Nawaiwaqt:
2025-02-13@13:48:25 GMT

عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستان سمیت دنیا کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کےحوا لےسے ایک مزاحیہ ویڈیو اپنےسوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہے جو وائرل ہو گئی ۔عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں انکے مداح عاطف اسلم کی مزاحیہ   ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں، ویڈیو میں گلو کار عاطف اسلم سڑک کنارے بیٹھے ہیں اور ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں کسی لڑکی کے بارے لکھا گیا کہ وہ کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی مگر اس کے گھر پر لگائی گئی لائٹیں بتا رہی ہے کہ وہ شادی کر رہی ہے،اس ویڈیو پر عاطف اسلم نے اپنا گایا ہوا مشہور گانا تیرے بن میں یوں کیسے جیا بھی لگایا۔اسکے علاوہ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اس ویلنٹائن کے موقع پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، سوشل میڈیا پر کسی اور سے شادی نہیں کروں گی کا ٹرینڈ پہلے سے ہی وائرل تھا جس پر گلوکار نے ویڈیو بنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق کپتان و مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے خود کو کنگ کہنے پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں فتح کے بعد بابراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں 'کنگ' کہنا بند کریں۔

بابراعظم نے صحافیوں اور مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کنگ شنگ کہنا بند کردیں، کیرئیر کے اختتام پر پتہ چلے گا کون کنگ ہے۔

مزید پڑھیں: فلاپ بالنگ لائن؛ پاکستان نے آخری 10 اوورز میں کتنے رنز لٹائے؟

انہوں نے کہا کہ فی الحال ٹیم کے اندر ایک نئے کردار پر توجہ مرکوز ہے اور کوشش ہےکہ اور بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔ 

مزید پڑھیں: "کنگ کرلے گا" رضوان کا اوپننگ پر جواب

ناقص فارم کے شکار بابراعظم نے جنوبی افریقا کیخلاف می میں فخر زمان کیساتھ اوپننگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا تاہم وہ محض 21 رنز بناسکے۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران

گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنا ریکارڈ ہدف حاصل کرکے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: دی سمپسن کارٹون نے پاکستان کے "چیمپئینز ٹرافی" جیتنے کی پیشگوئی کردی

اہم معرکے میں آغا سلمان نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز جبکہ کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف 2022 میں 349 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔
 

 

متعلقہ مضامین

  • عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے مزاحیہ ویڈیو شل میڈیا پر وائرل
  • کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل
  • عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے پر مزاحیہ ویڈیو نے مداحوں کو حیران کر دیا
  • مداح کے ملائیکہ کا نام لینے پر ارجن کپور نے کیا ردعمل دیا؟ ویڈیو وائرل
  • عالیہ بھٹ کی مشکل اور سخت ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل
  • ماورا حسین کی رخصتی کی جذباتی ویڈیو وائرل
  • ’ان لوگوں کو ویزا کون دیتا ہے؟‘، جہاز میں ملنے والے کمبل مسافر ساتھ لے آئے، ویڈیو وائرل
  • ’بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘، خاتون کی کرکٹر صائم ایوب سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل
  • کبریٰ خان اور گوہر رشید کی پری ویڈنگ پکنک، تصاویر و ویڈیو وائرل