ظالموں نے کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، جان کیسے بچی، ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
ظالم افراد نے ایک کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جان بچا لی گئی۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بے زبان جانور اور اس کے بچوں کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا۔
پولیس کو اطلاع ملی کہ کسی نے ایک کتیا کو باندھ کر ریلوے ٹریک پر بچوں سمیت پھینک دیا ہے۔
اینیمل ریسکیو سینٹر نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بے زبان جانور کو تکلیف دہ بندش سے آزاد کرایا اور برائے علاج اینیمل ریسکیو سینٹر شفٹ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم یا تشدد غیر انسانی ہے۔ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر جانوروں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کام کر رہا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل اینیمل ریسکیو سینٹر
پڑھیں:
امریکی ریاست میں دِکھنے والا پراسرار جانور کیا ہے؟
امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک عجیب پراسرار مخلوق دیکھی گئی ہے جس کے بارے میں متعدد لوگ مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔
کولوراڈو میں وائلڈ لائف کے حکام نے کہا کہ ایک رہائشی کے گھر کے باہر کیمرے میں پکڑی گئی ایک پراسرار مخلوق ایک مخصوص قسم کا جانور اوپوسم ہو سکتا ہے، لیکن انہیں یقین نہیں ہے۔
جینی نامی رہائشی خاتون نے اس جانور کی ویڈیو بنائی جس کو وہ اپنے موہاک روڈ کے گھر کے باہر بار بار دیکھتی رہیں۔
جینی نے کہا کہ جب اس نے جمعہ اور پیر کو اسے دیکھا تو ایسا لگا جیسے جانور نے اس پر قہقہہ مارا ۔
فوٹیج کو دیکھنے والے مقامی باشندوں نے نظریہ پیش کیا کہ یہ وولورین، بیجر، اوپوسم یا یہاں تک کہ افسانوی جانور چوپاکابرا بھی ہوسکتا ہے۔
کولوراڈو پارکس اور وائلڈ لائف کے حکام پراسرار مخلوق کی شناخت کرنے کی کوشش میں فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔