لاہور:

ایک ہفتہ قبل آراے بازار کے علاقے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعیہ مقدمہ،  اس کی سہیلی اور 2 ساتھی ہی ملوث نکلے۔
 

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان میں صائقہ، سمیرا، عمیر اور منیب شامل ہیں، جن سے 8 لاکھ 53 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ملزمہ صائقہ کو اس کی سہیلی نے زیورات فروخت کے لیے دیے، جس کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ملزمہ نے واردات کا ڈراما رچایا۔ ملزمہ نے اپنی سہیلی سمیرا اور ساتھیوں عمیر اور منیب کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔

پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس سے تفتیش کی تو مدعیہ مقدمہ خود ہی واردات میں ملوث نکلی۔

ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ اور آراے بازار پولیس کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔ ملزم کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ویڈیو سامنے آ گئی


کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ایک ڈاکو کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور ڈاکو کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔

کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور چراغ گل کردیا

گلبائی کے قریب بس ڈرائیور نے سواری بٹھانے کے لیے بس کو اچانک سڑک پر روکا تو پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل پھسل گئی، برابر سے گزرنے والے واٹر ٹینکر کے نیچے آگئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو شہری نے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔

ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی شہری کے پیٹ میں لگی، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق گوجرنوالہ سے تھا، جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین، مدعی ہی ڈاکو نکلا
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ویڈیو سامنے آ گئی
  • جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام؛ ویڈیو دیکھیں
  • وہاب ریاض کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار، 2 خواتین شامل
  • کرکٹروہاب ریاض کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی میں ملوث گینگ گرفتار، 2 خواتین شامل
  • ڈیرہ غازی خان ، پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،ساتھی فرار ہونے میں کامیاب
  • لاہور: پولیس اہلکار سمیت دیگر ملزمان نے اجتماعی زیادتی کرکے خاتون کی برہنہ ویڈیو بنالی
  • شہر اقتدار ڈکیتوں کے رحم وکرم پر، لاکھوں کی کامیاب ڈکیتی،مثالی پولیس ناکام
  • معروف گلوکار فخر عالم کے گھرڈکیتی میں ملوث چوکیدار اور ملازم گرفتار، تحقیقات شروع