ممتا کلکرنی نے نئے ویڈیو پیغام میں حیران کن انکشافات کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سابق بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے کنر اکھاڑے کی مہامنڈلیشور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں اس بات کا اعلان کیا۔
تقریباً پانچ منٹ کی اس ویڈیو میں ممتا کلکرنی جو اپنا روحانی نام ’مہامنڈلیشور یامائی ممتا نندگیریـ‘ رکھ چکی ہیں، نے کہا کہ وہ 25 سال کے روحانی سفر کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئیں، لیکن ان کی تقرری پر مختلف حلقوں کی جانب سے اعتراضات اور تنازعات پیدا ہو رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ بدستور سادھوی رہیں گی۔
انہوں نے اپنے گرو، چیتنیا گگنگیری مہاراج، کو ایک ’حقیقی مہاپُرش‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو ان کے برابر نہیں سمجھتیں۔ ان کے مطابق آج کے دور میں لوگ انا پرستی اور باہمی تنازعات میں الجھے ہوئے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Mamta Mukund Kulkarni ???? (@mamtakulkarniofficial____)
ممتا کلکرنی نے وضاحت کی کہ وہ آچاریہ لکشمی نرائن ترپاٹھی کا احترام کرتی ہیں، لیکن ان کی جانب سے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بعد میں مہامنڈلیشور جے امبا گری نے یہ رقم اپنی جیب سے ادا کی۔
یاد رہے کہ سابقہ اداکارہ کی جانب سے یہ استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب کنر اکھاڑے کے بانی رشی اجے داس اور آچاریہ مہامنڈلیشور لکشمی نرائن ترپاٹھی کے درمیان ممتا کلکرنی کی تقرری کے معاملے پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔
View this post on InstagramA post shared by Mamta Mukund Kulkarni ???? (@mamtakulkarniofficial____)
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی فلم کرن ارجن اسٹار ممتا کلکرنی ماضی کی ایک مقبول اداکارہ رہ چکی ہیں جو شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے کے باوجود بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کر کے 25 برس پہلے اپنا روحانی سفر شروع کر چکی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ممتا کلکرنی
پڑھیں:
کیا ہانیہ عامر بالی ووڈ میں کام کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا
پاکستانی شوبز اسٹار ہانیہ عامر نے بالی وڈ میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پروجیکٹ اچھا ہو تو وہ ضرور کام کریں گی۔
حال ہی میں ایک سوال و جواب سیشن کے دوران ہانیہ عامر سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں بھارت سے فلم کی پیشکش ہو تو کیا وہ قبول کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یقینی طور پر غور کریں گی بشرطیکہ پروجیکٹ معیاری ہو۔
ہانیہ عامر اپنی جاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بے حد مقبول ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاک بھارت فلمی تعاون ایک دلچسپ مگر حساس موضوع بنا ہوا ہے۔
دوسری جانب بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ ہانیہ عامر کو بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اسکرین پر دیکھنا چاہتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
ہانیہ عامر ہمیشہ سے بالی وڈ اور خاص طور پر شاہ رخ خان کی مداح رہی ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا راکھی ساونت کا یہ بیان ہانیہ عامر کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع دلوا سکتا ہے یا نہیں۔
ایک پرانے انٹرویو میں ہانیہ عامر نے اپنے بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک عجیب، ذہین اور مزاحیہ بچی تھیں، جنہیں اپنے بال رنگنے کا بے حد شوق تھا۔ انہوں نے یہاں تک انکشاف کیا کہ ایک بار انہوں نے خود اپنے بال رنگنے کی کوشش بھی کی تھی۔
کام کے حوالے سے بات کی جائے تو ہانیہ عامر نے حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں شرجینا کا کردار ادا کیا، جس میں وہ سپر اسٹار فہد مصطفیٰ کے ساتھ نظر آئیں اور عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔