2025-02-04@14:00:03 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ممتا کلکرنی»:
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی کی زندگی میں کئی غیر متوقع موڑ آئے ہیں۔ 90 کی دہائی کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شامل ہونے سے لے کر فلمی دنیا کو خیر باد کہنے اور پھر روحانیت کی راہ اختیار کرنے تک، ان کا سفر غیر روایتی رہا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ممتا نے اپنے کیریئر کے چند متنازعہ لمحات کے بارے میں کھل کر بات کی جن میں 90 کی دہائی کی ایک مشہور میگزین کے لیے ان کا بولڈ فوٹو شوٹ، ان کے گانوں کے ذو معنی بول، اور ایک فلم میں آئٹم نمبر کرنے کا فیصلہ شامل تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Mamta...
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 10 کروڑ کے عوض مذہبی عہدہ ’ماہا منڈلیشور‘ حاصل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں پیسوں کے زریعے ماہا منڈلیشور کا عہدہ لینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کردی ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 1 کروڑ نہیں وہ 10 کروڑ کی ادائیگی کہاں سے کریں گی؟ انہوں نے وضاحت کی کہ ’یہ سوچنا بھی غلط ہے کہ میں 10 کروڑ روپے دے سکتی ہوں، میرے پاس تو 1 کروڑ بھی نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جب مجھے ماہا منڈلیشور بنایا گیا تو میں نے 2 لاکھ روپے کسی سے ادھار لے...
بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے کہا ہے کہ میں ابھی تک کنواری ہوں اور لوگ اس بات کو ہضم نہیں کر پا رہے کیونکہ ان کے خیال میں، بالی ووڈ میں داخل ہونے کے لیے لوگ کچھ بھی کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ لوگ ایسا کریں اور وہ پیسے کے لیے بالی ووڈ میں داخل ہوں لیکن میرے معاملے میں ایسا نہیں تھا۔ رجت شرما کی میزبانی میں مشہور ٹی شو ’آپ کی عدالت‘ میں حالیہ انٹرویو میں ممتا کلکرنی نے متنازع فوٹو شوٹ کے بارے میں بات کی اور انکشاف کیا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ نویں جماعت میں تھیں، انہوں نے وضاحت کی کہ اسٹار ڈسٹ میگزین کی ٹیم نے انہیں ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی...
بولڈ بولی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے شوبز سے 20 سال کی کنارہ کشی کے بعد بالآخر ہندو مذہبی خاتون کے طور پر باقاعدہ ’سنیاس‘ لے لیا ہے اور خواجہ سراؤں کے ہندو فرقے کی ’سنیاسی‘ دیوی بن گئی ہیں۔ بھارت کے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ممتا کلکرنی کو 20 سال تک تپسیا کرنے کے بعد 24 جنوری کو ہندوؤں کے سب سے بڑے کنبھ میلے کے دوران مذہبی رہنما کا درجہ دیا گیا۔ ممتا کو ’مہامنڈلیشور‘ کا خطاب دیا گیا ہے اور ان کا نیا مذہبی نام ’سری یمائی ممتانند گری‘ ہوگا اور انہیں نئے مذہبی ہندو فرقے کنر اکھاڑہ کے اترپردیش کے شہر ورندان میں موجودے اکھاڑے (عبادت گاہ) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ مزید...
ممبئی(نیوز ڈیسک)25 سال بعد بھارت واپس لوٹنے والی بالی وڈ سینسیشن ممتا کلکرنی نے مہا کمبھ کےموقع پر سنیاس لے لیا ، نیا نام ’’مائی ممتا نند گری ’’ ہوگا۔ ممتا کلکرنی اب باضابطہ طور پر ’مہامنڈلیشور‘ بن گئیں۔ مہاکمبھ 2025 کے دوران انھوں نے ’کِنڑ اکھاڑا‘ سے ’دیکشا‘ لی اور روحانیت کا راستہ اختیار کر لیا۔ کنڑ اکھاڑا کے آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی ڈاکٹر لکشمی نارائن ترپاٹھی اور جوانا اکھاڑا کی مہامنڈلیشور سوامی جئے امبانند گری کی صحبت میں رہتے ہوئے ممتا کلکرنی مہامنڈلیشور بننے کا عمل مکمل کریں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 جنوری کی شام انھوں نے مذہبی رسومات ادا کیں یعنی پنڈدان کیا اور پھر تقریباً 6 بجے ان کا پٹّہ ابھشیک ہوا۔ 1991...
ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ ممتاکلکرنی نے زندگی کو نئے روحانی سفر کی جانب موڑتے ہوئے ’سنیاس‘ لے لیا، دنیا داری چھوڑ کر ہندو پنڈت بن گئیں، اب مندر میں خدمات سر انجام دیں گی۔ بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 90 کی دہائی کی مشہور فلموں ’کرن ارجن‘ اور ’بازی‘ میں مشہور فلمی ہیروز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ ممتا کلکرنی نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا، 2000 کی دہائی کی شروعات میں ممتا کلکرنی بالی وڈ کو خیرباد کہہ کر بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں۔ اس دوران ان پر منشیات کا بڑا کیس بھی بنایا گیا تھا، حال ہی میں ممبئی ہائیکورٹ نے ان...
بھارتی فلم انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے اپنی زندگی کو ایک نئے روحانی سفر کی طرف موڑتے ہوئے مہامنڈلیشور کا خطاب حاصل کر لیا ہے۔ انہیں یہ خطاب کنر اکھاڑا کی جانب سے دیا گیا ہے، اور اب وہ شری یامنی مامتا نند گری کے نام سے جانی جائیں گی۔ کنر اکھاڑا کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق ممتا کلکرنی کی پٹابھشیک (تاج پوشی) کی تقریب سنگم پر پِنڈ دان کی رسم کے بعد منعقد کی گئی۔ ممتا جمعہ کی صبح پریاگ راج کے مہاکمبھ میں واقع کنر اکھاڑا کے سیکٹر 16 پہنچیں۔ وہ مکمل زعفرانی لباس اور رودراکش کی مالا میں ملبوس تھیں۔ انہوں نے اچاریہ مہامنڈلیشور لکشمی نارائن ترپاٹھی سے ملاقات کی اور ان کا...