فینز نئے جنگلے لگنے کے باوجود میدان پر داخل ہونے میں کامیاب، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کرکٹ کے متوالوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے نئے آہنی جنگلے بھی فینز کو میدان میں داخل ہونے سے نہ روک سکے۔
تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد افتتاحی تقریب کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں تماشائیوں کے داخل ہونے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ شب ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران متعدد مرتبہ تماشائی 10 فٹ بلند آہنی جنگلے پھلانگ کر میدان میں داخل ہو گئے، جس کے بعد سیکوریٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی شروع بھی نہیں ہوئی کہ بھارتیوں نے ٹیم کو ٹائٹل جتوادیا"
رکاوٹ عبور کرکے داخل ہونے والے افراد کو بے انتہا کوششوں کے بعد گرفت میں لے لیا گیا، تاہم ایک موقع پر گراؤنڈ میں داخل ہونے والے تماشائی کو اسٹیج پر بلالیا گیا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کا موبائل فون گم ہونا "مارکیٹنگ اسٹنٹ" نکلا، مداح ناراض
بعدازاں بدھ کو قومی سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کے موقع پر سیکورٹی حکام کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی کوشش کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: داخل ہونے
پڑھیں:
ہانیہ عامر اور صائم ایوب کی لندن میں ملاقات، ویڈیو وائرل
لندن:پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب اور ہانیہ عامر لندن میں ایک تقریب میں موجود تھے جہاں ان کی ملاقات ہوئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں بات کرتے اور ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو ہانیہ عامر آفیشل کے نام سے فیس بک پر موجود اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ہانیہ عامر، تقریب کے اختتام پر اپنی گاڑی میں جانے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کرتی رہیں تاکہ ان سے ملاقات کر سکیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر، بشریٰ انصاری اور ابرار الحق لندن میں فلاحی تنظیم سہارا ٹرسٹ کے لیے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں موجود ہیں۔
ملاقات کے دوران ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ تصویر بنوائی اور جاتے ہوئے ان سے اپنی صحت کا خیال رکھنے کی درخواست کی، جس کے بعد وہ اللہ حافظ کہہ کر روانہ ہوگئیں۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے بعد انکو علاج کیلئے لندن لے جایا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایم آر آئی اسکین، ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم ایوب کو 10 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تب تک وہ کرکٹ سے دور رہیں گے، صائم ایوب بدستور اپنا ری ہیب انگلینڈ میں جاری رکھیں گے تاہم وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔