بھارتی کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کے یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں کیے گئے متنازعہ سوال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رونے کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔ 

وائرل ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کرائی جارہی ہے کہ رنویر الہ آبادیہ حالیہ تنازعے کے بعد کام نہ ملنے سے پریشان ہیں اور اس بات پر رو رہے ہیں۔

ویڈیو میں بیئر بائیسپس کے خالق رنویر الہ آبادیہ کہہ رہے ہیں، ’’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جسے ان کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر روتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’مجھے اس لیے برا لگ رہا ہے کیونکہ سارا کام بند ہوگیا ہے۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔ میں نے پوری ٹیم کو اس طرح بے نقاب کردیا۔ میری وجہ سے سارا کام بند ہوگیا ہے۔‘‘


ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

اگرچہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو رنویر کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھ رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے۔

رنویر نے یہ ویڈیو تین سال پہلے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد شیئر کی تھی۔ آٹھ منٹ کی اس ویڈیو کا آغاز رنویر کے کورونا ٹیسٹ سے ہوتا ہے، جس کے بعد وہ کہتے ہیں، ’’ہائے دوستو، میں نے ابھی کورونا کا ٹیسٹ کروایا ہے اور نتیجہ مثبت آیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ رنویر الہ آبادیہ نے سمے رائنا کے شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ پر والدین کے بارے میں ایک نازیبا مذاق کیا تھا، جسے بہت سے لوگوں نے ’’غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی‘‘ قرار دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ہندوستانی حکومت کی ہدایت پر یوٹیوب انڈیا نے اس ایپی سوڈ کو ہٹادیا تھا۔

بعد ازاں رنویر الہ آبادیہ نے پیر کو ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی تھی۔ کی اور معافی مانگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’’میرا تبصرہ نہ صرف نامناسب تھا، بلکہ یہ مزاحیہ بھی نہیں تھا۔ مزاح میرا میدان نہیں ہے۔ میں صرف معافی مانگنے کےلیے یہاں ہوں۔ بہت سے لوگوں نے پوچھا کہ کیا میں اپنے پلیٹ فارم کو اس طرح استعمال کرنا چاہتا ہوں، اور ظاہر ہے کہ میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔ میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے کوئی جواز یا وجہ نہیں دوں گا۔‘‘

رنویر کی معافی مانگنے کی یہ ویڈیو تو حالیہ تھی لیکن کام نہ ملنے پر رونے والی ویڈیو کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جسے غلط معلومات کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یہ ویڈیو رہے ہیں کے بعد

پڑھیں:

مجھے اُدت جی کیطرح پیار کرو؛ فرح خان کی ثانیہ اور شعیب کے بیٹے سے فرمائش؛ ویڈیو وائرل

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان کے ایک مذاق نے سوشل میڈیا کو زعفران زار بنا دیا۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ہیں اور دونوں کا بیٹا اذلان اس وقت اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

فرح خان اور ثانیہ مرزا کی دوستی بھی کافی پُرانی ہیں اور دونوں ملاقات کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ساتھ فرح خان کے گھر دعوت پر مدعو تھیں جہاں کوریو گرافر نے ولاگ بھی بنایا اور مداحوں سے شیئر کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by DNA India (@dna_india)

اس ولاگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موقع پر فرح خان نے کھیل میں مصروف ثانیہ مرزا کے بیٹے کو روکا اور کہا کہ مجھے ادت جی کی طرح پیار کرو۔

یہ جملہ سُن کر قریب بیٹھی ثانیہ مرزا بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئیں جب کہ اذلان نے اپنا چہرہ ہاتھوں سے ڈھانپ لیا جیسے شرما رہا ہو۔

ولاگ دیکھنے والے بھی فرح خان کے اس ریمارکس پر اپنی ہنسی نہ روک سکے اور ہنسنے والی ایموجی کا طوفان اُمڈ آیا۔

دراصل چند روز قبل ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں لیجنڈری گلوکار ادت نارائن کو پرفارمنس کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ کرتے دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو پر کہرام مچ گیا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اس پر میمز بھی بنے تھے جس میں خوب مذاق بھی اُڑایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پریانکا چوپڑا نے اپنی ساری ان دیکھی تصاویر وائرل کردیں
  • بے ہودہ گفتگو؛ بھارتی سپریم کورٹ نے رنویر، رائنا اور اپروا کے شوز پر پابندی لگا دی
  • میک اپ آرٹسٹ کیساتھ اداکارہ صبا قمر کی وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑدی
  • پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گارڈز کا شہری پر تشدد, ویڈیو وائرل
  • پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گارڈز کا شہری پر تشدد؛ ویڈیو وائرل
  • حمزہ علی عباسی نکاح خواں بن گئے، وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے
  • مجھے اُدت جی کیطرح پیار کرو؛ فرح خان کی ثانیہ اور شعیب کے بیٹے سے فرمائش؛ ویڈیو وائرل
  • شوہر کے انتقال کے بعد شگفتہ اعجاز کا پہلا وی لاگ، اپنی دماغی حالت سے متعلق کیا کہا؟
  • فلم پشپا کے اداکار شادی کے بندھن میں بند ھ گئے
  • رنویر الہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں ملنے لگیں