر تشدد کرکے قتل کرنے والے میاں بیوی کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں:راولپنڈی: تشدد سےکم عمر ملازمہ کی موت، ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی ’پلانٹڈ‘ نکلی معصوم بچی پر تشدد اور قتل کیس میں سول جج عمران قریشی نے ملزمان میاں بیوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے شریک ملزمہ روبینہ نوید کو بھی 27 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے شوہر راشد شفیق اور اس کی بیوی ثنا راشد کو اتوار تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس حوالے کیا ۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ...
پاکستان سمیت دنیا کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کےحوا لےسے ایک مزاحیہ ویڈیو اپنےسوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہے جو وائرل ہو گئی ۔عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں انکے مداح عاطف اسلم کی مزاحیہ ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں، ویڈیو میں گلو کار عاطف اسلم سڑک کنارے بیٹھے ہیں اور ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں کسی لڑکی کے بارے لکھا گیا کہ وہ کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی مگر اس کے گھر پر لگائی گئی لائٹیں بتا رہی ہے کہ وہ شادی کر رہی ہے،اس ویڈیو پر عاطف اسلم...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں۔ زرتاج گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس پر زرتاج گل حیرت سے کہتی ہیں کہ کس نے انہیں پارٹی سے نکالا ہے؟ اس پر صحافی انہیں بتاتا ہے کہ اڈیالہ جیل سے یہ اطلاع آئی ہے۔ زرتاج گل صحافی سے سوال کرتی ہیں کہ یہ انفارمیشن کس کے ذریعے سے آئی ہے؟ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس حوالے سے علم نہیں...
قومی ٹیم کے سابق کپتان و مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے خود کو کنگ کہنے پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں فتح کے بعد بابراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں 'کنگ' کہنا بند کریں۔ بابراعظم نے صحافیوں اور مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کنگ شنگ کہنا بند کردیں، کیرئیر کے اختتام پر پتہ چلے گا کون کنگ ہے۔ مزید پڑھیں: فلاپ بالنگ لائن؛ پاکستان نے آخری 10 اوورز میں کتنے رنز لٹائے؟ انہوں نے کہا کہ فی الحال ٹیم کے اندر ایک نئے کردار پر توجہ مرکوز ہے اور کوشش ہےکہ اور بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔ ...
بھارت کے مشہور اور حال ہی میں تنازعہ کا شکار ہونے والے پروگرام انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے مالک سمے رائنا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد حالات ان کے قابو سے باہر ہوچکے ہیں۔ یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے والدین سے متعلق کنٹسٹنٹ سے نازیبا اور متنازع سوال کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے ہنگامے پر انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے بانی سمے رائنا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب سے اپنے پروگرام کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سمے رائنا نے کہا کہ ’جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ میرے لیے بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ میں نے اپنے چینل سے تمام ویڈیوز کو ہٹا...
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور کو ان کے واٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو دکھائی گئی۔(جاری ہے) نامعلوم شخص کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کیلئے ڈی پی او مانسہرہ نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں۔ معلومات کرنے پر چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے شخص عاطف جاوید ولد جاوید ہمایون کا تعلق بفہ کلاں سے نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ بفہ وارث خان نے فوری...
پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، لیکن اس بار کسی نئے گانے کی وجہ سے نہیں بلکہ ویلنٹائن ڈے پر کی گئی ایک مزاحیہ پوسٹ کے باعث ایسا ہوا ہے۔ عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک سڑک کے کنارے افسردہ بیٹھے نظر آ رہے ہیں، جبکہ ان کے سامنے ایک گھر شادی کی روشنیوں سے جگمگا رہا ہے۔ ویڈیو کے اوپر لکھا تھا: "وہ کہتی تھی میں اکیلے مر جاؤں گی، کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔" یہ الفاظ سن کر مداحوں کو ایک ہی وقت میں ہنسی اور ماضی کی یادوں کا جھٹکا لگا۔ ویڈیو میں پس منظر میں...
کالعدم ٹی ٹی پی کی فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکا کا اپنے شہریوں کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا...
کراچی: سہ فریقی کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کراچی میں مد مقابل آئیں، اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے دوران گرما گرمی بھی ہوئی۔ جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی اور 29ویں اوور میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما رن لینے کے چکر میں سعود شکیل کی تھرو پر 82 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ View this post on Instagram A post shared by FanCode (@fancode) بووما کے آؤٹ ہونے پر سعود شکیل اور کامران غلام نے جارحانہ انداز سے خوشی منائی جس پر افریقی کپتان ایک منٹ پچ پر کھڑے...
آسٹریلیا میں دو نرسوں کو یہودی مریض کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور قتل کی دھمکی کے الزام پر معطل کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ سڈنی میں پیش آیا جہاں ایک مریض نے ویڈیو لنک پر علاج معالجے کے لیے اسپتال سے رابطہ کیا۔ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نرسوں نے گفتگو کے دوران یہودی مریض کو کہا تم لوگ جہنمی ہو۔ نرسوں نے مزید کہا کہ تم لوگوں کو جینے کا حق نہیں اور تم سب کو مار دینا چاہیے جس پر مریض نے پوچھا کہ کیوں؟ نرسوں نے جواب دیا کہ غزہ فلسطینیوں کا ملک ہے، آپ کا ملک نہیں ہے۔ ہم آپ کا علاج نہیں کریں گے۔ ایک...
ایلن مسک نے وائٹ ہاؤس میں پہلی بار اپنے ادارے DOGE کی سربراہ کی حیثیت سے مستقبل کے منصوبے پیش کیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر میڈیا نمائندے بھی موجود تھے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اہم پالیسی بیان دیا۔ ٹرمپ نے ایلون مسک کو دعوت دی کہ وہ میڈیا کو اپنے ادارے سے متعلق مختصر سی بریفنگ دی۔ ایلون مسک نے سرکاری اداروں کے اخراجات میں کمی کے منصوبوں کا دفاع کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر بجٹ میں کٹوتی نہیں کی گئی تو امریکا "دیوالیہ" ہو جائے گا۔ وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے اہم رکن اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ایلون مسک نے کہا...
کرکٹ کے متوالوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے نئے آہنی جنگلے بھی فینز کو میدان میں داخل ہونے سے نہ روک سکے۔ تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد افتتاحی تقریب کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں تماشائیوں کے داخل ہونے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ شب ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران متعدد مرتبہ تماشائی 10 فٹ بلند آہنی جنگلے پھلانگ کر میدان میں داخل ہو گئے، جس کے بعد سیکوریٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی شروع بھی نہیں ہوئی کہ بھارتیوں نے ٹیم کو ٹائٹل جتوادیا" رکاوٹ عبور کرکے داخل ہونے والے افراد کو بے انتہا کوششوں کے بعد گرفت میں لے لیا گیا،...
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور مداح کی جانب سے ملائیکہ اروڑہ کا نام لینے پر مشکل میں پڑگئے۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ارجن کپور اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہوئے جب ایک مداح نے بلند آواز میں ان کی سابقہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا کا نام لیا۔ اس واقعے کے بعد وہاں موجود لوگ ارجن کی طرف متوجہ ہوگئے تاہم ساتھی اداکارہ اداکارائیں بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ نے ہنس کر ماحول کو نارمل کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Bhavesh Rawat (@travellingwithbhavesh) ارجن...
راولپنڈی: حسن ابدال کے قریب موٹر وے پولیس اور فائن کلیکشن یونٹ کے اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور سے بدسلوکی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہراہ پر دو ٹریک رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا گیا، اس دوران اوپن لین میں ایک ٹرک تھوڑا آگے بڑھا تو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے عملے نے اس کو روکنے کی کوشش کی۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا عملہ مختلف جملے کستے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر نیچے اتار دیتا ہے جبکہ اس دوران اہلکاروں کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے...
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی مشکل اور سخت ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی ایکشن فلم ’الفا‘ کے لیے سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں اور اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جہاں وہ جِم میں ورزش کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں عالیہ بھٹ جم ٹاپ اور یوگا پینٹس میں فلائنگ پش اپس کرتی نظر آئیں۔ عالیہ بھٹ کی ورزش کی ویڈیو دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے اور انہوں نے فٹنس کے لیے اداکارہ کے جتن اور محنت کو خوب سراہا۔ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی ورزش...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی رخصتی کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رخصتی کے وقت کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اپنی جذباتی پرفارمنس اور تو تھوڑی دیر اور ٹھہر جا گانا گا کر لمحے مزید یادگار بنائے اور دلہن ماورا حسین کو رخصت کیا۔ View this post on Instagram A post shared by MAWRA (@mawrellous) ماورا حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر رخصتی کی...
پاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ اپنے ملک نہ پہنچ سکی، ان کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر امریکا روانہ ہونے والی اونیجا اینڈریو رابنسن کو 8 فروری کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب وہ دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز میں سامنے آئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کے لیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا، اس میں بھی وہ ایک گھنٹے کے...
لندن(نیوز ڈیسک)انجری کے شکار پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سفینہ خان کہتی ہیں کہ ان کی صائم ایوب کے ساتھ فل ویڈیو بنائی جائے، جب صائم ایوب جانے لگتے ہیں تو ساتھ ہی خاتون کہتی ہیں کہ ’اگر ایک منٹ بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ یہ ویوز کے لیے کچھ بھی کرتی ہیں جبکہ متعدد صارفین نے انہیں بدتمیز قرار دیا۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چند مسافروں کو ائیر پورٹ پر جہاز میں دورانِ سفر ملنے والے کمبل اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ قوم کبھی نہیں سیکھے گی۔ جہاز میں دیے جانے والے کمبل گھر لے کر چلے گے۔ اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں بعض نے تعجب کا اظہار کیا ہے کہ ایئرلائن میں دیا جانے والے کمبل مسافر کیسے لے کر گئے جبکہ بعض نے طنزیہ انداز میں تبصرہ بھی کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کمبل اس بات کی نشانی ہے کہ یہ افراد وہاں سے قانوناً نکالے گئے ہیں اور...
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی ایکشن فلم "الفا" کے لیے سخت ٹریننگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ورزش ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ فلائنگ پش اپس کرتی نظر آئیں۔ یہ ویڈیو دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے، اور عالیہ کی فٹنس کے لیے ان کی محنت کی خوب تعریف کی۔ عالیہ بھٹ نے نیلے جم ٹاپ اور بلیک یوگا پینٹس میں اپنی ورزش کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: "محنت ضروری ہے۔" ویڈیو میں عالیہ ایک مزاحمتی بینڈ کے ساتھ فلائنگ پش اپس کرتی دکھائی دیتی ہیں، جو ان کے ایکشن رول کے لیے سخت تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔ عالیہ بھٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں کشمیر...
حمائمہ ملک کو بھائی فیروز خان کے حالیہ تنازع پر ان کی حمایت میں سامنے آنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فیروز خان کی ایک پریس کانفرنس میں تاخیر سے آمد کے بعد خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی ویڈیو جاری کردی۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ چاہے یوٹیوبر ہو، ٹک ٹاکر یا اداکار میڈیا کسی کو اسٹار نہیں بناتا، عوام اور مداح انہیں اسٹارز بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمیں عوام تک پہنچانے کا صرف ایک ذریعہ ہے۔اسی حوالے سے حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پول بھی کروایا تھا۔ پول میں انہوں نے اپنے...
سابق بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے کنر اکھاڑے کی مہامنڈلیشور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں اس بات کا اعلان کیا۔ تقریباً پانچ منٹ کی اس ویڈیو میں ممتا کلکرنی جو اپنا روحانی نام ’مہامنڈلیشور یامائی ممتا نندگیریـ‘ رکھ چکی ہیں، نے کہا کہ وہ 25 سال کے روحانی سفر کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئیں، لیکن ان کی تقرری پر مختلف حلقوں کی جانب سے اعتراضات اور تنازعات پیدا ہو رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بدستور سادھوی رہیں گی۔ انہوں نے اپنے گرو، چیتنیا گگنگیری مہاراج، کو ایک ’حقیقی مہاپُرش‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو ان کے برابر نہیں سمجھتیں۔ ان...
صارفین بہت جلد گوگل میسجز سے واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔ گوگل میسجز واٹس ایپ کے ساتھ مِل کر ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو صارفین کو مستقبل میں گوگل میسجز انٹرفیس سے براہ راست واٹس ایپ ویڈیو کال کرنے کے قابل بنائے گا۔ اگر میسیج بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہے تو اوپر دائیں مینو میں ایک نیا ویڈیو کال آئیکن ظاہر ہوگا۔ اس آئیکن پر ٹیپ کرنے سے فوری طور پر واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔ فی الحال یہ کالنگ فیچر ون آن ون چیٹس تک محدود ہے۔ مزید برآں گروپ چیٹس کے لیے یا جب آپ جس شخص کے ساتھ چیٹ...
کیلیفورنیا:گوگل میسجز واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کے ساتھ تعاون کر کے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس سے صارفین واٹس ایپ ویڈیو کالز کو براہ راست گوگل میسجز کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔ یہ فیچر تب کام کرے گا جب میسج بھیجنے والا اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہو گا۔ اس صورت میں، ایک نیا ویڈیو کال آئیکن میسجنگ انٹرفیس میں نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے سے واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔ فی الحال یہ فیچر صرف ون آن ون چیٹس کے لیے دستیاب ہے۔ جب گروپ چیٹس یا واٹس ایپ نہ رکھنے والے صارفین کی بات ہو، تو ویڈیو کالز کے لیے گوگل...
لاہور: واپڈا ٹاؤن میں خواتین کے پارک میں کھیلنے اور گالی گلوچ سے منع کرنے پر 4 افراد نے معمر سیکیورٹی گارڈ خالد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تشدد کا واقعہ واپڈا ٹاؤن کے فیملی پارک میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چار ملزمان سیکیورٹی گارڈ کو زمین پر گرا کر تشدد کرتے رہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔
برطانوی گلوکار ایڈ شیرین کے گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ موٹر سائکل پر سیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ برطانوی گلوکار ایڈ شیرین ان دنوں اپنے ’میٹ ٹور‘ کے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں اور حال ہی میں انہوں نے بنگلورو میں دو کنسرٹس بھی کیے۔ تاہم ان کی بھارت میں موجودگی کا ایک خاص لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب وہ گلوکار ارجیت سنگھ کے ہمراہ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کے شہر جیان گنج میں نظر آئے۔ View this post on Instagram A post shared by ARIJITIAN FANS (@arijitianfans) سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ارجیت...
لاہور: رکشہ ڈرائیور ایک خاتون کا جہیز کا سامان لے کر فرار ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق رکشہ ڈرائیور خاتون کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگیا، جس پر اسمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ خاتون نے 15 ہیلپ لائن پر کال کرکے اطلاع دی تھی۔ شکایت موصول ہوتے ہی ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے کیمروں سے رکشے کا روٹ بیک ٹریک کیا۔ ترجمان کے مطابق اسمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے، جس کے بعد پولیس نے چند گھنٹوں میں...
پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی پری ویڈنگ پکنک کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں، جس کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، دونوں جلد ہی اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔ جوڑی کی ہلا گلا موج مستی کرتی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی گرینڈ پکنک کی ویڈیو اور تصاویر سوشل کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت نے اس اسپیشل آؤٹنگ کا اہتمام کر کے دونوں کی شادی...
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں 25 فروری تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جیل حکام کی جاب سے بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری پر جواب جمع نہ کروایا گیا۔ معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہیں لگوائی جا رہی۔ بانی پی...
سی ایم جی لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو جاری کر دی گئی۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایم ڈی آئی ایم ایف اور وزیر اعظم شہباز شریف آج دبئی میں ملاقات کریں گے ایم ڈی آئی ایم ایف اور وزیر اعظم شہباز شریف آج دبئی میں ملاقات کریں گے شہباز شریف کا دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے خطاب طالبان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، لاشوں کی وصولی سے ثبوت واضح قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال ٹرانسفر ججز کو...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ ماہ ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔ کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ویڈیو سامنے آ گئیکراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق 12 رکنی برمی ڈکیت گینگ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
کراچی: راہ چلتی برقع پوش خاتون سے ملزم ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ شہرقائد میں موبائل فون چھینےکے بعد راہ چلتی خواتین سے بیگ چھینےکے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع وسطی کے تھانے جوہرآباد کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 9 ریلوےسوسائٹی میں موٹرسائیکل سوارملزم راہ چلتی برقع پوش خاتوں نے ہینڈ بیگ چھین کر فرارہوگیا ۔ پیرکی دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر پیش آئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس میں ایک خاتون کوگلی سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوارملزم نے دن دیہاڑے خاتون کا بیگ چھینا اورفرارہوگیا۔ متاثرہ خاتون موٹرسائیکل سوار...
راولپنڈی: ظالم افراد نے ایک کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جان بچا لی گئی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بے زبان جانور اور اس کے بچوں کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ کسی نے ایک کتیا کو باندھ کر ریلوے ٹریک پر بچوں سمیت پھینک دیا ہے۔ اینیمل ریسکیو سینٹر نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بے زبان جانور کو تکلیف دہ بندش سے آزاد کرایا اور برائے علاج اینیمل ریسکیو سینٹر شفٹ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم یا تشدد غیر انسانی...
کراچی(شوبز ڈیسک)’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان کو حال ہی میں انسٹاگرام پر بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر تنقید سامنا ہے۔ اداکارہ نے چند دن قبل ساحل سمندر پر کرائے گئے اپنے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں سرخ اور نارنجی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔ تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ نے سرخ اور نارنجی رنگوں کے امتزاج کی ساڑھی پہن رکھی تھی اور انہوں نے لباس کی مناسبت سے میک اپ بھی کر رکھا تھا۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کرہ تصاویر اور ویڈیوز کو کافی سراہا گیا، لوگوں نے ان کی خوبصورتی اور اداؤں کی تعریفیں بھی کیں۔ View this post on Instagram A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) ...
کراچی: ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے بڑی خوش خبری سنا دی، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کانیا دور شروع ہونے والا ہے۔ حکومت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کررہی ہے۔ اپنے بیان میں محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریدوفروخت ومنتقلی پر ٹیکس 13فیصد سے کم کرکے 2 سے 3 فیصد کررہی ہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس، کیپٹل گین ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سپر ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں کمی اور خاتمہ ہوگا۔ محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت پراپرٹی سیکٹر میں فائلرز پر کوئی...
لاہور(نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آنے سے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں بھارت کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر ایک بار پھر آمنے سامنے آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کو دبئی کے انٹرنینشل کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود دکھایا گیا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہربھجن سنگھ کے ہاتھ میں پلاسٹک کا بیٹ موجود ہے اور شعیب اختر ان کے سامنے آتے ہیں View this post on Instagram A post shared by Meer Media Productions (@meermediaproductions) ان کے ہاتھ میں بول ہوتی ہے اور وہ اس سے مارنے کا اشارہ کرتے...
اداکار فیروز خان اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، یہ واقعہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا۔ فیروز خان یوٹیوبر راحم پردیسی کے ساتھ ہونے والے باکسنگ میچ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔ اس پر خاتون صحافی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے کا کہنا تھا کہ میڈیا کو سختی سے تین بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی، اور سب وقت پر موجود تھے، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔ خاتون صحافی نے کہا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے سنگین الزامات عائد کردیے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے اپنے ویڈیو بیان میں پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مرکزی لیڈرشپ نے مایوس کیا، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے...
بکاخیل(نیوزڈیسک )شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ کوئٹہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
کراچی(نیوزڈیسک)معروف سوشل میڈیا اسٹار امشا رحمان نے اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز آن لائن لیک کرنے والے ملزم کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا۔امشا رحمان، جو کہ ٹک ٹاک پر دو لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں،انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا جب ان کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں انہیں ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔یہ لیکس اس وقت سامنے آئے جب اسی طرح کی ویڈیوز ٹک ٹوکر مناہل ملک کی بھی وائرل ہوئیں، جس پر انٹرنیٹ پر شدید تنقید دیکھنے میں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمے نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب امشا رحمان نے اسلام آباد کی...
لندن: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب اور ہانیہ عامر لندن میں ایک تقریب میں موجود تھے جہاں ان کی ملاقات ہوئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں بات کرتے اور ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو ہانیہ عامر آفیشل کے نام سے فیس بک پر موجود اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ہانیہ عامر، تقریب کے اختتام پر اپنی گاڑی میں جانے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کرتی رہیں تاکہ ان سے ملاقات کر سکیں۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر، بشریٰ...
پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی تقریب میں شوہر امیر گیلانی کے رقص کی ویڈیو خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کی ہے۔حال ہی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کے بعد ماورا اور امیر گیلانی کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ماورا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے شوہر امیر گیلانی شیندی کی تقریب میں بالی ووڈ فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کے مشہور گانے 'ساجن جی گھر آئے' پر سلمان خان کے انداز میں رقص کر رہے ہیں۔ اس دوران ماورا حسین بھی خوشی کا اظہار کرتی ہیں اور آخر میں امیر گیلانی کو گلے لگاتی ہیں۔...
بھارت میں ایک مسلمان شہری کو پاکستانی عالم دین کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرنے کے بعد “بغاوت “ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش پولیس نے مرزاپور کے نارولہ پور گاؤں کے رہائشی محمد عقیل کو پاکستانی عالم دین انجینئر محمد علی مرزا کے ساتھ ویڈیو کال میں بات کرنے کے بعد ’بغاوت‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق محمد عقیل کو بھارتی قانون کی دفعہ 152 کے تحت حراست میں لیا گیا جو کہ ملک کی یکجہتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات پر سزا دیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی...
بھارت میں ایک مسلمان شہری کو پاکستانی عالم دین کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرنے کے بعد “بغاوت “ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش پولیس نے مرزاپور کے نارولہ پور گاؤں کے رہائشی محمد عقیل کو پاکستانی عالم دین انجینئر محمد علی مرزا کے ساتھ ویڈیو کال میں بات کرنے کے بعد ’بغاوت‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محمد عقیل کو 30 جنوری کو بھارتی قانون کی دفعہ 152 کے تحت حراست میں لیا گیا جو کہ ملک کی یکجہتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات پر سزا دیتی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، محمد عقیل کو پاکستان...
انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر صائم ایوب کی لندن میں پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات ہوئی ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے لمحات کو ویڈیو کی شکل میں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب سے متعلق بری خبر، کتنے عرصے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کی ہانیہ عامر سے سر راہ ملاقات اس وقت ہوگئی جب دونوں لندن میں ایک ہی تقریب میں موجود تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صائم ایوب اور ہانیہ عامر خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات کررہے ہیں، جبکہ انہیں پوز دیتے بھی دیکھا جا سکتا...
— اسکرین گریب پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے لیے سماجی کارکن رمضان چھیپا نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 2 مختلف ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سماجی کارکن نے اونیجا کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بےحد خوشی ہے کہ اونیجا خیریت کے ساتھ وطن واپس چلی گئی ہیں۔ نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نامراد امریکا واپس چلی گئیامریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب اونیجا کو پاکستان میں...
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے مناواں میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ لاہور: پولیس اہلکار کی ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر 2 خواتین سے مبینہ زیادتیملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی، اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا۔فیصل کامران کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔
ویب ڈیسک: لاہورکے علاقے رائیونڈ میں خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل ارسلان نے چند روز قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2 خواتین پر تشدد کرکے ایک کی برہنہ ویڈیو بنائی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اینٹی رائٹ فورس میں تعینات کانسٹیبل ارسلان ویڈیو کیس کا مرکزی ملزم ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا پولیس کے مطابق تھانہ رائیونڈ میں ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں گینگ ریپ کی دفعات بھی شامل ہیں۔
اسلام ٹائمز: ٹاک شو کے دوران مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری شہر قائد میں ناصران امام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی و شہید نظیر عباس کی 24ویں برسی کی مناسبت سے یوم شہداء پاکستان کا انعقاد بھوجانی ہال سولجر بازار میں کیا گیا۔ اس موقع پر ٹاک شو کے دوران مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر عمران علی نے میزبانی کے...
بھارت میں ٹریفک جام میں پھنسے دلہا نے اپنی شادی میں پہنچنے کا توڑ نکالتے ہوئے پیدل سفر کر کے اپنی بارات میں پہنچنے کا فیصلہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر آن لائن ٹرینڈ کر رہی ہے، جس میں ایک دولہا ٹریفک میں پھنسنے کے بعد اپنی ہی شادی میں خود چل کر جانے لگتا ہے، ویڈیو دیکھ کر صارفین ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ مذکورہ ویڈیو 24 جنوری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس پر 2.4 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے شادی کی شیروانی میں ملبوس دلہا ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کے قریب سے نکلتے ہوئے...
اسلام ٹائمز: جنوری کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے بل یعنی ”پیکا ایکٹ“ کی منظوری دی، صحافتی تنظیمیں اور اپوزیشن اس کو کالا قانون، آزادی اظہار رائے اور میڈیا پر حملہ قرار دے رہی ہیں، جبکہ حکومت کا یہ کہنا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوبرز کو ریگولیٹ کرنا ضروری ہے۔ اس قانون کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے اس ویڈیو کلپ کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ ںظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی جنوری کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے بل یعنی ”پیکا ایکٹ“ کی منظوری دی، صحافتی تنظیمیں اور اپوزیشن اس کو کالا قانون، آزادی اظہار رائے اور میڈیا پر حملہ قرار دے رہی...
چشتیاں(نیوز ڈیسک) چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں کم عمر بچی کو نازیبا ویڈیوز دیکھا کر بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں ایک دکاندار اللہ دتہ عرف بوٹا 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبہ حرکات کر رہا تھا مقدمہ درج کر کے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 سالہ بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی اور کافی دیر نہ ملنے پر تلاش کیا تو دکاندار بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا اور ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی دیکھا رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت...
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت سے مبینہ مایوسی اور گندم کے نرخوں کے بارے میں افواہوں کے بعد کسانوں نے گندم کی کھڑی فصل تباہ کرنا شروع کردی جس کی ویڈیوزبھی وائرل ہورہی ہیں جو بادی النظر میں فروری کے اوائل میں ہی اپ لوڈ کی گئی ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو ز تازہ بنائی گئی ہیں یا پرانی ویڈیوز کو شیئر کیاگیا۔ تفصیل کے مطابق نثار لغاری نامی فیس بک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس کے کپشن میں لکھا گیا کہ “22 سو روپے کے حساب سے گندم بیچنے سے اچھا ہے کہ چارہ بنا کر اپنے جانوروں کو کھلائیں”۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گندم کی فصل...
لاہور: پنجاب وائلڈلائف نے مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر دوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر ایک شیر کے بچے کو اپنی تحویل میں رکھا تھا، جس پر عدالت نے انہیں جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق آگاہی ویڈیوز بنانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالتی فیصلے کے تحت رجب بٹ کو ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق ویڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرنا تھا، تاہم وہ فروری کے پہلے ہفتے میں یہ ویڈیو شیئر کرنے میں ناکام رہے۔ پنجاب وائلڈلائف لاہور ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر...
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ماورا حسین کی شادی کی تقریبات میں ڈانس ویڈیوز کے بعد ان کی رخصتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے پانچ فروری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔ دونوں کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں۔ دونوں کی شادی کی تقریبات میں گلوکار فرحان سعید اور ان کی اہلیہ عروہ حسین نے بھی پرفارمنس کی اور ان کی پرفامنسز کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔ شادی کی تقریبات کے دوران ماروا حسین اور امیر گیلانی نے بھی مختلف مواقع پر گانوں پر رقص کرکے اپنی خوشیوں کو دوبالا کیا۔ اب ان...
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سعد اللہ نے ڈاکو کو چلتی موٹرسائیکل سے دبوچا اور اسے قابو کرنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بے خوف ڈاکوؤں کے ہاتھوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو جان سے مارنے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، تازہ واقعے میں ایک ڈاکو نے کورنگی میں محنت کش کو سرعام قتل کر دیا۔ کورنگی نمبر ڈھائی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش میں قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے کس طرح سے گولی چلا کر محنت کش کو جان سے مار دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سعد اللہ نے ڈاکو...
پنجاب کے علاقے ستو کتلہ میں میڈیکل کی طالبہ کو ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو سے بلیک میل کرکے 18 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ تھانہ ستو کتلہ میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سرگودھا کے رہائشی کی بیٹی لاہور کی نجی یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ ہے۔ لڑکی کی یونیورسٹی میں کلاس فیلو عمر سے دوستی ہوگئی۔ عمر نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے شادی پر اصرار کیا تاہم ملزم نے شادی سے انکار کردیا۔ ملزم عمر نے فحش ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کیا اور میڈیکل اسٹور...
کامران کورائی: دادو میں گورنمنٹ پرائمری سکول چہانو شاہ آباد میں نامعلوم افراد کا اساتذہ پر حملے کا واقعہ پیش آیاہے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ اُساتذہ پر حملے کے نتیجے میں سکول کے بچوں میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ سینئر ٹیچر زخمی ہوگئے۔ اُساتذہ کا کہنا ہے کہ 2 افراد نے دوران تدرسی عمل اندر آکر حملہ کر دیا، وجہ پوچھنے اور روکنے پر گالی گلوچ دی گئی. مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف سکول کے اساتذہ کی جانب سے تدرسی عمل کا بائکاٹ کر کے سکول بند کر دیا گیا ہے۔
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے صوابی جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے انبارانٹرچینج کے مقام پر جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کےلیے پنڈال سج گیا ہے جہاں کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ جلسے کے لیے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے صنعت عبدالکریم خان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے لیے پنڈال میں 6ہزارکے قریب کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ جلسے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،بیرسٹر گوہر، اسدقیصر سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں داخل ہونیوالے شائقین کرکٹ کو روکنے کیلئے خصوصی ڈرلز شروع کردیں۔ سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھیل کے دوران ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور شائقین کرکٹ کے فیلڈ میں داخلے کو روکنے کیلئے خصوصی ڈرلز کیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں احتیاطی اقدام کے طور پر ممکنہ پچ شائقین کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کیلئے گراؤنڈ اسٹاف تیزی سے فرضی شائق کو پکڑتا ہے تاکہ کھیل میں خلل پیدا نہ ہو۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی...
لاہور: منشیات فروشی میں ملوث باپ بیٹی گینگ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جن سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے باپ بیٹی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں موبائلز اسکواڈ ناکا پر شیرا کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم خاتون (بیٹی) کی آڑ میں پشاور سے لاہور چرس کی سپلائی دینے آ رہا تھا کہ ناکا شیرا کوٹ پر موجود اہل کاروں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا، جس میں سے گیارہ کلوگرام چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے۔ کارروائی کے ذریعے ملزمان کی پشاور سے لاہور منشیات کی سپلائی کو ناکام بنا...
کراچی: شہر قائد میں بے خوف ڈاکوؤں کے ہاتھوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو جان سے مارنے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، تازہ واقعے میں ایک ڈاکو نے کورنگی میں محنت کش کو سرعام قتل کردیا۔ کورنگی نمبر ڈھائی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش میں قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے کس طرح سے گولی چلا کر محنت کش کو جان سے مار دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سعد اللہ نے ڈاکو کو چلتی موٹرسائیکل سے دبوچا اور اسے قابو کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ڈاکو اسلحہ لوڈ کرنے کی کوشش...
لاہور میں برکی کے علاقے میں 2 اوباش نوجوانوں نے ریٹائرڈ پولیس ملازم کے 12سالہ بیٹے کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق لاہور۔برکی روڈ کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل ولائیت کے بیٹے مزمل کو ملزمان سہیل عرف پنوں اور نفیس ورغلا کر ایک فلیٹ میں لے گئے، ملزمان سہیل عرف پنوں اورنفیس نے زبردستی مزمل کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکے مزمل نے اپنے والد کو تمام واقعہ بتایا، تھانہ برکی میں والد ولائیت ریٹائرڈ پولیس ملازم کی مدعیت میں ملزمان سہیل اور نفیس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ایک ڈاکو کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور ڈاکو کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو شہری نے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔ ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی شہری کے پیٹ میں لگی، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق گوجرنوالہ سے تھا، جائے وقوع سے...
لاہور: ایک ہفتہ قبل آراے بازار کے علاقے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور 2 ساتھی ہی ملوث نکلے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان میں صائقہ، سمیرا، عمیر اور منیب شامل ہیں، جن سے 8 لاکھ 53 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمہ صائقہ کو اس کی سہیلی نے زیورات فروخت کے لیے دیے، جس کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ملزمہ نے واردات کا ڈراما رچایا۔ ملزمہ نے اپنی سہیلی سمیرا اور ساتھیوں عمیر اور منیب کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔ پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس...
چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں کم عمر بچی کو نازیبا ویڈیوز دیکھا کر بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں ایک دکاندار اللہ دتہ عرف بوٹا 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبہ حرکات کر رہا تھا مقدمہ درج کر کے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 سالہ بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی اور کافی دیر نہ ملنے پر تلاش کیا تو دکاندار بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا اور ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی دیکھا رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ...
معروف بھارتی گلوکار اُدِت نارائن حالیہ دنوں میں ایک متنازعہ ویڈیو واقعے کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں ایک کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اُدِت نارائن ایک مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران کئی خواتین مداح ان کے قریب آئیں تاکہ سیلفیز لے سکیں۔ ایک خاتون جب ان کے قریب پہنچی تو گلوکار نے اسے لبوں پر بوسہ دیا، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔ A post common by Instant Bollywood...
سٹی42 : بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ فیصل چودھری آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے،پولیس نے فیصل چودھری کو جیل سے واپسی پر حراست میں لےکر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل چودھری کی جیل عملے کو گالیاں دینے کی بھی ویڈیو سامنے آئی تھی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کی جیل عملے کو ننگی گالیاں دینے کی ویڈیو سامنے آئی تھی،فیصل چودھری کو جیل عملہ نے سماعت شروع ہونے تک انتظار کا کہاتھا،فیصل چودھری نے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو ننگی گالیاں دینا شروع کر دیں،فیصل چودھری نے سیکیورٹی اہلکار سمیت تمام جیل انتظامیہ...