سمے رائنا کی انڈیا گاٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ کیسے ہوئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بھارت کے مشہور اور حال ہی میں تنازعہ کا شکار ہونے والے پروگرام انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے مالک سمے رائنا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد حالات ان کے قابو سے باہر ہوچکے ہیں۔
یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے والدین سے متعلق کنٹسٹنٹ سے نازیبا اور متنازع سوال کی وجہ سے بھارت میں ہونے والے ہنگامے پر انڈیا گاٹ لیٹنٹ کے بانی سمے رائنا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب سے اپنے پروگرام کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔
اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سمے رائنا نے کہا کہ ’جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ میرے لیے بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ میں نے اپنے چینل سے تمام ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔ میرا واحد مقصد لوگوں کو ہنسانا اور اچھا وقت گزارنا تھا۔‘
سمے رائنا نے مزید لکھا کہ ’میں تمام ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی انکوائریوں کو منصفانہ طریقے سے انجام دیا جائے۔ شکریہ‘۔
یاد رہے کہ سمے رائنا کے اس شو میں لوگ اسٹینڈ اپ کامیڈی کیلئے حصہ لیتے ہیں جبکہ ججز کا ایک پینل ان کو مختلف ٹاسک دیتا ہے ان کا یہ شو ایک منفرد سیلف ریٹنگ فارمیٹ پیش کرتا ہے جہاں ہر کنٹسٹنٹ کو اپنی کارکردگی کی درجہ بندی کرنی ہوتی ہے۔ اگر ان کا سکور پینلسٹس (ججز) سے ملتا ہے، تو وہ ایپی سوڈ جیت جاتے ہیں اور نقد انعام حاصل کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سہ فریقی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی کی ویڈیوز سامنے آگئی
کراچی:سہ فریقی کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کراچی میں مد مقابل آئیں، اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے دوران گرما گرمی بھی ہوئی۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی اور 29ویں اوور میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما رن لینے کے چکر میں سعود شکیل کی تھرو پر 82 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
View this post on InstagramA post shared by FanCode (@fancode)
بووما کے آؤٹ ہونے پر سعود شکیل اور کامران غلام نے جارحانہ انداز سے خوشی منائی جس پر افریقی کپتان ایک منٹ پچ پر کھڑے ہوکر دونوں کو دیکھ کر غصہ ہوئے۔
اس سے پہلے شاہین آفریدی اور افریقی بلے باز میتھیو بریٹزکے کے درمیان میچ کے 28ویں اوور میں گرما گرمی ہوئی تاہم محمد رضوان نے مداخلت کر کے بھث کو ختم کروایا۔
View this post on InstagramA post shared by FanCode (@fancode)