City 42:
2025-02-08@12:28:36 GMT
دادو: نامعلوم افراد کا اساتذہ پر تشدد، ویڈیو منظرعام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کامران کورائی: دادو میں گورنمنٹ پرائمری سکول چہانو شاہ آباد میں نامعلوم افراد کا اساتذہ پر حملے کا واقعہ پیش آیاہے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
اُساتذہ پر حملے کے نتیجے میں سکول کے بچوں میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ سینئر ٹیچر زخمی ہوگئے۔
اُساتذہ کا کہنا ہے کہ 2 افراد نے دوران تدرسی عمل اندر آکر حملہ کر دیا، وجہ پوچھنے اور روکنے پر گالی گلوچ دی گئی.
مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
سکول کے اساتذہ کی جانب سے تدرسی عمل کا بائکاٹ کر کے سکول بند کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں: