Express News:
2025-01-24@23:08:04 GMT

ممتا کلکرنی شوبز انڈسٹری چھوڑ کر ہندو پنڈت بن گئیں

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

بھارتی فلم انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے اپنی زندگی کو ایک نئے روحانی سفر کی طرف موڑتے ہوئے مہامنڈلیشور کا خطاب حاصل کر لیا ہے۔ 

انہیں یہ خطاب کنر اکھاڑا کی جانب سے دیا گیا ہے، اور اب وہ شری یامنی مامتا نند گری کے نام سے جانی جائیں گی۔

کنر اکھاڑا کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق ممتا کلکرنی کی پٹابھشیک (تاج پوشی) کی تقریب سنگم پر پِنڈ دان کی رسم کے بعد منعقد کی گئی۔

ممتا جمعہ کی صبح پریاگ راج کے مہاکمبھ میں واقع کنر اکھاڑا کے سیکٹر 16 پہنچیں۔ وہ مکمل زعفرانی لباس اور رودراکش کی مالا میں ملبوس تھیں۔ انہوں نے اچاریہ مہامنڈلیشور لکشمی نارائن ترپاٹھی سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔

ممتا کلکرنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: "مہاکمبھ کا حصہ بننا اور اس کے شاندار نظارے کو دیکھنا میرے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اس مقدس موقع پر شریک ہوکر سنتوں کا آشیرواد حاصل کر رہی ہوں۔"

مامتا کی کنر اکھاڑا آمد پر بڑی تعداد میں لوگوں نے انہیں گھیر لیا۔ مداح ان کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر لینے کے لیے بے تاب نظر آئے۔

ممتا کلکرنی نے بالی ووڈ میں شاہ رخ خان، سلمان خان، اجے دیوگن اور انیل کپور جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔ ان کا فلمی کیریئر تنازعات اور کامیابیوں سے بھرا ہوا تھا۔ 

1993 میں اسٹارڈسٹ میگزین کے لیے متنازع ٹاپ لیس فوٹو شوٹ سے لے کر چائنا گیٹ فلم میں ہدایتکار راج کمار سنتوشی کے ساتھ اختلافات تک، ممتا نے شہرت اور تنازعات کا سامنا کیا۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شمسی توانائی نے یورپ میں پہلی بار کوئلے کے استعمال کو پیچھے چھوڑ دیا

سال 2024 میں سمشتی توانائی نے یورپی یونین کی بجلی کی پیداوار میں کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا تناسب یورپ میں توانائی شعبے کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد تک بڑھ گیا۔

یہ اعداد و شمار ماحولیات سے متعلق تھنک ٹینک ایمبر نے توانائی جائزہ رپورٹ 2025 میں شائع کیے جس کے مطابق یورپ میں گیس کی پیداوار میں لگاتار پانچویں سال گراوٹ دیکھی گئی جبکہ فوسل فیول پر مبنی توانائی میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جائزہ رپورٹ 2025 کے مطابق ’ یورپ کی گرین ڈیل پالیسی نے یوری یونین کے توانائی شعبے کو تیزی سے تبدیل کیا۔’

تھنک ٹینک کے مطابق سال 2024 کے دوران پہلی بار یورپی یونین میں بجلی کے حصول کے لیے شمسی توانائی کا استعمال کوئلے کے استعمال سے کہیں زیادہ کیا گیا اور یوں شمسی توانائی نے کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ قابل تجدید ذرائع یورپی یونین کی دوسری بڑی توانائی کا ذریعہ رہی جس کا استعمال گیس سے زیادہ اور نیوکلیئر سے کم ریکارڈ کیا گیا۔

مجموعی طور پر سولر میں مضبوط نمو نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا حصہ بڑھا کر 47 فیصد کردیا جو 2019 میں 34 فیصد تھا جبکہ فوسل فیول میں گراوٹ دیکھی گئی جو 39 سے کم ہو کر 29 فیصد تک آگیا۔

رپورٹ کے مطابق قابل تجوید توانائی اور سولر کی پیداوار فوسل کی گراوٹ کی بڑی وجہ ہے، سولر اور قابل تجدید توانائی کے بغیر 2019 سے یورپی یونین نے 92 ارب کیوبک میٹر زیادہ فوسل گیس 5 کروڑ 50 لاکھ ٹن کوئلہ برآمد کیا۔

ایمبر کے مطابق اس طرح کے رجحانات پورے یورپ میں بڑے پیمانے پر دیکھے گئے جس میں تمام یورپی ممالک میں شمسی توانائی کےاستعمال میں اضافہ دیکھا گیا، علاوہ ازیں آدھے سے زیادہ ممالک کوئلے کا بطور توانائی ذرائع استعمال ترک کر چکے ہیں یا اس کے استعمال میں بڑی حد تک کمی لائے ہیں۔

رپورٹ کے سرکردہ مصنف کرس روس لو نے کہا ہے کہ ’ فوسل فیول یورپ توانائی پر اپنی گرفت کھو رہے ہیں، 2019 میں یورپین گرین ڈیل کے آغاز کے بعد کچھ شاید چند لوگوں نے خیال کیا ہوگا کہ یورپی یونین کی توانائی منتقلی کی صورتحال آج کی طرح ہوگی جس میں قابل تجدید توانائی اور سولر نے کوئلے اور گیس کے استعمال کو انتہائی محدود کردیا۔’

متعلقہ مضامین

  • معروف اداکارہ نے بالی ووڈ لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا
  • ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان دشمنی پھیلانے والے ہندو نہیں ہوسکتے، ادھو ٹھاکرے
  • آئندہ ماہ شوبز انڈسٹری میں کو ن کونسی تین اہم شخصیات کی شادیاں ہونگی،جانیں
  • شمسی توانائی نے یورپ میں پہلی بار کوئلے کے استعمال کو پیچھے چھوڑ دیا
  • مہنگی بجلی ،ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہونیکا انکشاف
  • 3 سالوں میں 13 لاکھ سے زائد ہنر مند پاکستانی ملک چھوڑ گئے
  • سانولی رنگت کی وجہ سے اداکارہ سنیتا مارشل کو انڈسٹری میں کونسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟
  • یورپی یونین میں توانائی کے زرائع کے طور پر شمسی توانائی نے کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ایف بی آر کو سستی چھوڑ کر مہنگی گاڑیاں نہیں خریدنے دینگے، فیصل واوڈا