کوئٹہ: بذریعہ ہنی ٹریپ بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
جنگ فوٹو
سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کے دوران منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا۔
ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور خاتون بن کر ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں۔
کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آ گیا، ملزمان کی جانب سے نازیبا ویڈیوز وائرل کر دی گئیں۔
ملزم نازیبا ویڈیوز کے حوالے سے متاثرہ شخص کو بلیک میل کر رہا تھا، ملزم نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 15 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کیا ہے، ملزم کے زیرِ استعمال ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
ملزم کے قبضے سے قابلِ اعتراض مواد اور بلیک میلنگ کے شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم سے نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کی جانچ پڑتال اور ممکنہ متاثرین کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نازیبا ویڈیوز بلیک میل کر
پڑھیں:
کراچی؛ دکان میں ڈکیتی کی واردات کرنے آئے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
کراچی:کھارادر پولیس نے دکان میں ڈکیتی کی واردات کرنے آئے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق کھارادر پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیٹرولنگ کے دوران دو ملزمان محمد رفیق اور محمد منیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے 2 پستول مع گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں اور بڑی دکانوں کو نشانہ بناتے تھے، واردات کے دوران ایک ملزم بینک کے اندر جا کر ریکی کرتا تھا اور جیسے ہی کوئی شخص بڑی رقم لیکر بینک سے نکلتا تھا تو ملزمان اس شخص کا تعاقب کر کے کسی سنسان مقام پر اسلحے کے زور پر لوٹ لیتے تھے، ملزمان اکثر اوقات دکانوں پر بھی ڈکیتیاں کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزم منیر کے خلاف تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 3 مقدمات، سی ٹی ڈی میں ایک، ڈیفنس میں 2 اور آرام باغ تھانے میں ایک مقدمہ درج ہے۔
دوسرے گرفتار ملزم محمد رفیق کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 3 اور الفلاح تھانے میں ایک مقدمہ درج ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔